Tag: چیمپئنز ٹرافی

  • زخم سہہ لیں گے، بےعزتی نہیں اٹھائیں گے، پی سی بی سربراہ کا آئی سی سی کو جواب

    زخم سہہ لیں گے، بےعزتی نہیں اٹھائیں گے، پی سی بی سربراہ کا آئی سی سی کو جواب

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل آئی سی سی حکام کو واضح جواب دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے آئی سی سی حکام سے گفتگو میں کہا ہے کہ زخم سہہ لیں گے، بےعزتی نہیں اٹھائیں گے، آئی سی سی کی میٹنگ جمعہ 29 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے دبئی میں ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ کچھ بورڈ ممبران پوری چیمپئنزٹرافی پاکستان میں کرانے کے حق میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دباؤ کا شکار ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اب تک جاری نہیں کیا جاسکا ہے، تاہم براڈکاسٹرز کو 5 دسمبر سے پہلے معاملے کا حل نکلنے کی امید ہے۔

    آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا

    اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جائیں اور وہ یہاں نہ آئیں، چیمپئنر ٹرافی سے متعلق پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنا واضح موقف دے چکے، اب بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔

    آئی سی سی سے مشاورت جاری ہے، اچھا نتیجہ سامنے آئے گا، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آرہا ہے۔ چیمپئنر ٹرافی کے لیے پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں لائیں گے، اللہ نے چاہا تو چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

  • کیا چیمپئنز ٹرافی بھارت کے بغیر منعقد ہونے جارہی ہے؟ بڑی خبر آگئی

    کیا چیمپئنز ٹرافی بھارت کے بغیر منعقد ہونے جارہی ہے؟ بڑی خبر آگئی

    چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ کل منعقد ہونا ہے، جس میں بھارت کے بغیر ایونٹ کے انعقاد پر بھی گفتگو کی جائےگی۔

    آئی سی سی کا یہ ایونٹ کہاں کھیلا جائے گا، آیا کہ پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا یا پھر بھارت کے دباؤ میں ہائبرڈ ماڈل قبول کیا جائے گا، یا بھارت کی ہٹ دھرمی کو دیکھتے ہوئے اسے ہی ایونٹ سے نکالنے کے آپشن کو استعمال کیا جائے گا ان میں سے کوئی بھی فیصلہ بورڈ میٹنگ میں متوقع ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں تین آپشن زیر غور آئیں گے، جن میں سے پہلا ایک ہائبرڈ آپشن ہوگا، اس میں زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے لیکن جن میں بھارت شامل ہوگا وہ میچز پاکستان سے باہر کھیلے جائیں گے۔

    دوسرے آپشن کے تحت یہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر پاکستان سے باہر کھیلا جائیگا، تاہم پی سی بی کے پاس میزبانی کے حقوق برقرار رکھنے کا اختیار موجود ہوگا۔

    تیسرا آپشن یہ ہوگا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پورا ایونٹ پاکستان میں کھیلا جائیگا تاہم اس میں بھارت موجود نہیں ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ بھارت کے بغیر منعقد ہوگا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال شیڈول آئی سی سی ٹورنامنٹ میں بھارت کو مائنس کرنے کا آپشن بھی موجود ہے، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں یہ آپشن بھی ڈسکس ہوسکتا ہے۔

    ویب سائٹ نے بتایا کہ چوں کہ بھارت کی کمرشل ویلیو زیادہ ہے اس وجہ سے مائنس انڈیا فارمولا کے امکانات نہایت کم ہوں گے، تاہم پی سی بی میں پہلے بھی مائنس انڈیا تجویز پر ڈسکشن ہوچکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ماضی کی مثالوں کی بنیاد پر اس تجویز پر زور دے سکتا ہے۔

    اس طرح کی رپوٹس پاکستانی ذرائع ابلاغ کی زینت بن چکی ہیں کہ پاکستانی بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے بھارت کو ایونٹ سے نکالنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ حالیہ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کو انکار کرچکا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا، گزشتہ دنوں محسن نقوی بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت جاکر کھیلیں اور ان کی ٹیم یہاں نہ کھیلے۔

    پی سی بھی سربراہ نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایونٹ انشااللہ پاکستان میں ہی ہوگا اور آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے پاکستان کے لیے بہترین چیز لے کر آئیں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل مسترد، آئی سی سی قابل قبول آپشن پیش کرے، پی سی بی

    چیمپئنز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل مسترد، آئی سی سی قابل قبول آپشن پیش کرے، پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے اور ہائبرڈ ماڈل کو ایک بار پھر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے اور اپنا واضح موقف پیش کر دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کے لیے کسی بھی ہائبرڈ ماڈل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کسی صورت قبول نہیں کریں گے، آئی سی سی جمعہ (کل) کی میٹنگ سے قبل کوئی قابل قبول آپشن پیش کرے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دوٹوک الفاظ میں یہ بات دہرائی ہے کہ بھارت کا پاکستان میں ہونے والے ایونٹ میں نہ آنا قبول نہیں۔ اگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فارمولا اپنایا جاتا ہے تو پھر اگلے ایونٹس میں پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنا موقف واضح طور پر دے دیا ہے اور اس کو اب آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے برس 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے اس شو پیس ایونٹ کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہے اور ما سوائے بھارت تمام ممالک نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

    تاہم مودی سرکار حسب سابق ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آئی اور ایونٹ انتہائی قریب آنے کے بعد پاکستان آنے سے انکار کر دیا جس کے باعث ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری نہیں ہو سکا ہے اور آئی سی سی مشکلات کا شکار ہے کیونکہ براڈ کاسٹرز کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر جلد شیڈول جاری کرنے کے لیے دباؤ ہے۔

    آئی سی سی بورڈ ممبران کی کل دبئی میں اسی معاملے پر میٹنگ ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پیش کرے گا۔ پاکستان کے رضامند نہ ہونے کی صورت میں 14 بورڈ ممبران سے ایونٹ کی میزبانی کے لیے ووٹنگ کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/icc-has-developed-a-new-formula-for-the-champions-trophy/

     

  • ’چیمپئنز ٹرافی کی قسمت کا فیصلہ دو روز بعد ہوگا‘

    ’چیمپئنز ٹرافی کی قسمت کا فیصلہ دو روز بعد ہوگا‘

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ دو روز بعد جمعے کو ہوگا۔

    آئی سی سی بورڈ میٹنگ 29 نومبر کو دبئی میں ہوگی جس میں چیمپئنز ٹرافی کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا، میگا ایونٹ میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    تمام بورڈ ممبرز آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبانی میں کسی دوسرے ملک کو شریک کریں گے نہ ہی اضافی رقم لینے کی پیشکش قبول کریں گے، ہم مکمل ایونٹ کا انعقاد اپنے ملک میں ہی کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کسی بھی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

    ادھر بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی تاحال شیڈول اعلان نہیں کر سکی ہے۔

    آئی سی سی کو براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کے جلد اعلان کے لیے دباؤ کا سامنا ہے اور براڈ کاسٹ رائٹس کے مطابق پاک بھارت میچ نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • کرکٹ کسی ایک کے دم پر نہیں چلنا چاہیے، بھارتی صحافی حکومت پر برس پڑے

    کرکٹ کسی ایک کے دم پر نہیں چلنا چاہیے، بھارتی صحافی حکومت پر برس پڑے

    بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے بی سی سی آئی اور بی جے پی کو ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کسی ایک کے دم پر نہیں چلنا چاہیے، پیسے کی ریل پیل سے آپ کرکٹ کا دل نہیں دل جیت سکتے اور نہ ہی لوگوں کے دلوں میں ماحول بناسکتے ہیں، وہ ماحول تب بنتا ہے جب بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان کی سیریز ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاک بھارت سیریز ہوتی تھیں تو لوگ ایشز بھولنا شروع ہوگئے تھے اب حالات یہ ہیں کہ ہم جانا نہیں چاہتے جبکہ دوسرا ملک آپ کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔

    شیکھر لوتھرا کا کہنا تھا کہ بی جے پی مسلمان اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر ووٹ لیتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ بھارت جاکر محبت کاپیغام دیا لیکن مودی سرکار ایک قدم بھی چلنے کو تیار نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج جے شاہ کو بھارت سہہ رہا ہے اور کل پوری دنیا انہیں جھیلے گی۔

    بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے کرکٹ برباد ہوتی جارہی ہے اور حالات یہ ہیں کہ کبھی ہم ٹیسٹ میں 36 اور کبھی 46 پر آل آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

    یہ پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق بڑی خبر آ گئی

    انہوں نے کہا کہ ان ناکامیوں پر بھی کپتان اور کوچ کیخلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا کیونکہ سب کچھ سیاسی ہوتا جارہا ہے، ہم اپنے گراؤنڈ میں اسپن ٹریک پر 147 رنز کا ہدف کا تعاقب نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول تعطل کا شکار ہے، آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے چیمپیئنز ٹرافی کے بارے میں فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے اور پاکستان میگا ایونٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

  • بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے پیچھے کون ہے؟ شعیب اختر نے بتادیا

    بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے پیچھے کون ہے؟ شعیب اختر نے بتادیا

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کا ذمہ دار قرار دیا۔

    راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ امید نہیں ہارنی چاہیے بیک چینل بات چیت سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے پیچھے بی جے پی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول تعطل کا شکار ہے، آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے چیمپیئنز ٹرافی کے بارے میں فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

    ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آج دبئی پہنچ رہے ہیں اور ان کی وہاں آئی سی سی آفیشلز سے ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑی پیش رفت کا امکان ہے اور اس ملاقات کے بعد آئی سی سی چیئرمین کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے فون پر رابطہ بھی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے اور پاکستان میگا ایونٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پاکستان میں ٹرافی کے ٹور پر بھی اعتراض

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پاکستان میں ٹرافی کے ٹور پر بھی اعتراض

    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے بعد پاکستان میں ٹرافی کے ٹور پر بھی اعتراض کر دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے جمعرا ت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کو پاکستان میں اسکردو ، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے یہ دعویٰ مسترد کردیا اور کہا ٹرافی ٹور پر بھارت کا اعتراض ناجائز ہے، ٹور کا شیڈول اور روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی خود روٹ اور شیڈول فائنل کرکے کیسے اعتراض کرسکتا ہے؟ ماضی میں شیڈول اور روٹ فائنل ہونے کے بعد کبھی تبدیل نہیں ہوا، بھارت 2023 ورلڈکپ کی ٹرافی لداخ کے متنازع علاقےکیسے لےگیا تھا؟

  • چیمپئنز ٹرافی: محمد عامر کا بھارتی مؤقف پر ردِ عمل سامنے آگیا

    چیمپئنز ٹرافی: محمد عامر کا بھارتی مؤقف پر ردِ عمل سامنے آگیا

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مؤقف کی تعریف کرنی چاہیے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کوئی ابھی پاکستان کو نہیں ملی، اس کا بہت پہلے فیصلہ ہو چکا تھا، پاکستان نے گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے لیے کثیر رقم خرچ کی ہے۔

    فاسٹ بولر نے کہاکہ نہ کھیلنے اور ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کے لیے کوئی وجہ بھی تو ہونی چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اتنا پیسہ لگائیں اور ایک ٹیم اٹھ کر نہ کھیلنے کا اعلان کر دے اور کہے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہو جانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے اسے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے تو وہ آپ کی ہونی چاہیے اور اس کو الگ رکھیں، اگر آپ کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلیں، پاکستان کی میزبانی بہت اچھی ہوتی ہے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ابھی انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل کر گئی ہیں، انکار کے لیے آپ کو مضبوط وجوہات بیان کرنا پڑتی ہیں اور وجہ تو اس وقت کچھ بھی نہیں ہے۔

    پاک آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سڈنی میں کھیلا جائے گا

    قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو اس کی جگہ کوئی اور ٹیم شامل کر لیں، ٹورنامنٹ کرائیں، میں قصور وار آئی سی سی کو قرار دوں گا، یہ سب کچھ ان کی وجہ سے ہوا ہے۔

  • پاکستانیوں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہو جاؤ! پی سی بی نے پوسٹ جاری کردی

    پاکستانیوں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہو جاؤ! پی سی بی نے پوسٹ جاری کردی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے شائقین کرکٹ کو تیار ہونے کا کہہ دیا اور سوشل میڈیا پوسٹ بھی جاری کردی۔

    انسٹاگرام کے آفیشل پیج پر پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان آمد کے پوسٹ جاری کی ہے جس کے کیپشن میں ٹرافی کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’گیٹ ریڈی پاکستان‘، ساتھ ہی کرکٹ بورڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ 16 نومبر سے چیمپینز ٹرافی پاکستان بھر کا دورہ کریگی۔

    پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کو سب سے پہلے اسکردو لے جایا جائے گا اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی مری، ہنزہ اور مظفرآباد بھی جائے گی۔

    پی سی بی کی پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس ٹرافی کو دیکھنے کے لیےآئیں جسے اوول میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے تاریخی فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اپنے نام کیا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارتی بورڈ کے درمیان کرکٹ تنازع کے بیچ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی چمچماتی ٹرافی میزبان ملک پاکستان پہنچ گئی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپینز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی ہے، شیڈول کے مطابق 16 نومبر سے چیمپینز ٹرافی ٹور کا آغاز ہونا ہے جبکہ 24 نومبر تک جاری رہنے والے ٹور میں ٹرافی مختلف جگہ جائے گی۔

  • چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر۔۔۔۔؟

    چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر۔۔۔۔؟

    بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک باقی ہے اور آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کھیلی جانی ہے اور پاکستان میزبان کے ساتھ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔ پاکستان کو 28 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ملی تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    آئی سی سی نے ایونٹ کے انعقاد کے 100 دن رہ جانے کے موقع پر شیڈول کا اعلان کرنا تھا مگر بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے باعث شیڈول کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔

    آئی سی سی کی مشکل یہ ہے کہ اس چیمپئنز ٹرافی کا اعلان ایونٹ کے آغاز سے 90 دن پہلے کرنا لازمی ہے یعنی 20 نومبر تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ہر حال میں شیڈول کا اعلان کرنا ہوگا بصورت دیگر آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ کمرشل پارٹنرز کو مارکیٹنگ کیلیے کم از کم تین ماہ درکار ہوتے ہیں جبکہ بھارتی انکار کے بعد آئی سی سی بھی دباؤ میں ہے اور پاکستان میں مؤقف سے پیچھے ہٹنے کیلیے تیار نہیں ہے جب کہ پاکستان، بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے اور آئی سی سی کو خط لکھ کر ہائبرڈ ماڈل مسترد اور بھارت کے پاکستان نہ آنے پر آئندہ ہر جگہ بھارت سے کھیلنے کے انکار کی تنبیہہ کی ہے۔ بھارت کی ضد سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوسکتا ہے۔