Tag: چینی صدر کی آمد

  • چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

    اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ، جن میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہوسکے ۔

    ملک کی سیاسی قیادت نے چین کےصدرشی چن پنگ سے ملاقاتیں کیں،جن میں سابق صدر آصف زرداری ،عمران خان ، مولانا فضل الرحمان،چوہدری شجاعت ،پرویزالٰہی،فاروق ستار،شاہ محمودقریشی ، شیری رحمان ، رحمان ملک ،لیاقت بلوچ اور دیگر شامل ہیں ۔

     سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس سے قبل چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔

  • چینی صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

    چینی صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

    اسلام آباد: چینی صدر نے پاکستان کی عسکری قیادت کو ہر قسم کے چیلنجز سے نبر دآزما ہونے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں چینی صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہوسکے ۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب امن کے قیام کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے جس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔

  • چینی صدر کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    چینی صدر کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    اسلام آباد: سیکیورٹی کی وجہ سے گزشتہ سال منسوخ کئے گئے چینی صدر کے دورے کو کومیاب بنانے کیلئے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

    پاکستان میں نو سال بعد چینی صدر کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، چینی صدر اور ان کے وفد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کو سونپی گئی ہے جبکہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس بھی فوج کی معاونت کرے گی۔

    سیکورٹی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ صبح ساڑھے دس سے ساڑھے بارہ بجے تک بند رہے گا، جسکی مناسبت سے پی آئی اے نے تمام پروازوں کوری شیڈول کردیا۔

    وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک پلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ چینی صدر کے دوروزہ دورے کے دوران لاہور سے اسلام آباد آنے والا ٹریفک پی ڈبلیو ڈی سے بحریہ ٹاؤن موڑا جائے گا۔

    چینی صدرکےدورےمیں چار سو سولہ ٹریفک پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے، مری سے آنے والی ٹریفک کو سترہ میل پر روک دیا جائے گا، پشاور سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو دو دن تک اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    چینی صدر کے دورے میں اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔