Tag: چینی باشندے

  • چینی شہریوں کا شادی کی آڑ میں مکروہ دھندا، مزید 2 لڑکیاں متاثر

    چینی شہریوں کا شادی کی آڑ میں مکروہ دھندا، مزید 2 لڑکیاں متاثر

    لالہ موسی: چینی شہریوں کا شادی کی آڑ میں مکروہ دھندا تاحال جاری ہے، مزید 2 لڑکیاں زد میں آگئی، پولیس نے تین چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لالہ موسیٰ میں پولیس نے تین چینی اور 2 پاکستانی لڑکیاں کو تحویل میں لے لیا، ایک لڑکی راولپنڈی اور دوسری موضع چکوڑی شیر غازی کی رہائشی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑکیوں صدف کا تعلق راولپنڈی اور جبین کا تعلق جلالپور سے ہے، مکروہ دھندے کے تحت چینی شہریوں سے پاکستانی لڑکیوں کی آج شادی کرائی جانی تھی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے لڑکی جبیں کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ پولیس کی تحویل میں لی گئی لڑکی جبین کی والدہ کا کہنا ہے کہ رشتہ کروانے والی نے ہمیں چینی لڑکوں سے متعلق نہیں بتایا تھا۔

    والدہ کا مزید کہنا تھا کہ رشتہ کروانے والی سدرہ نے شادی کیلئے 10ہزار روپے بیانیہ دیا تھا، سدرہ آج چینی باشندوں کو لے آئے گی۔

    دوسری جناب لاہور کی مقامی عدالت نے 13 مئی کو پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں گرفتار 11 چینی باشندوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔

    شادی اسکینڈل: چینی ملزمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ

    یاد رہے کہ ایف آئی اے نے آٹھ مئی کو کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے غیراخلاقی کام کرانے میں ملوث گیارہ چائنیز سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔جبکہ مقدمہ میں ملوث 2پاکستانی ملزمان شوکت علی اور محمد انصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • شادی اسکینڈل: چینی ملزمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ

    شادی اسکینڈل: چینی ملزمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ

    لاہور: مقامی عدالت نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں گرفتار 11 چینی باشندوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے غیر اخلاقی کام کروانے میں ملوث گیارہ چائنیز باشندوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ضلع کچہری پیش کیا گیا،جہاں تفتیشی رپورٹ نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

    ایف آئی اے تفتیشی افسر نے چائنیز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں سے ملکر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے اور شادی کے بعد ملزمان منظم گروہ بنا کر پاکستانی لڑکیوں سے غیر اخلاقی کام کراتے تھے ۔

    اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری اور متاثرین کو شامل تفتیش کرنا ہے، لہٰذا ان کا جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے، جس پرعدالت نے گیارہ چینی باشندوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا تے ہوئے ملزمان کو 27مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    یاد رہے کہ ایف آئی اے نے آٹھ مئی کو کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے غیراخلاقی کام کرانے میں ملوث گیارہ چائنیز سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔جبکہ مقدمہ میں ملوث 2پاکستانی ملزمان شوکت علی اور محمد انصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کی حکومت نے اس معاملے پر ہرممکن تعاون کی پیش کش کی ہے، چینی حکومت کے اس عمل کو بے حد سراہتے ہیں، چینی حکام کی ایک ٹیم نے حالیہ دنوں میں پاکستان کا دورہ بھی کیا۔

    ترجمان کے مطابق چینی حکام نے پاکستانی قانون نافذ کرنے والے حکام سے ملاقاتیں بھی کیں، دفتر خارجہ اور چین میں پاکستانی مشنز صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، شکایت کی صورت میں پاکستانی شہریوں کو ہرممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

  • کوئٹہ سے 3 چینی باشندے اغوا

    کوئٹہ سے 3 چینی باشندے اغوا

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے 3 چینی باشندوں کو اغوا کر لیا گیا۔ مزاحمت کے دوران فائرنگ سے سیکیورٹی پر تعینات گارڈ زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق جناح ٹاؤن سے اغوا کیے جانے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

    اغوا کے دوران مزاحمت کرنے والا سیکیورٹی گارڈ مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

    بعد ازاں گارڈ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں کی تعداد 4 تھی۔ اغوا کار سلور رنگ کی کار میں آئے جس پر نمبر پلیٹ نہیں تھی۔

    گارڈ کے مطابق اس نے کار سواروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائر کیا۔

    زخمی گارڈ کا کہنا ہے کہ مغویوں میں ایک خاتون پاکستانی اور ایک غیر ملکی تھیں۔

    واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی جنہوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔