Tag: چینی سرمایہ کار

  • چینی سرمایہ کاروں کا سندھ پولیس کے خلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ

    چینی سرمایہ کاروں کا سندھ پولیس کے خلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ

    کراچی: چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کے خلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پولیس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، اب سندھ ہائیکورٹ میں چینی درخواست گزاروں نے پولیس کے خلاف الزامات پر مبنی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس سلسلے میں بیانات عدالت میں جمع کرا دیے گئے، عدالت میں دی گئی درخواس درخواست میں انھوں نے کہا کہ ان کی شکایت پر کارروائی کی جا رہی ہے، اور وہ اس سے مطمئن ہیں۔

    وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے درخواست گزار چائینز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، درخواست گزار سندھ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں، اس لیے اب درخواست گزار سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

    چینی سرمایہ کاروں کا پولیس کی حرکتوں کیخلاف عدالت سے رجوع، وزیرداخلہ سندھ کا نوٹس

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس درخواست پر فوری سماعت کی جائے۔

    یاد رہے کہ 6 چائینز سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی جانب سے بھتہ خوری اور دیگر الزامات کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جسے اب وہ واپس لینا چاہتے ہیں۔

  • چینی سرمایہ کاروں کا پولیس کی حرکتوں کیخلاف عدالت سے رجوع، وزیرداخلہ سندھ کا نوٹس

    چینی سرمایہ کاروں کا پولیس کی حرکتوں کیخلاف عدالت سے رجوع، وزیرداخلہ سندھ کا نوٹس

    کراچی: چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پر وزیرداخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار نے مذکورہ خبر سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کیا جائے، وزیرداخلہ ضیا لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت ایس او پی کےمطابق سیکیورٹی کی پابند ہے۔

    ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی ’فول پروف سیکیورٹی‘ کو یقینی بنایا جائے، سندھ حکومت اور پولیس کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ نان سی پیک سے وابستہ چینی شہریوں کو سیکیورٹی دینا سندھ پولیس، مقامی اسپانسرز کی ذمہ داری ہے، ایس او پی پر عملدرآمد کیلئے اسپانسرز کو آگاہ، ایس پی یو افسران کا چیک کرنا ضروری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات میں کمی یا خامی کو چیک کرنا وقت کا تقاضہ ہے، سیکیورٹی گیپس ختم کرنے کیلئے قانون اور ایس او پی کے تحت اقدامات کیے جائیں۔

    صوبائی وزیرداخلہ ضیا لنجار نے کہا کہ شکایات آنے پر فوری سینئرافسران چیک کریں اور حل کو یقینی بنائیں، چینی سرمایہ کاروں کو ایس او پی کے تحت محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/chinese-investors-move-shc-against-harassment-extortion-by-police/

  • چینی سرمایہ کار بھی سندھ پولیس سے تنگ، عدالت  پہنچ گیے

    چینی سرمایہ کار بھی سندھ پولیس سے تنگ، عدالت پہنچ گیے

    کراچی : چینی سرمایہ کار بھی سندھ پولیس سے تنگ آگئے، عدالت میں دہائی دیتے ہوئے پولیس کی ہراسمنٹ اور بھتہ خوری سے بچایا جائے، ورنہ لاہور یا چین واپس چلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی شہریوں کا سندھ پولیس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، پیر رحمان محسود ایڈووکیٹ کے توسط سے 6 چینی سرمایہ کاروں نے عدالت سے رجوع کیا۔

    درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی،ہوم سیکرٹری اور سی پیک سیکیورٹی کے اسپیشل یونٹ کے سربراہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ ملیر پولیس کے حکام ، چینی سفارت خانے اور دیگر کو بھی فریق بنایا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعظم ، آرمی چیف سمیت اعلی حکام کی دعوت پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ایئر پورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے اور ایئرپورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے۔

    درخواست میں مزید کہنا تھا کہ رشوت دینے پر پولیس حکام اپنی گاڑیوں میں رہائشگاہ پہنچاتے ہیں اور رہائشگاہوں پر بھی سیکیورٹی کے نام پر محصور کردیا جاتاہے، باہر تالے ڈال دیئے جاتے ہیں۔

    چینی سرمایہ کاروں نے کہا کہ آزادانہ نقل و حرکت کے حق سے محروم کردیا گیا ہے ، کاروباری میٹنگز نہیں کرسکتے، کبھی کبھی خود پولیس اہلکار گاڑیوں پر حملے کرکے شیشے توڑ دیتے ہیں اور 30 تا 50 ہزار روپے رشوت کے عوض نقل و حرکت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تین چینی خواتین سرمایہ کار ایکسپو سینٹر سینٹر میں بدتمیزی کیں وجہ سے چین واپس چلی گئیں۔

    درخواست میں بتایا کہ سکھن تھانے کی حدود میں چینی شہریوں کی 7 فیکٹریاں سیل کردی گئی ہیں، وکیل نے استدعا کی کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق چینی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔

    جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

  • پاکستان میں چینی سرمایہ کار سیلاب  زدگان کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

    پاکستان میں چینی سرمایہ کار سیلاب زدگان کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

    اسلام آباد : چینی سرمایہ کاروں کی تنظیم پانڈا انڈسٹریزایسوسی ایشن نے امدادی سامان بھجوا دیا، چینی قونصل جنرل چاوشرن نے امدادی سامان کے ٹرکوں کو رخصت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی سرمایہ کارسیلاب زدگان کی مدد کے لیے میدان میں آگئے ، چینی سرمایہ کاروں کی تنظیم پانڈا انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے امدادی سامان بھجوا دیا۔

    پنجاب میں 4ہزارسیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بجھوایا گیا ، چینی قونصل جنرل چاوشرن نے امدادی سامان کے ٹرکوں کو رخصت کیا۔

    امدادی سامان کے 7 ٹرک کل کمشنرڈیرہ غازی خان کے حوالے کئے جائیں گے۔

    چینی قونصل جنرل نے بتایا کہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے ، چینی حکومت نے بھی 400 ملین یوآن کی امداد پاکستان کو دی ہے ، سیلاب زدگان کی مزید امداد بھی کی جائے گی۔

  • ‘چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنے کے خواہاں’

    ‘چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنے کے خواہاں’

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنےکےخواہاں ہیں، ہمیں چینی سرمایہ کاروں کوصنعتیں منتقل کرنےمیں فوری سہولتیں دینی چاہییں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون کی ترقی سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزرا اور سینئرحکام نے شرکت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی اقتصادی زونزکی ترقی سےمنسلک ہے اور پاکستان کامستقبل بڑےپیمانےپرصنعت کاری میں مضمرہے، صنعت کاری سےنہ صرف روزگار کے مواقع پید ہوں گے بلکہ معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل ،بہترانفرااسٹرکچراورسستی لیبرکےباعث چینی سرمایہ کاروں کوپنجاب پسندہے، چینی سرمایہ کاراپنی صنعتیں چین سےپاکستان منتقل کرنےکےخواہاں ہیں، ہمیں چینی سرمایہ کاروں کوصنعتیں منتقل کرنےمیں فوری سہولتیں دینی چاہییں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اقتصادی زونزکی ترقی کےلیےریگولیٹری قوانین میں سہولت دینی چاہیے۔