Tag: چینی باشندوں پر حملے

  • کراچی ایئرپورٹ پر چینی باشندوں پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کس کی تھی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی ایئرپورٹ پر چینی باشندوں پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کس کی تھی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی: ائیر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کس کی تھی ، پولیس نے پتہ لگالیا۔

    کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں استعمال گاڑی کی معلومات حاصل کرلی گئیں ، تفتیشی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں نے ڈبل کیبن گاڑی کراچی سے خریدی تھی اور ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر رجسٹر ہے۔

    اس سے قبل تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری ڈبل کیبن گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرائی، حملہ آور ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں ستر سے اسی کلو بارودی مواد موجود تھا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی، دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے۔۔ ایک زخمی ہوا اور دیگر سولہ زخمیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں تیرہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے جائے وقوعہ کا دوبارہ جائزہ لیا، علاقے کی جیوفینسنگ کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جمع کی جارہی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے اور دھماکے سے مجموعی طور پر 12 گاڑیاں کو نقصان پہنچا، متاثرہ گاڑیوں میں ایک پولیس موبائل اور2رکشے شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ کے قریب دھماکا چینی شہریوں کے قافلے کے گزرنے کے دوران ہوا، دھماکا شہر میں دور دور تک سنا گیا، ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق چینی شہری بیجنگ سے چائنا ائیر اور تھائی ائیر کی پروازوں سے کراچی پہنچے تھے۔

  • کراچی : چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی : چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی : چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی واقعے سے متعلق رپورٹ حکام کو بھیج دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سکھن کےعلاقے میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ انسپکٹرجمیل چانڈیوکی مدعیت میں دہشت گردی اوردیگردفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی واقعے سے متعلق رپورٹ حکام کو بھیج دی ہے، پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد سےایک ایس ایم جی، 9 میگزین اور دیگرسامان برآمدکیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی تعداد2تھی تاہم دہشت گرد کے پاس خودکش جیکٹ نہیں تھی، چینی باشندوں کو کوئی مخصوص سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔

    داود جیٹی ہانگ کانگ ریورپروجیکٹ پر دہشتگردوں کےحملےکوپولیس نےناکام بنایا،مقدمے کے متن میں کہا کہ بدھ کےروز9بجےچیک پوسٹ کی طرف سےفائرنگ کی آوازآئی، فائرنگ کی آوازپرمیں نےافسران کوفائرنگ کی اطلاع دی۔

    ایف آئی آر کے مطابق ایک دہشت گردفائرنگ کرتاہوا پروجیکٹ کےاندرآچکاتھا جبکہ دہشت گردکادوسراساتھی نالےکی دوسری سے فائرنگ کررہاتھا، جس پر پولیس کی جانب سےجوابی فائرنگ کی گئی۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ فائرنگ سے ایک دہشت گرد جو پروجیکٹ میں داخل ہوچکا تھا گولی لگنے سے گرا ، پولیس نفری اوربی ڈی کی ٹیم کیساتھ ساتھ زخمی دہشتگردکے قریب گئےوہ ہلاک ہوچکاتھا۔

    متن میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےپولیس کانسٹبل محمد اکرم زخمی ہوا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشکوف،بیگ اور گولیاں، خنجر، بھونے ہوئے چنے،کھجور،ماسک بینڈج پٹی برآمدہوئی۔

    پولیس کے مطابق جائےوقوعہ سے ایس ایم جی کے18خول ملے، بی ڈی کےذریعہ اطراف کےمقامات کی تلاشی لی گئی ہے۔