Tag: چیمپئینز ٹرافی ہاکی

  • سیمی فائنل میں شکست، بھارتی صحافی کی پاکستانی کوچ سے بدتمیزی

    سیمی فائنل میں شکست، بھارتی صحافی کی پاکستانی کوچ سے بدتمیزی

    بھوبنیشور: پاکستان کی کامیابی پربھارتیوں کوآگ لگ گئی،کھلاڑیوں کے جشن پرآئی ایچ ایف کو چغلی لگائی جومسترد کردی گئی،صحافی نےپاکستانی کوچ سے بدتمیزی کی جس پرشہنازشیخ واک آؤٹ کرگئے۔

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں شکست بھارتی سورماؤں سے ہضم نہ ہوئی،شاہینوں کے ہاتھوں ناکامی نے بھارتیوں کو اسپورٹ میں اسپرٹ بھولا دی۔پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کو اسی کی سرزمین پر شکست دیکر بھارت کا غرور خاک میں کیا ملایا کہ بھارتی صحافی شہناز شیخ پر برہم ہوگئے۔

     سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد قومی کوچ شہناز شیخ پریس کانفرنس کرنے گئے تو بھارتی صحافیوں نے شہناز شیخ پر نامناسب سوالات کی بھوچھار کردی۔ بھارت کو پاکستانی کھلاڑیوں کا جشن منانا ایک آنکھ نہ بھایا۔ میدان کی ناکامی بھارت نے پریس کانفرنس میں نکال ڈالی۔

  • بھارت کو شکست دیکر پاکستان 16سال بعد چیمپئنزٹرافی کےفائنل میں پہنچ گیا

    بھارت کو شکست دیکر پاکستان 16سال بعد چیمپئنزٹرافی کےفائنل میں پہنچ گیا

    بھوبنیشور: پاکستان نے بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار تین سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    چیمپئنزٹرافی ہاکی،سیمی فائنل میں پاکستان نےبھارت کوشکست دیدی سیمی فائنل میں پاکستان نےبھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار تین سے شکست دی، چیمپئنز ٹرافی ہاکی کافائنل پاکستان اورجرمنی کےدرمیان اتوار کو ہوگا۔

     پاکستان کےتابڑتوڑحملوں کےسامنےبھارتی سورما بےبس رہے، پاکستان 16سال بعدچیمپئنزٹرافی کےفائنل میں پہنچ گیا۔
    پاکستان ہاکی ٹیم کے محمد ارسلان قادر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ان کا کہنا تھا کہ جیت قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، ہماری محنت کاہمیں صلہ ملا،قوم اورتماشائیوں کاشکرگزارہوں۔

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے قومی ٹیم کی شاندارکامیابی پر ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

  • ہاکی چیمپئینزٹرافی:پاکستان بمقابلہ بھارت سیمی فاننل آج ہوگا

    ہاکی چیمپئینزٹرافی:پاکستان بمقابلہ بھارت سیمی فاننل آج ہوگا

    بھوبنیشور: چیمپئینز ٹرافی ہاکی کا دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔بھوبنیشور میں جاری چیمیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فانلز مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا۔

    دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے۔ گرین شرٹس نے گروپ مرحلے میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے بعد کوارٹر فائنل میں ایونٹ فیورٹ ہالینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو کے مقابلے چار گولز سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب بھارت نے بھی گروپ اسٹیجز میں ناکامی کا ازالہ ناک آؤٹ مرحلے میں بیلجیئم پر نکالا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھےسات بجے کھیلا جائے گا۔

  • چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا کل سے بھارت میں آغاز ہوگا

    چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا کل سے بھارت میں آغاز ہوگا

    اڑیسہ: چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے بھارت میں ہورہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ بیلجئیم کے خلاف کھیلے گا۔

    بھارتی ریاست اڑیسہ میں شروع ہونےوالے میگا ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان کو پول اے میں ورلڈ چیمپئین آسٹریلیا ،انگلینڈ اور بیلجیئم کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جبکہ پول بی میں میزبان بھارت، اولمپک گولڈ میڈل جرمنی ، نیدر لینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

     ابتدائی روز چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز بیلجیئم کے خلاف میچ سے کرے گا،ایونٹ کا فائنل چودہ دسمبر کو ہو گا۔ پاکستان نے ایونٹ کے آغاز سے قبل پریکٹس میچ میں ارجنٹائن کو تین صفر سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے نتائج اچھے ہی ہوں گے۔