Tag: چینی شہریوں

  • امریکی نائب صدر کی جانب سے  چینی شہریوں کو گنوار کہنے پر چین کا سخت ردِعمل

    امریکی نائب صدر کی جانب سے چینی شہریوں کو گنوار کہنے پر چین کا سخت ردِعمل

    واشنگٹن : چین نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے چینی شہریوں کو’’گنوار‘‘ کہنے کے بیان کو جاہلانہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے چینی شہریوں کو گنوار کہہ دیا۔

    امریکی ٹی وی پر انٹرویو میں انھوں نے کہا بین الاقوامی معیشت نے امریکا کو سمجھ کیا رکھا ہے، امریکا بہت زیادہ قرض لے کر وہ چیزیں خریدے جو دوسرے ممالک ہمارے لیے بناتے ہیں۔

    امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم چین کے گنواروں سے رقم ادھار لیتے ہیں تاکہ وہ چیزیں خرید سکیں جو چین کے گنوار تیارکرتے ہیں۔

    چین نے امریکا کے نائب صدر کے بیان کو جاہلانہ قرار دیتے ہوئے کہا امریکی نائب صدر کے تبصرے حیران کن اور افسوسناک ہیں۔

  • کراچی ایئر پورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی قائم

    کراچی ایئر پورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی قائم

    کراچی : ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے کے ملزمان سے تفتیش کیلئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں کے حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ، گرفتار ملزم محمد جاوید ولد لال محمد اور گل نساء دختر کریم جان سے 8 رکنی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی۔

    ڈپٹی انسپیکٹر جنرل سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا چیئرمین بنادیا گیا ہے، تینوں حساس اداروں ، رینجرز ، اسپیشل برانچ ، کراچی پولیس اور ایف آئی اے افسران جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جار ی کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو 15 روز میں دونوں ملزمان سے تفتیش کرکے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی ، جے آئی ٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد لے سکتی ہے۔

    یاد رہے دہشت گردی کا واقعہ چھ اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین دو چینی باشندوں سمیت تین ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    گرفتار ہونے والوں میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پرچینی انجینئرزپرخود کش حملےکا ماسٹرمائنڈ بھی شامل ہیں ، جسے وندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • چینی شہریوں  کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    لاہور : چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے لیے پچاس کروڑکی منظوری دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئےبم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب حکومت نے کاڑیوں کی خریداری کیلئے پچاس کروڑکی منظوری دے دی، آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ نے منظوری دی۔

    وفاقی حکومت نے 2016 میں تئیس گاڑیاں چائنیز و دیگر وی آئی پیز کیلئے خریدی تھیں تاہم 2016 کے بعد سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں اضافے سے گاڑیاں کم پڑی گئیں۔

    یاد رہے چینی سفیر نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں کہا تھا چینی شہریوں کی سیکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس کے بغیر یہ نہیں چل سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ میں دو مہلک حملے ناقابل قبول ہیں، حکومت پاکستان کو چین مخالف دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈائون کرنا ہوگا اور ان لوگوں کو سخت سزا دینی چاہیے جو چینی شہریوں پر مہلک حملوں میں ملوث ہیں، جب تک محفوظ ماحول فراہم نہیں کیا جاتا یہ پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا۔

  • ‘چینی شہریوں کیلئے 14 اگست سے آن لائن ویزا سروس شروع ہوجائے گی’

    ‘چینی شہریوں کیلئے 14 اگست سے آن لائن ویزا سروس شروع ہوجائے گی’

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چودہ اگست سے چینی شہریوں کیلئے آن لائن ویزا سروس شروع ہوجائے گا، جس سے کاروباری شخصیات کو پاکستان آنے میں آسانی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل کی سربراہی میں چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    جس میں چینی شہریوں اور پراجیکٹس پر کام کرنےوالےعملے کیلئے حفاظتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا ، وفد نے سیکیورٹی پلان پر تجاویز دیں، جس پر وزیرداخلہ نے قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ چین کے شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کاروبار کیلئےہر ممکن سہولت دیں گے،سیکیورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے بنائے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ 14 اگست سے شہریوں کے لئے ویزہ آن لائن ہو جائے گا، ویزہ آن لائن ہونے سے چینی بزنس مینوں کو پاکستان آنےمیں آسانی ہو گی۔

    چینی قونصل جنرل ژاؤشیرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، وفاقی وزیرداخلہ میرے اور چین کے دوست ہیں، امید ہے اس میٹنگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

  • وزیراعظم کا چینی شہریوں کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چینی شہریوں کو مفت ویزا فراہمی کا اعلان کردیا ، جس کا اطلاق 14 اگست سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کےاعلیٰ سطح وفد سے گفتگو میں کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی کی کوئی مثال نہیں ملتی ، پاکستان میں آپ کا خیرمقدم کرکے خوشی مل رہی ہے، پرامید ہیں کہ چین کےاعلیٰ سطح وفدکادورہ پاکستان سودمند ثابت ہوگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے اعلیٰ سطح وفد کےدورے چینی قیادت سے ملاقاتوں کا نتیجہ ہے، چین اور پاکستان دوستی کےلازوال رشتے میں بندھے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ چینی وفد کےدورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملےگا اور مشترکہ منصوبوں سے چینی صنعت کی پاکستان منتقلی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ چینی وفد کے دورے سے صنعت ،زراعت اورخصوصی اقتصادی زونرزمیں تعاون بڑھےگا،دونوں ملکوں میں صنعتی تعاون وقت کا تقاضا ہے۔

    وزیراعظم نے اعلان کیا کہ چینی شہریوں کو مفت ویزا فراہمی کا اطلاق 14اگست سے ہوگا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بشام واقعہ میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، بشام واقعہ میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، واقعے کے بعد چینی بھائیوں کی سیکیورٹی مزید بہتر کی گئی ہے۔

    انھوںنے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ،دونوں ملکوں میں کان کنی اور آئی ٹی میں فروغ بڑھے گا، چینی ترقی کے ماڈل پر اپنی معیشت کو فروغ دے رہےہیں ، چین کےتعاون سے ہی پاکستان نے سیٹلائٹ فضا میں بھیجا۔

  • وزیراعظم کی پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سی پیک کونقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر اجلاس ہوا ، جس میں
    وزارت داخلہ حکام، چیف سیکرٹریز، سیکیورٹی اور سی پیک حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ، جس کے بعد وزیراعظم
    نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کےبھی فوری اقدامات کیے جائیں، سی پیک کونقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں دو طرفہ امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ٓوزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب سے کراچی میں دہشتگردانہ حملہ میں چینی باشندوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا تھا۔

    وزیراعظم نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اس مجرمانہ عمل میں ملوث افراد کو پکڑنے اور انہیں پاکستانی قوانین کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لا کر مکمل تحقیقات کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔