Tag: چیمپئن شپ جیت لی

  • پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی میں چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی میں چیمپئن شپ جیت لی

    امریکا (22 اگست 2025): قومی آئس ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو پہلی بار لیٹم کپ ڈویژن تھری کا چیمپئن بنا دیا۔

    آئس ہاکی پاکستان کی ٹیم نے امریکا کے شہر فلوریڈا میں فتح کے جھنڈے گاڑ دیے اور لیٹم کپ ڈویژن تھری چیمپئن شپ جیت کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور امریکی سر زمین پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

    پاکستان نے فائنل میں پیرو کو چھ، ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور چیمپئن بننے کے بعد کھلاڑیوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ وکٹری پریڈ بھی کی۔

    لیٹم کپ ڈویژن تھری چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل رشک رہی اور گرین شرٹس ناقابل شکست رہتے ہوئے پانچ میچز جیت کر فائنل میں پہنچی اور وہاں بھی فتح نے ان کے قدم چومے۔

    اس ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔ اسی چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔