Tag: چیمپئنز ٹرافی

  • عمر اکمل چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

    عمر اکمل چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

    لندن : قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم کےبیٹسمین عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد ان کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے حارث سہیل کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل برمنگھم میں مڈل آرڈر بیٹسمین کے دو ٹیسٹ لیے گئے جس میں وہ ناکام ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم منیجمنٹ سے تلخ کلامی ہوئی ہے اور منیجمنٹ نے انہیں پریکٹس سے روک دیا ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے احتجاج بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔


    پی سی بی : عمراکمل اور جنید خان پر جرمانہ عائد


    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ان فٹ کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ پچیس مئی کی ڈیڈ لائن سے پہلے متبادل کھلاڑی کےنام کا اعلان کردیا جائے گا۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے خراب فٹنس کے باعث عمر اکمل ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھی منتخب نہیں ہوئے تھے۔

    واضح رہےکہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 4 جون کو کھیلے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی کا نوٹس لے لیا ہے۔

      وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری ائی پی سی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے کمیٹی تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

     قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی پر وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن اور وزارت ائی پی سی سے وضاحت طلب کی تھی۔

     وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کی شکست اور تین مرتبہ کی گولڈ میڈل حاصل کر نے والی ٹیم کا اولمپکس سے باہر ہو نا شرمندگی کا سبب ہے۔

     وزیراعظم نے ہدایت کی قومی ہاکی کھیل کی ترقی کے لیئے سفارشات دی جائیں اور ہاکی ٹیم کی شکست کی وجوہات بتائی جائیں ۔

  • شاندار فتح پرآئی ایس پی آرکی قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

    شاندار فتح پرآئی ایس پی آرکی قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

    راولپنڈی : چیمپئنز ٹرافی دو ہزار چودہ میں بے مثال کامیابی پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے

    بھارت کی سرزمین پر بھارتی سورماؤں کو خاک چٹانے والی قومی ہاکی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتےہوئےڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ یہ وقت ہےکہ قومی کھیل پر توجہ دی جائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس امید کا اظہار کیا کہ کھلاڑی ہاکی میں ہمارا کھویا ہوا سنہری مقام واپس لاسکتےہیں۔