Tag: چیمپئنز ٹرافی

  • آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی

    دبئی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مقابلے پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی اور بی سی سی آئی بھارت کے مقابلے دبئی میں کرانے پر رضامند ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کولمبو میں ہوگا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی اس معاہدے کے لیے کوئی مالی معاوضہ وصول نہیں کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے پاکستان میں تین وینیوز اور بھارت کے مقابلے دبئی میں ہوں گے۔

    پاکستان کو 2027 کے آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی ملے گی۔

    دوسری جانب نمائندہ خصوصی برائے کھیل شاہد ہاشمی کا کہنا ہے کہ میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ایگریمنٹ نہیں ہوا ہے پاکستان مالی معاوضہ مانگ رہا ہے، پاکستان نے جتنا خرچہ کیا ہے اس پر انہیں زر تلافی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی براڈ کاسٹر یہ مطالبہ کررہے کہ اب یہ ٹورنامنٹ 50 اوورز کے بجائے ٹی 20 فارمیٹ پر کروایا جائے کیونکہ وقت کم رہ گیا ہے انتظامات کرنے میں مشکل ہوگی۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کی پی سی بی کو قانونی چارہ جوئی کی دھمکی

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی پی سی بی کو قانونی چارہ جوئی کی دھمکی

    چیمپئنز ٹرافی کا تنازع حل ہوا نہیں کی بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈے شروع کر دیے جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پی سی بی کو قانونی چارہ جوئی کی دھمکیاں دینے لگا۔

    آئندہ برس پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ اب تک التوا کا شکار ہے۔ پاکستان کے فیوژن فارمولے پر آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب تک جواب نہیں دیا ہے لیکن بھارتی میڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

    چیمپئنر ٹرافی پر ڈیڈلاگ برقرار ہونے اور پاکستان کے اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہ ہٹنے پر بھارتی میڈیا اب ڈبل گیم کھیلنے لگا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 پر بھی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے اور پاکستان کو ڈرانے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیش کردہ فیوژن ماڈل پر راضی ہے اور 2026 کے ورلڈ کپ میں پاکستان سے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا تاہم گرین شرٹس کے سیمی فائنل یا فائنل پہنچنے کی صورت میں یہ ناک آؤٹ میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچا تو اسے ناک آؤٹ میچز بھارت میں کھیلنا ہوں گے۔ پاکستان بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ہٹ دھرمی کا توڑ کرتے ہوئے آئی سی سی میٹنگ میں فیوژن ماڈل پیش کیا تھا۔ اس ماڈل کے مطابق تین سال تک پاکستان بھارت میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا اور پاکستان اب بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔

    چیمپئینز ٹرافی 2025: بھارت پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

  • چیمپئنز ٹرافی معاملہ تعطل میں چھوڑ کر آئی سی سی چیئرمین آسٹریلیا پہنچ گئے

    چیمپئنز ٹرافی معاملہ تعطل میں چھوڑ کر آئی سی سی چیئرمین آسٹریلیا پہنچ گئے

    چیمپئنز ٹرافی کا معامل تعطل کا شکار ہے لیکن آئی سی سی چیئرمین جے شاہ یہ تنازع حل کرنے کی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے آسٹریلیا چلے گئے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونا ہے۔ تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ میں دو ماہ رہ جانے کے باوجود شیڈول کا اعلان نہیں ہو سکا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایونٹ ہونے کے باعث یہ آئی سی سی چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنازع کو حل کریں لیکن حال ہی میں آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے والے بھارت سے تعلق رکھنے والے جے شاہ یہ تنازع حل کرکے اپنی ذمہ داری حل کرنے کے بجائے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی چیئرمین جے شاہ برسبین پہنچ گئے ہیں اور ان کے ہمراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیو جیت سائیکیا بھی موجود ہیں۔

     

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے شاہ ممکنہ طور پر اولمپکس کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جبکہ وہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ (باکسنگ ڈے ٹیسٹ) بھی دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکاری ہے جب پاکستان نے اس کا حل فیوژن ماڈل دے کر ڈھونڈٓ ہے اور تجویز دی ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں 2027 تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک نہیں آئیں گی اور میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

    تاہم آئی سی سی اور بھارت کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بیچ میں چھوڑ کر جے شاہ کے دورہ آسٹریلیا نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے جب کہ کرکٹ آسٹریلیا کو آئی سی سی کے معاملات میں بی سی سی آئی کا حامی سمجھا جا رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-pcb-stands-firm-in-talks-icc-indian-board/

  • چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی، بھارتی بورڈ سے مذاکرات میں پی سی بی دوٹوک موقف پر قائم

    چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی، بھارتی بورڈ سے مذاکرات میں پی سی بی دوٹوک موقف پر قائم

    چیمپئنز ٹرافی پر مذاکرت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی دبئی میں موجود ہیں، پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مذاکرات میں اپنے دو ٹوک موقف پر قائم ہے، آئی سی سی، بی سی سی آئی اور محسن نقوی کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں، چیمپئنزٹرافی پر فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی کو کرنا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی پر ابھی تک تعطل برقرار ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے اصول موقف پر ڈٹا ہوا ہے جس کے تحت پاکستان اگلے تین سال میچز کھیلنے بھارت نہیں جائے گا۔

    ہائبرڈ ماڈل ہوگا تو بھارت کے پاکستان نہ آنے پر پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا، نہ اس کے لیے پاکستان کو زرتلافی چاہیے نہ کوئی اور چیز چاہیے۔

    چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ، بھارت تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا

    اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارتی بورڈ تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں ڈھائی ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن شیڈول اب تک سامنے نہیں آسکا، دو بورڈز میٹنگ کے بعد بھی آئی سی سی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا جبکہ بھارتی ہٹ دھرمی بھی برقرار تھی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے کو سلجھانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں اب ایک سے دو روز میں بریک تھرو کا امکان ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی خبری دی ہیں کہ بھارتی بورڈ پاکستان کی تجویز مان گیا ہے۔

  • وسیم اکرم نے خود سے متعلق فیک نیوز پر خاموشی توڑ دی

    وسیم اکرم نے خود سے متعلق فیک نیوز پر خاموشی توڑ دی

    سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے خود سے متعلق فیک نیوز پر خاموشی توڑ دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر جارہی ہے، سب کی طرح میری بھی خواہش ہے ایونٹ پاکستان میں ہو۔

    اس سے قبل میلبرن میں سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فینز کو بھارتی کھلاڑیوں کا شدت سے انتظار ہے۔ بھارت اس بارے میں سوچے۔

    سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کرکٹ کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہ کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلا سکتے ہیں، مجھے جاب کی آفر ہوئی لیکن میں 9 سے 5 جاب کرنے والا بندہ نہیں ہوں۔

    وسیم اکرم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محمد رضوان کپتانی کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ اچھا انتخاب ہیں بس اپنے گیم پر فوکس رکھے۔

  • ’چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی ایک پاکستان میں ہوگا‘

    ’چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی ایک پاکستان میں ہوگا‘

    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تیار ہوچکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تیار ہوچکا ہے بس اعلان کرنے کی دیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سیمی فائنل دبئی اور ایک پاکستان میں ہوگا۔

    باسط علی کے مطابق اگر بھارت سیمی فائنل میں نہیں گیا تو دونوں سیمی فائنل بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن پاکستان ہے، میزبان بھی پاکستان ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کے سبب سب پریشان ہیں۔

    میگا ایونٹ کا شیڈول جاری نہ ہونے پر براڈ کاسٹرز کا صبر بھی جواب دینے لگا ہے۔

    یہ پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025: بھارت پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پر بی سی سی آئی نے حامی بھری لیکن وہ تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم  شہباز شریف کو چیمپئنز ٹرافی معاملے پراعتماد میں لیا، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کےاصولی مؤقف کوسراہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کا ’فیوژن فارمولا‘ مان لیا، بھارتی خبر ایجنسی کا دعویٰ

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ منظور شدہ ماڈل کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی دبئی میں کھیلے گا۔

    پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹ کھیلنے نہیں جائے گا، پاکستان بھی بھارت کی میزبانی والے ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

    پی سی بی نے گزشتہ ہفتے پارٹںر شپ یا فیوژن کے نام سے نیا فارمولا پیش کیا تھا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ، بھارت تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا

    چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ، بھارت تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں ڈھائی ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن شیڈول اب تک سامنے نہیں آیا ہے، دو بورڈز میٹنگ کے بعد بھی آئی سی سی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔

    آئی سی سی نے معاملے کو سلجھانے کے لیے کوششیں تیز کردیں ہیں اب ایک سے دو روز میں بریک تھرو کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن پاکستان ہے، میزبان بھی پاکستان ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کے سبب سب پریشان ہیں۔

    میگا ایونٹ کا شیڈول جاری نہ ہونے پر براڈ کاسٹرز کا صبر بھی جواب دینے لگا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پر بی سی سی آئی نے حامی بھری لیکن وہ تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم  شہباز شریف کو چیمپئنز ٹرافی معاملے پراعتماد میں لیا، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کےاصولی مؤقف کوسراہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ منظور شدہ ماڈل کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی دبئی میں کھیلے گا۔

    پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹ کھیلنے نہیں جائے گا، پاکستان بھی بھارت کی میزبانی والے ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

    پی سی بی نے گزشتہ ہفتے پارٹںر شپ یا فیوژن کے نام سے نیا فارمولا پیش کیا تھا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

  • وزیراعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر محسن نقوی پر اعتماد کا اظہار

    وزیراعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر محسن نقوی پر اعتماد کا اظہار

    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے چیئرمیں پی سی بی محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی کے اصولی موقف کو سراہا اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقویٰ نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے مکمل تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، ان شاءاللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔

  • ’چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے‘

    ’چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے‘

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس پھر سے ملتوی ہوگیا ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

    چیمپئینز ٹرافی 2025: بھارت پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

    انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کررہے ہیں جو بھی فیصلہ ہو وہ پاکستان اور کرکٹ کیلئے بہتر ہو، شرائط پر کوئی بات نہیں ہوگی، جو چیزیں چل رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے،  چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے، وہ ہی اعلان کریں گے آئی سی سی پروگریس کرے گی تو پوری دنیا کی کرکٹ آگے بڑھے گی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پورے پاکستان میں گراؤنڈز کی حالت اچھی ملے گی، جہاں گراؤنڈ نہیں ہیں وہاں زمین خرید کر بنائیں گے، ہمارا فوکس ہےکہ ہر شہر میں گراؤنڈ بنانے ہیں۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ چیزوں کو ریویو کررہے ہیں جلد اچھی خبریں ملیں گی، اللہ بہتر کرےگا قوم کو مایوس نہیں کرینگے، قوم کی توقعات سے بڑھ کر چیزیں ہوں گی۔

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کا ’فیوژن فارمولا‘ مان لیا، بھارتی خبر ایجنسی کا دعویٰ

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کا ’فیوژن فارمولا‘ مان لیا، بھارتی خبر ایجنسی کا دعویٰ

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کا ’فیوژن فارمولا‘ مان لیا ہے۔

    بھارتی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منظور شدہ ماڈل کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی دبئی میں کھیلے گا۔

    پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹ کھیلنے نہیں جائے گا، پاکستان بھی بھارت کی میزبانی والے ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

    پی سی بی نے گزشتہ ہفتے پارٹںر شپ یا فیوژن کے نام سے نیا فارمولا پیش کیا تھا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

    تاہم ایونٹ کے آغاز سے تین ماہ قبل بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ دیگر تمام ٹیمیں پاکستان آنے پر راضی اور آئی سی سی وفد بھی کئی بار پاکستان آنے کے بعد یہاں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات سے مطمئن ہو کر جا چکا ہے۔

    پاکستان نے گزشتہ دنوں ایونٹ کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے برابری کی سطح پر قابل عمل تجویز پارٹنر شپ یا فیوژن ماڈل کی دی گئی تھی جس میں آئی سی سی کے تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر رکھے جانے کی تجویز تھی۔

    یہ تجویز مانے جانے کی صورت میں اس کا اطلاق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے 2027 تک شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہونا تھا اور اس دوران بھارت میں ہونے والے کرکٹ ایونٹ میں بھی پاکستان نے اپنے میچز بھارتی سر زمین کے باہر کھیلنا تھے۔