Tag: چیمپیئنزٹرافی

  • چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے‘ سرفرازاحمد

    چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے‘ سرفرازاحمد

    لندن: پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاکہناہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینے کی پوری کوشش کرے گے۔

    تفصیلات کےمطابق میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ وارم اپ میچ دونوں ٹیموں کےلیے ایونٹ کی تیاری کا اچھا موقع ہو گا۔انہوں نےکہاکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں گزشتہ تین سال کے دوران بہت بہتری آئی ہے اور ان کی ٹیم چند بہترین بلے بازوں پر مشتمل ہے جس کی بدولت ہمیں ان کے خلاف وارم اپ میچ سے بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا۔

    بنگلہ دیش سے سیمی فائنل کے سوال پر سرفراز نے کہا کہ اگر ہمارا سیمی فائنل میں ان سے سامنا ہوا تو حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن پر توجہ دیں گےکیونکہ ان کی ٹیم میں محموداللہ، شکیب الحسن، تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی شکل میں چند بہترین بلے باز موجود ہیں اور اگر ہمارا سیمی فائنل میں ان سے سامنا ہوا اس پر کام کریں گے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ یہ بحیثت کپتان میرا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے اس لیے میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کےلیے بہت پرجوش ہوں۔


    پاک بھارت مقابلہ سنسنی خیزہوگا، پیش گوئی ممکن نہیں، مصباح


    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں لہٰذا ہمارے پاس اس وقت گنوانے کو کچھ بھی نہیں ہے اور میں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا قدرتی کھیل پیش کرتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلنے پر توجہ دیں۔

    سرفرازاحمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں ہم نے تمام شعبوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہاں ہماری فیلڈنگ بھی بہت معیاری رہی اور ہم بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپیئنزٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہےکہ بھارت کے خلاف چار جون کو ہونے والے میچ کے بارے میں سوال پر سرفراز نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ انڈیا کے خلاف اچھا پرفارم کریں، پوری قوم کی بھی یہی خواہش ہے کہ ہم ہندوستان کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

  • چیمپینز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو شکست، جرمنی نے فائنل0-2سے جیت لیا

    چیمپینز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو شکست، جرمنی نے فائنل0-2سے جیت لیا

    بھوبانیشور: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو دوصفر سے ہرا کر دسویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    بھارت اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا،ایف آئی ایچ پر زبردستی دباؤ ڈال کر بھارت نے فائنل میں پاکستان کو دو مین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم کردیا، سولہ سال بعد پاکستان نے میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کی جہاں جرمنی نے پاکستان کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی دونوں جانب سے جارحانہ ہاکی دیکھنے کو ملی، جرمن ٹیم نے پہلے کی کوارٹر میں گول داغ کر پاکستان کو دباؤ میں لے لیا۔ نیٹ ساؤنڈ پاکستان نے خسارہ کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن جرمن ڈیفنڈرز کی دیوار کو توڑنا شاہینوں کے بس میں نہ تھا۔

    دوسرے اور کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ لیکن گیند کو جال تک پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ نیٹ ساؤنڈ چوتھے اور آخری کوارٹر میں جرمنی نے مزید ایک گول اسکورکرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ میڈل کو نہ جیت سکا، لیکن اپنی پرفارمنس نے گرین شرٹس نے قوم کے دل ضرور جیت لئے۔

  • چیمپیئنزٹرافی کافائنل،پاکستان،جرمنی آج مدمقابل ہوںگے

    چیمپیئنزٹرافی کافائنل،پاکستان،جرمنی آج مدمقابل ہوںگے

    بھوبانیشور: چیمپیئنزٹرافی کےفائنل میں پاکستان اورجرمنی آج مدمقابل ہوں گے،پاکستان ہاکی ٹیم کا چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا سولہ سالا انتظار اب ختم ہوچکا ہے۔

    آج کے فائنل میں پاکستان اور جرمنی مدمقابل ہونگے۔چیمپئنزٹرافی کا فائنل،جیت کس کی ہوگی پاکستان یا جرمنی؟ پاکستان سولہ سال بعد چیمپیئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے اور اب مقابلہ آج جرمنی کیخلاف ہے۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کویقین ہے کہ ٹورنامنٹ جیت جائیں گے۔بھوبانیشورمیں کھیلے جارہے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج جرمنی اورپاکستان کےدرمیان کھیلا جائیگا۔

    دونوں ٹیمیں کامیابی کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بادلوں میں گہری رہی اور پھر کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

    سیمی فائنل میں راویتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت پاکستان کا مقدر بنی اور اب سولہ سال کے طویل انتظار کے بعد گرین شرٹس چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل رہی ہے۔

    ماضی میں پاکستانی ٹیم تین مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے،دوسری جانب جرمن ٹیم کو نو مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ ریکارڈز کے مطابق پاکستان اور جرمنی ٹیمیں فائنل مقابلے میں چار مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔

    دو میں پاکستان اور اتنی ہی تعداد میں جرمنی نے ٹائٹل جیتے، قومی ٹیم کو یقین ہے کہ اس مرتبہ پاکستان کی حکمرانی قائم ہوگی۔