Tag: چیمپئنز ٹرافی

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل یونس خان کو اہم ذمہ داری مل گئی؟

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل یونس خان کو اہم ذمہ داری مل گئی؟

    چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں لگ بھگ 40 دن رہ گئے ہیں ایک اہم ملک نے اس ایونٹ کے لیے سابق قومی کپتان یونس خان کو مینٹور مقرر کر دیا ہے۔

    پاکستان کے تاریخ ساز بلے باز اور سابق قومی کپتان یونس خان کو آئندہ ماہ شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل اہم ذمہ داری مل گئی ہے اور یہ ذمہ داری انہیں افغان کرکٹ بورڈ نے دی ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے یونس خان کو اپنی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا ہے۔ وہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل افغانستان کی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

    یونس خان جو اس سے قبل 2022 میں افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

    پاکستان ان ہی کی قیادت میں 2009 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بنا تھا جب وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے واحد بلے باز ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آئندہ ماہ 19 فروری سے ہو رہا ہے اور اس کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اس شوپیس ایونٹ کا دفاعی چیمپئن اور میزبان ملک ہے تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث یہ ٹورنامنٹ بھی ایشیا کپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گا اگر وہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا تو سیمی فائنل اور فائنل بھی پاکستان سے باہر ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-deadline-for-announcing-teams/

  • بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلیے اپنی ٹیم میں کیا بڑی تبدیلی کر رہا ہے؟

    بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلیے اپنی ٹیم میں کیا بڑی تبدیلی کر رہا ہے؟

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم اور کپتان روہت شرما آسٹریلیا سے شکست کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں ایسے میں بی سی سی آئی نے آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بلیو شرٹس کی قیادت بدستور روہت شرما ہی کریں گے تاہم نائب کپتانی کے حوالے سے اب نئے نام پر غور کیا جا رہا ہے اور یہ منصب جسپرت بمراہ کو دیے جانے کا امکان ہے۔

    بلیو شرٹس کی نائب کپتانی کے لیے کے ایل راہول، شبھمن گل اور ہاردیک پانڈیا کے نام بھی سامنے آ رہے تھے تاہم قرعہ فال جسپرت بمراہ کے نام نکلا ہے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے اس کا حتمی اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپرت بمراہ انجری کا شکار ہیں اور اسی بنیاد پر بی سی سی آئی انہیں رواں ماہ دورہ انگلینڈ کے لیے آرام دینا چاہتا ہے جب کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں ان کی انجری کی شدید ظاہر کرتے ہوئے پیسر کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بھی مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-deadline-for-announcing-teams/

  • چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیموں کے اعلان کی ڈیڈ لائن

    چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیموں کے اعلان کی ڈیڈ لائن

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا جس میں بھارت اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈز کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر ہے جبکہ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی میں شریک ٹیمیں 12 جنوری تک جو اپنے ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کریں گی۔ ان میں 11 فروری تک آئی سی سی کی منظوری کے بغیر ردو بدل کر سکتی ہیں۔

    تاہم اس مدت کے بعد ٹیموں کو اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا ہوگی۔ ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کرنے کی پابند نہیں ہیں، وہ آئی سی سی کو نام جمع کرا سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان سب سے پہلے کر چکی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/shan-masood-captaincy-pakistan-team-third-white-wash/

  • جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

    جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

    بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ فٹنس مسائل کی زد میں آگئے، دورہ آسٹریلیا کے دوران وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے جس کی وجہ سے وہ سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ بھی نہیں کرسکے۔

    بی سی سی آئی انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں بمراہ کو آرام دینے پر غور کررہی ہے تاکہ فروری، مارچ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

    رپورٹ کے مطابق بمراہ کی انجری ابھی تک واضح نہیں ہے اور ان کی شرکت کا فیصلہ فٹنس سے مشروط ہوگا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پانچ ٹیسٹ میچز میں بمراہ نے 151.2 اوورز کروائے جس میں 13.06 کی شاندار اوسط سے 32 وکٹیں حاصل کیں جن میں تین مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اگر بمراہ کو گریڈ ایک کی انجری ہے تو انہیں واپسی سے پہلے دو سے تین ہفتوں کی ضرورت ہوگی لیکن گریڈ 2 کی چوٹ کی صورت میں ان کی واپسی چھ ہفتوں تک بڑھ سکتی ہے جبکہ گرین تھری کی انجری انہیں تین ماہ کے لیے کرکٹ سے دور کرسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کا اگلا چیلنج انگلینڈ سے 22 جنوری کو شروع ہونے والی 5 پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز ہے جس میں بمراہ کو آرام دیا جاسکتا ہے۔

  • صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سوالیہ نشان بن گئی

    صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سوالیہ نشان بن گئی

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب ٹخنے کی انجری کی وجہ سے 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز تھرڈ مین پر فیلڈنگ کے دوران اوپنر بیٹر صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا جس کے باعث وہ سہارا لے کر میدان سے باہر گئے۔

    صائم ایوب کی ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے، کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ صائم کا ٹخنہ میڈٰیکل مون بوٹ سے فکس کردیا گیا ہے۔

    اوپنر بیٹر کو ڈاکٹرز نے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور فروری میں ٹرائی سیریز سے بھی وہ باہر ہوگئے ہیں۔

    انجری کی وجہ سے صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے بھی صائم ایوب کی انجری پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور صارفین کہہ رہے ہیں کہ انہیں کسی کی نظر لگ گئی ہے۔

    کرکٹ شائقین صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کے لیے بھی دعا گو ہیں۔

    واضح رہے کہ صائم ایوب نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے سب کو گرویدہ بنا لیا ہے، انہوں نے جنوبی افریقا میں دو سنچریاں اسکور کیں، زمبابوے میں سنچری اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹی 20 سیریز میں عمدہ اننگز کھیلی تھیں۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صائم ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

  • سلمان بٹ نے چیمپئنز ٹرافی کی تین فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے

    سلمان بٹ نے چیمپئنز ٹرافی کی تین فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپئنز ٹرافی کی تین فیورٹ ٹیموں کے نام بتادیے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ پاکستان ٹیم ایشیا میں کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان فیورٹ ہیں۔

    سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے مشکل کنڈیشن میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، چیمپئنز ٹرافی میں اب پاکستان ٹیم کو فیورٹ بننا چاہیے، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسری ٹیموں کو سرپرائز کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ دل سے آواز آرہی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بہترین کھیلے گی، اوپننگ کے لیے فخر اور امام کو بھی اسکواڈ میں لانا چاہیے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ فخر اور امام، صائم ایوب کے ساتھ اوپننگ کرسکتے ہیں، عبداللہ اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ابھی فارم میں نہیں ہیں۔

    میلبرن ٹیسٹ سے متعلق کامران اکمل نے کہا کہ ویرات کوہلی کو کھلاڑی کو کندھا نہیں مارنا چاہیے تھا یہ ان کا لیول نہیں، وہ بڑا نام ہیں کسی کو امید نہیں تھی ایسی حرکت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سنیل گواسکر کا غصہ بھی بجا تھا، کھلاڑی اہم موقع پر آؤٹ ہوا، ٹیم پر پریشر بڑھا۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے انگلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے انگلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    انگلینڈ نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جوز بٹلر ایونٹ میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑا فیصلہ

    آئی سی سی ایونٹ کے لیے انگلینڈ کی 15 رکنی اسکواڈ میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اورجیکب بیتھل، ہیری بروک، بریڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن اور جیمی اسمتھ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ لیام لیونگسٹن ، عادل رشید، جو روٹ ، ثاقب محمود ، فل سالٹ اور مارک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ انجری کے باعث بین اسٹوکس انگلش ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلنا ہے, پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

    قبل ازیں پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے لیے دبئی کو فائنل کیا گیا ہے جہاں پاک بھارت ٹاکرا بھی ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ کے سربراہ نیہان المبارک کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں وینیو طے کیا گیا۔

  • چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ دبئی میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے یواے ای کو نیو ٹرل وینیو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز یو اے ای میں ہوں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ بھی متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو اے ی بورڈ کے سربراہ شیخ نیہاں المبارک سے ملاقات کی، ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ نیہاں کے خصوصی خیمے میں ہوئی، شیخ نہیان مبارک النہیان اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر فیوژن پلان کی منظوری دی گئی تھی جس کے مطابق پاکستان اور بھارت 3 سال تک ایک دوسرے کے ممالک میں میچز نہیں کھیلیں گے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان ملک کی مرضی سے ہوگا۔

    گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔  بھارت کے نہ آنے سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا،آئی سی سی نیوٹرل مقامات پر ہونے والے میچز کے لیے اضافی اخراجات کی رقم بڑھائے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ملک کی عزت ہے، حرف نہیں آنے دینگے، محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ملک کی عزت ہے، حرف نہیں آنے دینگے، محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ وطن عزیز پاکستان کی عزت ہے اس پر کسی قسم کا حرف نہیں آنے دیں گے۔

    گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    اجلاس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔گورننگ بورڈ کو قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    چیئرمین پی سی بی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی کے اصولی موقف کو سراہا۔

    چیئرمین پی سی بی اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اورکرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے، تمام ٹیموں کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔

    چیئرمین پی بی سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کیخلاف ہوں، یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں، کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    اُنہوں نے مزید کہنا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا، پوری ٹیم دن رات اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر محنت سے کام میں مصروف ہے۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟

    آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی پر تمام پیچیدگیاں ختم ہوگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر شرطوں اور معاہدوں کی تشکیل آخری مرحلے میں ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے پیر کو چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان پیر کو کردیا جائے گا۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی۔

    یہ پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مقابلے پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی اور بی سی سی آئی بھارت کے مقابلے دبئی میں کرانے پر رضامند ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کولمبو میں ہوگا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پی سی بی اس معاہدے کے لیے کوئی مالی معاوضہ وصول نہیں کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے پاکستان میں تین وینیوز اور بھارت کے مقابلے دبئی میں ہوں گے۔

    پاکستان کو 2027 کے آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی ملے گی۔