Tag: چینی برآمد

  • سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی نے چینی برآمد کرنے کی انوکھی منطق پیش کردی

    سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی نے چینی برآمد کرنے کی انوکھی منطق پیش کردی

    اسلام آباد(23 جولائی 2025): پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں چینی کی درآمد کے لیے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چینی کی پیداوار رواں سال کم ہوئی ہے۔

    نیشنل فوڈ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ چینی کی برآمد کی اجازت وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی، چینی پر چار طرح کی ڈیوٹیاں عائد تھی، یہ ڈیوٹیاں کم یا ختم کردی گئیں، چینی پر عائد 20 فیصد کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی، سیلز ٹیکس 18 فیصد سے 25.25 فیصد فیصد کردیا گیا اور ایڈوانس انکم ٹیکس بھی کم کردیا گیا ہے۔

    ’حکومتی ریٹ پر ملزمالکان چینی دینے کو تیار نہیں‘

    چینی کی برآمد پر سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی نے انوکھی منطق پیش کردی اور کہا کہ کسانوں کو نقصان سے بچانےکیلئے ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی، ملک میں اس وقت 7.7 ملین ٹن چینی دستیاب تھی۔

    چیئرمین پی اے سی جنید اکبر  نے کہا کہ یہ تو کسانوں کے نام پر مذاق کیا گیا ہے، ریاض فتیانہ نے کہا کہ کسان غریب اور چینی مافیا امیر ہوگیا، گندم اور پاور اسکینڈل کے بعد حکومت کا تیسرا چینی اسکینڈل سامنے آگیا، کارٹلز نے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔

    نیشنل فوڈ سیکیورٹی حکام نے کہا کہ ملک میں گنے کی پیداوار موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کم ہوئی، پیداوار اور لاگت میں تقریباً 7 ہزار ٹن کا فرق ہے، چینی کی قیمتوں میں ایک دم اضافہ ہوا، ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کو مد نظر رکھتے ہوئے 3 لاکھ میٹرک ٹن درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    جنید اکبر خان نے کہا کہ اس طرز عمل کی وجہ سے گنے کا کاشتکار بھی متاثر ہوتا ہے، سید نوید قمر نے کہا کہ اس میں اصل کردار صوبائی حکومتوں کا بنتا ہے، یہ معاملہ وفاقی وزارتوں کے کنٹرول سے باہر ہے،چیئرمین پی اے سی نے چیئرمین ایف بی آر سے چینی برآمد کرنے والوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ چینی ایکسپورٹ کرنے اور بعد میں درآمد کرنے کا فیصلہ کس کا ہے؟ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہم نے کابینہ کے احکامات کے تحت 4 ٹیکسوں میں کمی کی، ارکان کا کہنا تھا کہ کس نے کن وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی سے منظوری حاصل کی۔

    سید نوید قمر نے کہا کہ چینی زیادہ ہو تو باہر بھجوانے اور اگر کم ہو تو درآمد کرنے میں کوئی حرج نہیں ہوتا تاہم صرف چند لوگوں کی اجارہ داری قائم کرکے چینی کی قیمتوں کا تعین کرنا درست نہیں ہے۔

  • ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، وزیراعظم

    ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : شوگر ملز نے حکومت سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا ، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی برآمد سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم بریفنگ میں بتایا اگر چینی برآمد نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگرملز دیوالیہ ہوجائیں گی اور آئندہ کرشنگ سیزن میں چالیس شوگر ملز بند ہوجائیں گی۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ شوگر ملز نے رواں سیزن گنے کے کاشت کاروں کو آٹھ ارب روپے میں سے سات سو سٹھ ارب روپے ادا کیے، اگر چینی برآمد کی اجازت نہ ملی تو شوگر ملز نومبر میں کرشنگ نہیں کرسکیں گی۔

    اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ ملک میں پندرہ لاکھ ٹن چینی اضافی موجود ہے، اگر 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی تو چھبیس کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ چینی کے اسٹاک اور عالمی مارکیٹ کا جائزہ لے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، شوگر ملز پورا سال چینی ایک سو چالیس روپے ایکس فیکٹری پرائس پر فراہمی کی یقین دہانی کرائیں۔

  • وزیراعظم نے چینی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے

    وزیراعظم نے چینی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک سے اضافی چینی کی برآمد کے امکانات پیدا ہونے لگ گئے، وزیراعظم نے کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو ہدایت جاری کردی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مقامی ضروریات پوری ہونے کی شرط پر چینی ایکسپورٹ پر غور کیا جائے، برآمد پر غور کرتے وقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے 2 اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا، برآمد کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑنے کی تجویز دی گئی تھی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ملز مالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کےلیے اجازت مانگی ہے۔

  • احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری نوید قمر کی وزارت پر ڈال دی

    احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری نوید قمر کی وزارت پر ڈال دی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری نوید قمر کی وزارت پر ڈال دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار نوید قمر کو ٹھرادیا۔.

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت پیپلزپارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی، ہماری ایک اتحادی حکومت تھی اس لیے ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر تجارت نوید قمر نے چینی برآمد کرنے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

    نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چینی کی اضافی مقدار موجود تھی اس لیے ایکسپورٹ کی اجازت دی، ذخیرہ اندوزوں کو پکڑنے اور اسمگلنگ روکنے تک چینی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان کے ایک فیصلے سے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    وزیراعظم عمران خان کے ایک فیصلے سے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویزمنظورکرلی ، پابندی کےنتیجےمیں ساڑھے3 لاکھ  ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کی برآمدپرفوری پابندی عائدکرنےکافیصلہ کرلیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نےچینی برآمدپرپابندی عائدکرنےکی تجویز منظور کرلی ہے اور سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھیج دی گئی ہے۔

    پابندی کے نتیجے میں ساڑھے3لاکھ ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی، حکومت طلب اوررسدکافرق پوراکرنےکےلئےچینی درآمدبھی کرےگی جبکہ چینی درآمد کرنے کی سمری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

    یاد رہے عوام کی مشکلات کے پیش نظر وزیراعظم نے چینی برآمدکرنے پر پابندی عائد کرنے کا بڑا فیصلہ کیا تھا ، قیمت میں اضافے اور مصنوعی قلت کے تدارک کیلئے فیصلہ کیاگیا تھا۔

    مزید پڑھیں : عوام کیلئے ریلیف، وزیراعظم عمران خان کا بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کی جانب سے 1100ملین ٹن چینی کےباقی ماندہ کوٹےکی برآمد نہ کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کرنے اور وفاقی سطح پر کامرس ڈویژن کو3لاکھ ملین ٹن چینی درآمد کرنے کا کہا گیا تھا ۔

    فیصلے کے بعد ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی کے بغیر درآمد ملکی پیداوار کے مقابلے چینی سستے نرخ پر دستیاب ہوگی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی ہفتہ وارقومی ریٹیل پرائس79.06روپےفی کلوہے اور عالمی تنظیموں کےمطابق یہ قیمت اس وقت62.60 روپے فی کلو گرام ہے۔