Tag: چیمپئنز ٹرافی 2025

  • چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا

    چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

    تاہم ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت کھیل میں سیاست کو لے آیا اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے تین ماہ قبل اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے، جس نے آئی سی سی کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

    بھارت اپنی من مرضی کرتے ہوئے یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے طور پر کھیلنا چاہتا ہے تاہم پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور آئی سی سی کو خط لکھ کر ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آیا تو آئندہ پاکستان کسی بھی فورم پر بھارت سے نہیں کھیلے گا۔

    پاکستان کی یہ دھمکی آئی سی سی کے گلے کی ہڈی بنی ہوئی ہے کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 2027 تک کے میڈیا رائٹس فروخت کرچکی ہے اور اس میں سب سے اہم شرط ہر ٹورنامنٹ میں ایک پاک بھارت میچ لازمی ہونا ہے۔ براڈ کاسٹرز کا آئی سی سی پر ٹورنامنٹ شیڈول کے جلد اعلان کے لیے دباؤ ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ہے، ایسے میں بھارتی میڈیا مسلسل منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ پہلے اس نے دعویٰ کیا کہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ میں کھیلا جا سکتا ہے، تاہم اس سارے معاملے سے جنوبی افریقہ ہی لاعلم نکلا۔

    دو روز قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ چیمپئنز ٹرافی پر منگل کو آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل بھی سامنے آ سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے اس جھوٹے دعوے کی پی سی بی ذرائع پہلے ہی تردید کرتے ہوئے ایسے کسی اجلاس کے انعقاد سے لا علمی ظاہر کر چکے تھے اور اب آئی سی سی نے بھی بھارتی میڈیا کو بے نقاب کر دیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا ہے اور آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی انکار، شیڈول اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق اب تک کوئی میٹنگ نہیں بلائی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-refused-to-play-in-pakistan/

    (more…)

  • پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق اہم فیصلہ

    پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق اہم فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سمیر احمد کو ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان میزبان ملک ہونے کے ساتھ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایونٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔

    Champions Trophy 2025- Latest Updates

    بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمیر احمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کیلئے غیر متزلزل جذبہ موجود ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ناقابل فراموش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔

    پی سی بی کے سی او او ⁩سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے

    اس موقع پر سمیر احمد سید نے اپنے انتخاب پر کہا کہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی یہ اہم ذمہ داری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں اور اس کو بہترین طریقے سے نبھانے کے لیے پرجوش ہوں۔

    دریں اثنا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی عالمی معیار کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں اور شائقین کیلیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے غیر ملکی کھلاڑی اور شائقین کرکٹ پاکستان کے جذبے، کرکٹ سے جنون اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تین ماہ سے بھی کم وقت رہ جانے کے باوجود آئی سی سی تاحال ایونٹ کا شیڈول اعلان نہیں کر سکی ہے۔

    آئی سی سی کو براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کے جلد اعلان کے لیے دباؤ کا سامنا ہے اور براڈ کاسٹ رائٹس کے مطابق پاک بھارت میچ نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق بڑی خبر آ گئی

    چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق بڑی خبر آ گئی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر ڈیڈ لاک ہے تاہم اس حوالے سے آج بڑی پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آج دبئی پہنچ رہے ہیں اور ان کی وہاں آئی سی سی آفیشلز سے ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑی پیش رفت کا امکان ہے اور اس ملاقات کے بعد آئی سی سی چیئرمین کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے فون پر رابطہ بھی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے اور پاکستان میگا ایونٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

    تاہم بھارت کی جانب سے ایک بار پر رخنہ اندازی کرتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کو اس معاملے پر خط لکھ کر ہائبرڈ ماڈل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی مکمل طور پر پاکستان میں ہی کرانے کا دوٹوک اعلان کر دیا ہے۔

    پی سی بی نے اپنے خط میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہ آیا تو آئندہ پاکستان کسی بھی فورم پر بھارت سے نہیں کھیلے گا۔

    ڈیڈ لاک کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تین ماہ سے بھی کم وقت رہ جانے کے باوجود آئی سی سی تاحال ٹورنامنٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان نہیں کر سکا ہے اور اس پر جلد شیڈول اعلان کے لیے براڈ کاسٹرز کا دباؤ ہے۔

    آئی سی سی جو 2027 تک کے میڈیا رائٹس فروخت کر چکا ہے اور معاہدے میں ہر ایونٹ میں ایک پاک بھارت میچ کرانا بھی شرط میں شامل ہے۔ تاہم اس ڈیڈ لاک کے باعث اگر پاک بھارت میچ متاثر ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو قانونی چارہ جوئی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/chairman-pcb-mohsin-naqvi-champions-tropy-2025-pakistan/

  • چیمپئنز ٹرافی ٹور سے مظفر آباد باہر

    چیمپئنز ٹرافی ٹور سے مظفر آباد باہر

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے دباؤ میں آ کر پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ایک اور معاملے پر گھنٹے ٹیک دیے ہیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر چکا اور ہائبرڈ ماڈل کی شرط عائد کر رہا ہے تاہم پاکستان نے بھی دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل مسترد اور بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں ہر فورم پر اس کے ساتھ کھیلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے آئی سی سی کو خط بھی لکھ ڈالا ہے۔

    دوسری جانب اسی تنازع کے دوران آئی سی سی ٹرافی نے شریک ممالک کا سفر میزبان ملک پاکستان سے شروع کر دیا ہے۔

    آئی سی سی شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا پاکستانی ٹور 16 سے 22 نومبر تک شیڈول ہے، جس کے بعد یہ ٹرافی دیگر شریک ممالک کا سفر کرے گی۔

    پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے اسلام آباد سے سفر شروع کر کے کراچی میں اختتام کرنا تھا۔ اس دوران یہ چمچاتی ٹؐرافی خانپور، مری، نتھیا گلی، آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور کراچی جائے گی۔

    تاہم بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے آزاد کشمیر لے جانے پر اعتراض کرنے کے بعد آئی سی سی نے پھر گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کے ٹور سے آزاد کشمیر کو ہی نکال دیا ہے۔

     

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی کو خود چین سے متنازع علاقے لداخ لے کر جا چکا ہے۔

  • بھارت کے نہ آنے سے پاکستان کی کرکٹ متاثر ہوگی یا نہیں؟ سابق کرکٹر کا اہم بیان

    بھارت کے نہ آنے سے پاکستان کی کرکٹ متاثر ہوگی یا نہیں؟ سابق کرکٹر کا اہم بیان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارت کے نہ کھیلنے سے پاکستان کی کرکٹ بند نہیں ہوگی۔

    اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت تو چاہ رہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بالکل ہی ختم ہوجائے، پاکستان میں 11 سال تک میچ نہ ہوئے تب بھی کرکٹ ختم نہ ہوسکی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہورہی ہے اس لیے بھارت مسائل پیدا کررہا ہے، کھیل جہاں بھی ہو امن کا پیغام دیتا ہے رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کو دیکھنا کشمیر کے عوام کا بھی حق ہے، بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے۔

    سابق کرکٹر کامران اکمل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت یا پاکستان نہیں کھیلتا تو آئی سی سی کی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ توقع تھی قومی ٹیم ٹی 20 میں بھی آسٹریلیا کےخلاف جیت جائے گی، پاکستان ٹیم کا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے کہ جو میچ جیت جائے اسی پر دھیان رہتا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان نہ جانے پر تحریری وجوہات مانگ لیں

    چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان نہ جانے پر تحریری وجوہات مانگ لیں

    چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور بھارت سے پاکستان نہ جانے پر تحریری وجوہات مانگ لی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر خط لکھ کر تحریری وجوہات مانگنے پر آئی سی سی نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی نے بھارت سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ جانے پر تحریری وجوہات مانگ لی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے تحت بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹھوس وجوہات بتانا ہوں گی۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگر تحریری وجوہات جائز نہ ہوئیں تو آئی سی سی بھارت کو پاکستان آنے کا کہے گا اور بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا یے۔

    ذرائع کےمطابق اکتوبرکی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی شیڈول پر کسی نےاعتراض نہیں کیا تھااوربراڈ کاسٹرزکے مںظورشدہ شیڈول پربھارت سمیت تمام کرکٹ بورڈزرضامند تھے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شریک نہ ہونے پر آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے جب کہ پاک بھارت میچ نہ ہونے سے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالر بتایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔ پاکستان اس کا میزبان ہی نہیں بلکہ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ ایونٹ کے لیے پی سی بی کی جانب سے حتمی تیاریاں جاری ہیں اور ماسوائے بھارت تمام ٹیموں نے پاکستان آ کر ایونٹ کھیلنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    گزشتہ دنوں بھارت نے آئی سی سی کو زبانی طور پر پاکستان نہ جانے سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر نہ صرف اس کی بھارتی کرکٹ بورڈ سے ٹھوس وجوہات پر مبنی تحریری وضاحت مانگی تھی بلکہ بھارت کی ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز کھیلنے کی فرمائش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر آئندہ ہر فورم پر بھارت سے نہ کھیلنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی انکار کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہ کر سکا۔ براڈ کاسٹر کی جانب سے آئی سی سی پر میگا ایونٹ کے شیڈول کے جلد اعلان کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور اگر 20 نومبر تک آئی سی سی شیڈول کا اعلان نہیں کرتا تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2025:  بھارتی صحافی نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے

    چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی صحافی نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے

    بھارتی صحافی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق نریندر مودی کی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

    چیمپئنزٹرافی کے معاملے میں بھارتی صحافی بھی اپنی حکومت کی ہٹ دھرمی سے تنگ آگئے، انڈین چینل پر بیٹھ کر بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے کہا کہ یہ کوئی آئی پی ایل نہیں چل رہا ہے کہ آپ جو چاہے فیصلے کریں، آسٹریلیا جاسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں، پاکستان ٹیم یہاں ورلڈکپ کھیلنے آئی تھی اگر وہ نہ آتے تو آپ کیا کرتے۔

    شیکھر لوتھرا نے کہا کہ آپ انکو ہاتھ جوڑ کربلاتے بھی ہو وہ آتے بھی ہیں اور پیار کا پیغام بھی لاتے ہیں اور ہم نہیں جاتے کیوں کہ ہمارے ہاں الیکشن ہے، ایک مہاراشٹرا میں الیکشن ہے اور ہمیں وہاں سنگل دینا ہے کہ پاکستان کو دشمن سمجھتے ہیں۔

    بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا دوسرا نام ہی بی سی سی آئی ہے، پھر بولتے ہیں پاکستان کوئی نہیں جائے گا انھیں آئی سی سی ٹورنامنٹ نہ دیجئے تو پھر پاکستان کی ٹیم کو اپنے ملک میں بھی نہیں آنے دیں۔

    انھوں نے کہا کہ کرکٹ پولیٹکس کو ختم کردیا گیا ہے، انڈیا ہائیبرڈ ماڈل چاہتا ہے اور انڈیا کی یہ مانگ ہے تو بھارت کوئی آئی پی ایل نہیں کروا رہا ہے یہ ایک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی پر براڈ کاسٹرز کا بھی بہت دباؤ ہے کہ وہ جلد دے جلد چیمپئنزٹرافی کا شیڈول جاری کرے جبکہ براڈ کاسٹر پاکستان اور بھارت کے میچ سے ہی اپنی آمدنی کا اچھا خاصہ حاصل کرتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 اردو خبریں

  • بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا

    بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا

    بھارت کی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا ہے۔

    ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو آگاہ کردیا کہ بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔

     بھارتی حکومت سے بھات کی ٹیم کو بھیجنے سے منع کیا، کہا کہ ہائبرڈ ماڈل ہوا تو یواےای میں بھارت کے میچز ہوسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بھی ٹیم پاکستان نہ جانے کی خبریں چلائی تھیں ساتھ ہی بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، بھارتی میڈیا

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا، اگر نہ آنے کا تحریری پر طور پر بتایا گیا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، ہم چیمپئنز ٹرافی کےلیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت پاکستان نہ آئے تو کوئی ہنگامہ نہیں ہونا چاہیے، ثقلین مشتاق

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت پاکستان نہ آئے تو کوئی ہنگامہ نہیں ہونا چاہیے، ثقلین مشتاق

    سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق سمجھتے ہیں کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر کوئی ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے۔

    دوسر کے موجد اور لیجنڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق نے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر دوسروں سے مختلف طرح سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سادہ سی بات ہے اگر بھارت آنا چاہتا ہے تو وہ آ سکتا ہے، اگر وہ نہیں آنا چاہتے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس بات پر ہنگامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس سے کوئی بھی پارٹی اچھی یا بری نہیں ہوگی، یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور وہ اس معاملے کو دیکھیں گے اور انھیں ہی اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔

    لیجنڈری اسپنر نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے ہونے والی تنقید پر بھی اپنا موقف کے اظہار کیا۔

    انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ کر ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلنا چاہیے۔ لیکن یہ تمام آوازیں باہر بیٹھے لوگوں کی ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو باہر سے چیزیں دیکھ اور سن رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک اپنی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق نہیں اور مختلف بہانے تراش رہا ہے۔

    تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ دنوں اجلاس میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بجٹ کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    آئی سی سی نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے 45 لاکھ ڈالرز اضافی رکھے گئے ہیں۔

  • سری لنکا کرکٹ ٹیم کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی

    سری لنکا کرکٹ ٹیم کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی

    آئی سی سی کی جانب سے سری لنکا ٹیم کی رکنیت معطل ہونے کے بعد لنکن کھلاڑیوں کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی۔

    سری لنکن ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئی ہے، سری لنکا کی ٹیم اب چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی نہیں کرسکی۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے مچیز میں سے صرف 2 میچ ہی جیت سکی جبکہ 7 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    یاد رہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان میزبان کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں پہلے ہی شامل ہے۔

     اس کے علاوہ بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور افغانستان پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ نے رن ریٹ کی بنا پر کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔

    ویسٹ انڈیز اور زمبابوے اکو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے کی وجہ سے  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں ملا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 8 ٹیمیں 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گی۔