Tag: چینی خاتون

  • چینی خاتون نے منائی ’’124‘‘ ویں سالگرہ، طویل العمری کا راز بھی بتایا

    چینی خاتون نے منائی ’’124‘‘ ویں سالگرہ، طویل العمری کا راز بھی بتایا

    چین کی عمر رسیدہ خاتون نے سال نو کے آغاز پر اپنی 124 ویں سالگرہ منائی اور ساتھ ہی طویل عمری کا راز بھی بتا دیا۔

    چینی میڈیا کے مطابق صوبہ سیچوان میں یکم جنوری 1901 کو پیدا ہونے والی خاتون چیو چیاشی نے سال نو کے آغاز پر اپنی 124 ویں سالگرہ منائی۔ اس خوشی کے موقع پر ان کی چھ نسلیں یہ پرمسرت لمحات دیکھنے کے لیے موجود تھیں۔

    چیو چیاشی جن کی زندگی کے ابتدائی برس انتہائی مشکل گزرے۔ انہوں نے صرف 40 سال کی عمر میں شوہر کے انتقال کے بعد تن تنہا اپنے چار بچوں کی پرورش کی۔

    اس طویل عمری کے دوران انہیں اولاد کی موت کے ساتھ زندگی کے کئی دکھوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری۔

    چین کی عمر رسیدہ خاتون بتاتی ہیں کہ 70 سال کی عمر میں انہیں اپنے بیٹے کی موت کا دکھ برداشت کرنا پڑا، اس کے بعد بیٹے کی بیوہ اپنی بیٹی اس کے پاس چھوڑ کر چلی گئی اور اس نے سن رسیدگی کے باوجود پوتی کی پرورش کی۔

    چیو چاشی کی اس پوتی کی عمر بھی اس وقت 60 سال ہوچکی ہے جب کہ ان کے خاندان کا سب سے کم عمر رکن 8 ماہ کا بچہ ہے۔

    طویل عمری کا راز:

    اپنی 124 ویں سالگرہ پر چیو چاشی نے طویل عمری کے راز میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ سادہ زندگی گزاری اور انہوں نے چین کی نئی نسل کو بھی سادہ زندگی گزارنے پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ دن میں تین بار طے شدہ وقت پر کھانا کھاتی ہیں اور کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں اور رات 8 بجے سونے کے لیے بستر پر چلی جاتی ہیں۔

    خاتون نے بتایا کہ وہ 124 سال کی ہونے کے باوجود اپنے کئی کام خود کرتی ہیں۔ جیسے اپنے بالوں کو سنوارنا، آگ جلانا، پالتو بطخوں کو کھانا کھلانا اور سیڑھیاں چڑھنا وغیرہ۔

    واضح رہے کہ چین میں لوگ غیر معمولی طور پر لمبی عمر پاتے ہیں اور چینی میڈیا کے مطابق شہر نانچونگ میں ہی 960 افراد کی عمریں 100 سال سے زائد ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-trump-lookalike-sells-pudding-in-pakistan/

  • میری فٹنس کی وجہ سے کالونی کی خواتین مجھ سے نفرت کرتی ہیں، چینی خاتون

    میری فٹنس کی وجہ سے کالونی کی خواتین مجھ سے نفرت کرتی ہیں، چینی خاتون

    فیصل آباد : چینی خاتون زینگ یی بین کا کہنا ہے کہ میری فٹنس کی وجہ سے کالونی کی خواتین مجھ سے نفرت کرتی ہیں اور کار سوار خاتون نے میرا تعاقب کر کے ہراساں کیا، میری مدد کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی خاتون زینگ یی بین نے پولیس حکام کو ہراساں کئے جانے کی درخواست دی، جس میں چینی خاتون کا کہنا ہے کہ میری فٹنس کی وجہ سے کالونی کی خواتین مجھ سے نفرت کرتی ہیں۔

    زینگ یی بین نے درخواست میں کہا کہ کار سوار خاتون نے میرا تعاقب کر کے ہراساں کیا، میرا پیچھا کر کے ہارن بجانے والی خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے اور کار سوار آنٹی کے اقدام پر میری مدد کی جائے۔

    سی پی او نے انکوائری کے لئے درخواست ایس پی مدینہ ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

    خیال رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے باقاعدہ اعلان کے بعد بعض زیادہ تر چینی شہری پاکستان میں تجارت کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں اور ایسے لوگوں اور کمپنیوں کو تلاش کررہے ہیں ، جن کے ساتھ وہ اشتراک میں کاروبار کر سکیں۔

    سی پیک منصوبے کے بعد پاکستان میں چینی زبان سیکھنے میں کافی تیزی آئی ہے، جامعہ این ای ڈی اور جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے مابین ایک ایم اویو پر دستخط کیے گئے تھے، معاہدے کے تحت 2017-2018 بیجزکے تمام طالب علموں کو ایک سال چینی زبان کا کورس لازمی پڑھایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چین: لڑکی نے 20 لڑکوں‌ سے آئی فون تحفتاََ لے کر بیچ دیے

    چین: لڑکی نے 20 لڑکوں‌ سے آئی فون تحفتاََ لے کر بیچ دیے

    تائیوان : چینی خاتون نے انوکھے اور غیرمعمولی طریقے سے اپنا گھر خریدنے کے لیے رقم کا بندوبست کیا،اپنے 20 بوائے فرینڈز سے 20 آئی فون بہ طور تحفہ لیے اور انہیں فروخت کر کے گھر خرید لیا۔

    بی بی سی ورلڈ کے مطابق چین کے ایک بلاگرز نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والی ایک ساتھی خاتون نے اپنے 20 دوستوں سے جدید آئی فون موبائل تحفتاً لیے اور پھر ان 20 آئی فون کو فروخت کر کے 17 ہزار ڈالر میں فروخت کر کے اپنے لیے گھر خریدنے میں کامیاب رہی۔

    گو کہ چین سے تعلق رکھنے والے بلاگر کی اپنے آفس کولیگ کے بارے میں کہی گئی اس بات کی تصدیق تو نہیں ہو سکی تا ہم موبائل کی خرید و فروخت کرنے والی کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے ایک خاتون نے اکتوبر کے اوائل میں کمپنی کو20 موبائل آئی فون فروخت کیے ہیں۔

    بلاگر نے تحریر کیا ہے کہ آفس میں ہر کوئی اسی موضوع پر بات کر رہا ہے تاہم اندازہ نہیں کہ چینی خاتون کے بوائے فرینڈز یہ خبر شائع ہونے کے بعد کس کیفیت میں ہوں گے اور ان کی جانب سے کیسا ردعمل سامنے آتا ہے۔

    اس اسٹوری کے شائع ہونے کے بعد قارئین نے ملے جلے رجحانات کا اظہار کیا ہے کچھ نے حیرانگی کا مظاہرہ کیا تو کسی نے لڑکوں کو بے وقوف بنانے پر چینی خاتون کی مذمت کی جب کہ ایک شخص نے اس عمل کو نہایت شرم ناک قرار دیا۔

    سوشل میڈیا پر یہ خبر آتے ہی موضوع بحث بن گئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر بیس موبائل گھر خریدنے کے لیے باقاعدہ ٹرینڈ چلنے لگا اور لوگوں نے کئی سنجیدہ اور دلچسپ تبصرے کیے،اِن تبصروں سے آپ بھی لطف اندوز ہوں۔