دبئی: زمبابوے میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہاں نے پاکستان کیلئے امید کی نئی کرن روشن کردی۔
چیمپیئز ٹرافی میں شرکت، پاکستان کیلئے نیا دروازہ کھل گیا، زمبابوے نے سہ فریقی سیریز کا منصوبہ بناکر پاکستان کی مشکل آسان کردی، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریز کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی تصدیق کردی، چیمپیئنز ٹرافی میں کوالیفائی کی آخری تاریخ تیئس ستمبر ہے۔
ویسٹ انڈیز اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور پاکستان ستاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔ اس تاریخ سے قبل ویسٹ انڈیز کی کوئی سیریز نہیں۔ گرین شرٹس کو سری لنکا سے پانچ ون ڈے میچز کھیلنا ہے۔
سری لنکا کیخلاف سیریز میں شکست کے باوجود پاکستان کیلئے ٹرائی نیشن سیریز کا آپشن موجود ہے،بنگلادیش بھارتی سورماؤں کو ہراکرپہلے ہی چیمپیئنز ٹرافی میں پہنچ چکاہے۔
آخری اسپاٹ کیلئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں پنجہ آزمائی ہوگی، ممکنہ طور پر تین ملکی سیریز کا فاتح چیمپیئز ٹرافی میں شرکت کرسکتا ہے۔