Tag: چیمپیئنز ٹرافی ہاکی

  • ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم نے شکست کی ہیٹ ٹرک کرلی

    ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم نے شکست کی ہیٹ ٹرک کرلی

    بھو بنیسور: چیمپیئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا نے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو تین صفر سے ہرایا۔

    بھارتی ریاست اڑیسہ میں جاری چیمپئینز ٹرافی ہاکی میں پاکستان گروپ اے میں ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کئی کوششیں کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

    دوسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرے کوارٹرمیں بھی قومی ٹیم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہی۔

    چوتھے اور آخری کوارٹر میں آسٹریلیا نے مزید دو گول داغ کر پاکستان کو تین صفر سے شکست دی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے نئے قوانین کے مطابق تین میچز ہارنے کے بعد بھی گرین شرٹس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی ہاکی، انگلینڈ نے پاکستان کو 2-8 سے مات دی

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی، انگلینڈ نے پاکستان کو 2-8 سے مات دی

    اُڑیسہ : چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ  دو سے شکست دی ہے۔

    بھارتی ریاست اڑیسہ میں کھیلے جارہے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں شامل پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، ابتدائی میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو دو ایک سے مات دی اور اب انگلینڈ نے دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کو سات صفر کی سبقت حاصل تھی، دوسرے ہاف میں میں انگلش کھلاڑیوں نے اسکور آٹھ صفر کردیا تھا، اختتامی لمحات میں گرین شرٹس صرف دو گول کرسکی۔

    قومی ٹیم آخری گروپ میچ منگل کو آسٹریلیا سے کھیلے گی۔