Tag: چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ

  • چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: بھارت نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دیدی

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: بھارت نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دیدی

    ایمسٹرڈیم : بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ 0-4 سے جیت لیا، بھارت نے آخری دس منٹ میں 3گول کیے، پاکستانی کھلاڑی ہر شعبے میں بری طرح ناکام رہے، ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق اولیمپیئن برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا، ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا۔

    آخری چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے پاکستان کو چار گول سے ہرا دیا، پاکستان ٹیم ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔

    پاکستان نے آخری 5منٹ میں اضافی کھلاڑی کے لیے گول کیپر کو بٹھادیا تھا، بھارتی ٹیم نے گول کیپر کے بغیر پاکستان کے خلاف دوگول کردیئے، بھارت نےآخری دس منٹ میں 3گول کیے، بھارت کی جانب سے پہلا گول رندیپ سنگھ نے کیا، دوسرا گول دلپریت جبکہ ہرمن اور لالت نے آخری دو گول کیے۔

    دوسری جانب بھارت کے ہاتھوں ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور بدترین شکست پر سابق اولمپئنز جنید خواجہ برس پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچز لگانے کےنتائج سامنے آنے لگے ہیں، غیر ملکی کوچ کےباوجود ٹیم میں نمایاں تبدیلی نظر نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن درست فیصلےکرنےمیں ناکام ہوگئی ہے، ایک ماہ ہالینڈ میں رہنے کے باوجود بھارت سے شکست پر دکھ ہوا، بھارت جیسی کمزور ٹیم سے پاکستان میچ جیت سکتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • چیمپینز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو شکست، جرمنی نے فائنل0-2سے جیت لیا

    چیمپینز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو شکست، جرمنی نے فائنل0-2سے جیت لیا

    بھوبانیشور: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو دوصفر سے ہرا کر دسویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    بھارت اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا،ایف آئی ایچ پر زبردستی دباؤ ڈال کر بھارت نے فائنل میں پاکستان کو دو مین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم کردیا، سولہ سال بعد پاکستان نے میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کی جہاں جرمنی نے پاکستان کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی دونوں جانب سے جارحانہ ہاکی دیکھنے کو ملی، جرمن ٹیم نے پہلے کی کوارٹر میں گول داغ کر پاکستان کو دباؤ میں لے لیا۔ نیٹ ساؤنڈ پاکستان نے خسارہ کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن جرمن ڈیفنڈرز کی دیوار کو توڑنا شاہینوں کے بس میں نہ تھا۔

    دوسرے اور کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ لیکن گیند کو جال تک پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ نیٹ ساؤنڈ چوتھے اور آخری کوارٹر میں جرمنی نے مزید ایک گول اسکورکرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ میڈل کو نہ جیت سکا، لیکن اپنی پرفارمنس نے گرین شرٹس نے قوم کے دل ضرور جیت لئے۔

  • چیمپیئنزٹرافی کافائنل،پاکستان،جرمنی آج مدمقابل ہوںگے

    چیمپیئنزٹرافی کافائنل،پاکستان،جرمنی آج مدمقابل ہوںگے

    بھوبانیشور: چیمپیئنزٹرافی کےفائنل میں پاکستان اورجرمنی آج مدمقابل ہوں گے،پاکستان ہاکی ٹیم کا چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا سولہ سالا انتظار اب ختم ہوچکا ہے۔

    آج کے فائنل میں پاکستان اور جرمنی مدمقابل ہونگے۔چیمپئنزٹرافی کا فائنل،جیت کس کی ہوگی پاکستان یا جرمنی؟ پاکستان سولہ سال بعد چیمپیئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے اور اب مقابلہ آج جرمنی کیخلاف ہے۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کویقین ہے کہ ٹورنامنٹ جیت جائیں گے۔بھوبانیشورمیں کھیلے جارہے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج جرمنی اورپاکستان کےدرمیان کھیلا جائیگا۔

    دونوں ٹیمیں کامیابی کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بادلوں میں گہری رہی اور پھر کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

    سیمی فائنل میں راویتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت پاکستان کا مقدر بنی اور اب سولہ سال کے طویل انتظار کے بعد گرین شرٹس چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل رہی ہے۔

    ماضی میں پاکستانی ٹیم تین مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے،دوسری جانب جرمن ٹیم کو نو مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ ریکارڈز کے مطابق پاکستان اور جرمنی ٹیمیں فائنل مقابلے میں چار مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔

    دو میں پاکستان اور اتنی ہی تعداد میں جرمنی نے ٹائٹل جیتے، قومی ٹیم کو یقین ہے کہ اس مرتبہ پاکستان کی حکمرانی قائم ہوگی۔

  • چیمپیئنز ٹرافی ہاکی:انگلینڈ نے پاکستان کو چھ گول سے ہرا دیا

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی:انگلینڈ نے پاکستان کو چھ گول سے ہرا دیا

    اڑیسہ:چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ دو سے شکست دی ہے۔ بھارتی ریاست اڑیسہ میں کھیلے جارہے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں شامل پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ابتدائی میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو دو ایک سے مات دی اور اب انگلینڈ نے دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کو سات صفر کی سبقت حاصل تھی،دوسرے ہاف میں میں انگلش کھلاڑیوں نے اسکور آٹھ صفر کردیا تھا۔ اختتامی لمحات میں گرین شرٹس صرف دو گول کرسکی۔

    ایونٹ میں دوسری شکست کے بعد پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے،قومی ٹیم آخری گروپ میچ منگل کو آسٹریلیا سے کھیلے گی۔