Tag: چینی باشندہ

  • شاہراہ قراقرم پر خوفناک حادثہ: چینی باشندہ اور ڈرائیور ہلاک

    شاہراہ قراقرم پر خوفناک حادثہ: چینی باشندہ اور ڈرائیور ہلاک

    چلاس : شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثے میں چینی باشندے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک چینی خاتون زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چلاس کے علاقے میں گلگت سے اسلام آباد جانے والی گاڑی شاہراہ قراقرم پر حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی دیامر جلی پور شاہراہ قراقرم پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، حادثے میں ڈرائیور سمیت چینی باشندہ ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی چینی خاتون کو طبی امداد کیلئے آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے دونوں افراد کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کا تعلق ضلع گلگت کے علاقے دنیور سے ہے۔

  • کراچی: قانون کی خلاف ورزی، چینی ڈرائیور نے چپ کا سہارا لے کر پولیس سے جان چھڑالی

    کراچی: قانون کی خلاف ورزی، چینی ڈرائیور نے چپ کا سہارا لے کر پولیس سے جان چھڑالی

    کراچی: شہرِ قائد میں ایک چینی باشندے نے قانون کی خلاف ورزی کے بعد کسی بھی کارروائی سے بچنے کے لیے چپ کا سہارا لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک چینی شہری کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد پولیس کے سامنے معصوم صورت بنائے ہونٹوں پر تالا لگا کر بیٹھا نظر آتا ہے۔

    ویڈیو کے مطابق ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے بعد پولیس نے مذکورہ چینی کو روکا اور پوچھ گچھ کی تو چینی نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر پولیس اہل کار زچ ہو گیا۔

    پولیس اہل کار کے بار بار پوچھنے پر بھی چینی شہری نے جواب نہیں دیا اور خاموش رہا، پولیس اہل کار کا کہنا تھا کہ چینی باشندے کو اردو بھی آتی ہے اور انگریزی بھی، پھر بھی بات نہیں کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  چینی لڑکی کا قبولِ اسلام، پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

    ویڈیو میں پولیس اہل کار کہتا نظر آ رہا ہے کہ چینی باشندہ مسلسل چپ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں اور کوئی جواب نہیں دیتے، انھیں قانون کی خلاف ورزی پر روکا گیا، انھوں نے سیٹ بیلٹ بھی نہیں پہنی تھی۔

    ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ گاڑی میں چینی شہری کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود ہیں، خاتون نے بھی اس دوران منہ نہیں کھولا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس اہل کار نے چینی باشندے کو بغیر چالان کے چھوڑ دیا۔

  • چینی شہری کےقتل میں ملوث ملزمان کوحیدرآباد سےگرفتارکیا گیا‘ ثاقب اسماعیل میمن

    چینی شہری کےقتل میں ملوث ملزمان کوحیدرآباد سےگرفتارکیا گیا‘ ثاقب اسماعیل میمن

    کراچی: ڈئی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے قتل کا واقعہ دہشت گردی نہیں کمپنی کا اندورنی معاملہ لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کے لیے خط لکھ رہے ہیں۔

    ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ ممکنہ طورپرچینی شہری کواجرتی قاتل کے ذریعے ٹارگٹ کیا گیا، چینی شہری پرائیویٹ کمپنی میں بطورایم ڈی تعینات تھے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ چینی شہری کی تعیناتی پرکمپنی کے کچھ پارٹنرزخوش نہیں تھے، دوران تفتیش کچھ ملازمین اورمالکان کے بیانات میں تضاد پایا۔

    ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت میں مدد دینے والے کو20 لاکھ انعام دیا جائے گا۔


    سی ٹی ڈی کی حیدرآباد میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سی ٹی ڈی کی حیدرآباد میں کارروائی‘ چینی باشندے کےقتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی کی حیدرآباد میں کارروائی‘ چینی باشندے کےقتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کےقتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے چن زو کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے چینی باشندےکوکراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کوسکھرسے حیدرآباد آتے ہوئے گرفتارکیا گیا، ملزمان کا ایک ساتھی فرارہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان چینی باشندے چن زو کوکلفٹن میں قتل کرنے کے بعد اندرون سندھ روپوش ہوگئے تھے۔


    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سائٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں برآمد کی تھیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان فنڈز جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی۔


    کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ رینجرز اہلکارسمیت خاتون زخمی

    یاد رہے کہ رواں سال 11 مارچ کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت خاتون زخمی ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی، اے ٹی ایم ڈیٹا چوری کرنے والا چینی باشندہ رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی، اے ٹی ایم ڈیٹا چوری کرنے والا چینی باشندہ رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : بینک کے اے ٹی ایم سے جعل سازی کے ذریعے رقم نکلوانے والے چینی باشندے کو پولیس نے ایک کارروائی میں حراست میں لے کر اسکیمنگ ڈیوائس برآمد کر لی ہے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے شبیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شارع فیصل پر واقع نجی بینک کے قریب سے چینی باشندے کو گرفتار کر لیا ہے جو اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا حاصل کر کے رقم نکال لیا کرتا تھا.

    پولیس ذرائع کے مطابق ٹیپوسلطان روڈ کے قریب شبیر آباد سے حراست میں لیا جانے والا چینی باشندہ شو شاپنگ اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے اے ٹی ایم میں داخل ہو رہا تھا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں. 


      اسی سے متعلق : اے ٹی ایم، جعل سازی سے بچنے کے ،لیے کیا احتیاط کریں؟


    اے ایس پی شاہراہ فیصل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کیا جانے والے چینی باشندے کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا جس کے قبضے سے 6 لاکھ روپے نقد اور اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس بھی برآمد ہوئی ہے.

    واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے ریڈ الرٹ زون کے قریب واقع زینب مارکیٹ کے ایک نجی بینک میں اسکیمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو حراست میں لیا گیا تھا اور اسی طرح ایک معروف شاپنگ مال میں موجود اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگا کر ڈیٹا حاصل کرلیا گیا تھا۔

    اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگا کر صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے اور بعد ازاں جعلی کارڈ بنا کر رقم نکلوانے کے پے در پے واقعات کے بعد حکومت نے بینکوں کے باہر تنصیب اے ٹی ایم کی سخت سیکیورٹی کردی ہے جب کہ بینک انتظامیہ نے بھی خفیہ کیمروں کے ذریعے اے ٹی ایم کی نگرانی کا عمل سخت کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکہ،چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی

    گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکہ،چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی

    کراچی: نیشنل ہائے وے پر گلشن حدید کے علاقے میں سڑک کے کنارے گرین بیلٹ میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی گاڑی میں سوار چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی انجینیئر ’’فینچی‘‘ اپنی گاڑی میں پلانٹ کی جانب جا رہے تھے کہ نیشنل ہائی وے پر گلشن حدید کے علاقے میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ھوا، جس کے نتیجے میں چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

    زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوگاڑی کے شیشے لگنے سے معمولی زخم آئے ہیں، جب کہ پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے۔
    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، "بم چینی اہلکار کے پلانٹ جانے والے روٹ پر نصب کیا گیا تھا، جیسے ہی چینی اہلکار کی گاڑی پہنچی دھماکہ کردیا گیا”۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ گاڑی کے قریب سے سندھ قوم پرست جماعت کا مبینہ پمفلٹ ملا ہے،جس میں قوم پرست جماعت کے مطالبات درج ہیں درج ہے،تاہم پولیس کا کہناہے کہ یہ پمفلیٹ تحقیقات کے رخ کو تبدیل کرنے کی سازش بھی ہو سکتی ہے، اس لیے ہر ممکنہ ذاویے پر اپنی تحقیقات جاری رکھیں گی۔

    وقعہ پر موجود عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے 20 سے25 منٹ پہلے گرین بیلٹ پر "پریشر ککر” رکھا ہوا دیکھا،پریشرککرسے متعلق سڑک سے گزرنے والی پولیس موبائل کو بھی اطلاع دی،تاہم پولیس نے اس پر توجہ نہیں دی۔


    Footage of blast in Karachi by arynews

    واضع رہے چینی باشندے کی گاڑی پر دھماکے کی خبر ملتے ہی آئی جی سند نے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ کی طلب کر لی، جس کے بعد ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایس پی راؤ کو فون کر کے کہ واقعہ کی مکمل رپورٹ لی۔
    ملزمان کی تلاش کے لیے رینجرز اور پولیس کی بھر نفری نے علاقہ کو گھراؤ میں لے کر گھر گھر تلاشی کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    دوسری جانب رینجرز کا کہنا ہے کہ چینی ابجینیئر کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں،جس کے بعد انہیں سیکیورٹی مہیا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی،تاہم پیشکش کے باوجود چینی انجینیئر نے حفاظتی اہلکار ساتھ رکھنے سے منع کر دیا تھا۔