Tag: چینی برآمد کی مشروط منظوری

  • حکومت نے چینی برآمد کرنے کی مشروط منظوری دیدی

    حکومت نے چینی برآمد کرنے کی مشروط منظوری دیدی

    اسلام آباد: وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط منظوری دیدی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت صنعت و پیداوار نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط منظوری دی ہے۔

    اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ ٹن برآمد سے چینی مقامی مارکیٹ میں مہنگی نہیں ہوگی، اگر چینی مہنگی ہوئی تو برآمد کی اجازت منسوخ کر دی جائے گی۔

    او جی ڈی سی ایل کی جانب سے فنانس سہولت کی مد میں 82 ارب ادائیگیوں کی منظوری دی گئی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل حکومت پاکستان کے واجبات ادا کرے گی۔

    وزارت پٹرولیم، او ایم سی اور پی ایس او کے 9 ارب روپے واجبات کی سمری منظور ہوئی جبکہ ای سی سی میں مختلف وزارتوں کی 18 سپلیمنٹری گرانٹس کی سمریاں بھی منظور کی گئیں۔