Tag: چینی صدر

  • چین کے صدر پانچ سال بعد پہلے یورپی دورے پر پیرس پہنچ گئے

    چین کے صدر پانچ سال بعد پہلے یورپی دورے پر پیرس پہنچ گئے

    چینی صدر شی جن پنگ پانچ سال کے طویل عرصے بعد یورپ کا دورہ کررہے ہیں، اور وہ اس سلسلے میں فرانس پہنچ گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر کا پانچ سال کے بعد یورپ کا پہلا دورہ ہے۔

    فرانس کے بعد چین کے صدر روس کے دوست ممالک سربیا اور ہنگری کا بھی دورہ کریں گے۔

    چینی صدر کی اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکروں اور یورپی کمیشن کی صدر سے ملاقات شیڈول ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے صدر کے دورہ یورپ کے ایجنڈے میں یوکرین کی جنگ، تجارت اور سرمایہ کاری سرفہرست ہیں۔

    مسلم مخالف منشور کو مہرہ بنا کر مودی سرکار کی انتخابات میں جیت کی تیاری

    اس دورے کا بظاہر مقصد چین کے یورپی ممالک کے ساتھ رابطوں میں بہتری لانا اور انہیں مزید مستحکم بنانا ہے۔

  • بائیڈن کی چینی صدر سے کیلی فورنیا میں اہم ملاقات

    بائیڈن کی چینی صدر سے کیلی فورنیا میں اہم ملاقات

    کیلی فورنیا میں امریکی صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر شی جنگ پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تناؤ کم کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے موقع پر دونوں صدور نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔ امریکی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تناؤ کو تصادم کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

    دنیا کی دو بڑی اقتصادی قوتوں کے سربراہوں کی ملاقات ایپک سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔چین کے صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ سپر پاورز کے لیے ایک دوسرے سے منہ موڑنا کوئی آپشن نہیں ہے۔

    دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست کہنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھڑک گئے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم اور اعلیٰ سفارت کار نے ترکی کے ’دہشت گرد ریاست‘ کے بیان کی مذمت کی ہے۔

    نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر خارجہ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے اسرائیل کو ایک ”دہشت گرد ریاست” کہنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    نیتن یاہو نے اسرائیل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترک رہنما کی طرف سے ”اخلاقی طور پر لیکچر” نہیں دیں گے، اردوان ”دہشت گرد ریاست حماس”کی حمایت کرتا ہے۔

    اس دوران کوہن نے X پر پوسٹ کیا کہ جو لوگ دہشت گردوں کی میزبانی کرتے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں وہ اسرائیل کی ریاست کو اخلاقیات کی تبلیغ نہ کریں۔

  • چینی صدر آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے

    چینی صدر آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے

    بیجنگ: چینی صدر شی چن پنگ آئندہ ہفتے سرکاری دورے پر روس جائیں گے اور اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ چینی صدر شی چن پنگ 20مارچ کو روسی صدر کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں دونوں اسٹریٹجک تعاون  پر تبادلہ خیال کرینگے۔

    چینی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنما "اہم دو طرفہ دستاویزات” پر بھی دستخط کریں گے، ساتھ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں روسی چین تعاون کو مزید گہرا کرنے کے تناظر میں خیالات کا تبادلہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ چین نے روس کے ساتھدوستی کا اعلان کیا تھا اور ماسکو کے حملے کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا تھا،  بیجنگ نے مغربی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے نیٹو اور امریکا پر روس کو اکسانے کا الزام لگایا تھا۔

  • چین اور سعودی عرب کے درمیان 110 ارب ریال کے معاہدے ہوں گے

    چین اور سعودی عرب کے درمیان 110 ارب ریال کے معاہدے ہوں گے

    ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر چینی صدر آج سفارتی و تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ریاض پہنچیں گے، دونوں ممالک کے درمیان 110 ارب ریال کے معاہدے ہوں گے۔

    عرب نیوز کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج بدھ کو تین روزہ دورے پر مملکتِ سعودی عرب پہنچ رہے ہیں، جس کے دوران وہ سعودی اور عرب رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    چینی صدر کے دورے کے دوران 3 سربراہی اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں سعودی چینی سربراہی اجلاس، ریاض خلیج چین سربراہی اجلاس برائے تعاون اور ترقی، اور ریاض عرب چین سربراہی اجلاس برائے تعاون اور ترقی شامل ہیں۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شرکا میں دونوں ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 30 سے زائد رہنما اور عہدے دار شامل ہوں گے، جو اجتماعات کی اہمیت اور ان کے اعلیٰ علاقائی اور بین الاقوامی پروفائل کو اجاگر کریں گے۔

    دونوں ممالک کے درمیان 20 سے زائد ابتدائی معاہدوں پر، جن کی مالیت 110 ارب ریال (29.3 ارب ڈالر) سے زیادہ ہے، ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ ڈیل کے ساتھ دستخط کیے جائیں گے، سعودی عرب کے وژن 2030 کی ترقی اور تنوع کے منصوبے کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے ایک منصوبے پر بھی دستخط ہوں گے۔

  • جی ٹوئنٹی اجلاس : امریکی صدر اور چینی صدر پہلی بار ملاقات  کریں گے

    جی ٹوئنٹی اجلاس : امریکی صدر اور چینی صدر پہلی بار ملاقات کریں گے

    بالی: انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران امریکی جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ پہلی بار ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ گئے۔

    انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے دوران جو بائیڈن اورچینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان پہلی بار ملاقات ہوگی، ملاقات میں تائیوان، یوکرین جنگ اور شمالی کوریا عزائم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ چینی صدر کو جانتا ہوں اور وہ مجھے جانتے ہیں، چینی صدر شی جن پنگ نے ہمیشہ سیدھی بات کی ہے۔

    جو بائیڈن نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان کچھ غلط فہمیاں ضرور ہیں، ہمیں صرف یہ معلوم ہے کہ ہماری ڈیڈ لائنز کیا ہیں۔

    انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 سمٹ15 سے 16 نومبر تک جاری رہے گی۔

  • چینی صدر کا  اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم

    چینی صدر کا اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم

    بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا چینی فوج لڑنے اور جنگ جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

    شی جن پنگ کا کہنا کہ چین کی قومی سلامتی کو عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے عسکری چیلنجز کٹھن ہیں۔

    چینی صدر نے کہا کہ چینی فوج لڑنے اور جنگ جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے، کسی بھی قسم کی جنگی مشق کو حقیقی صورتحال کے تناظر میں جاری رکھا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ فوج ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرے اور پارٹی اور عوام کی جانب سے سپرد کیے گئے مختلف امور کو کامیابی سے سرانجام دے۔

    خیال رہے 69 سالہ ژی کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے جنرل سیکرٹری اور سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے سربراہ کے طور پر دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔

  • چینی صدر  نے شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    چینی صدر نے شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وزیر اعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

    شہبازشریف اور چینی صدر میں علاقائی ،عالمی اورباہمی دلچسپی کےامور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، شہباز شریف نے کہا کہ خوشحالی کیلئےچین کی قیادت اور وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے لیے باہمی وابستگی کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے پاکستان،چین کےتعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    دونوں رہنماؤں میں سی پیک فریم ورک کے تحت ایم ایل ون شروع کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں اور کے سی آر کے جلد آغاز کے لیے تمام رسمی کارروائیوں کوحتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    چینی صدر نے کہا کہ چین پائیداراقتصادی ترقی ،جیو اکنامک حب کے طور پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

    دونوں رہنماؤں میں بین الاقوامی ماحول میں تیزی سے تبدیلی کے بارے سمیت مقبوضہ کشمیر ،افغان صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی صدر کو مبارک باد

    وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی صدر کو مبارک باد

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک اور مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے ایک ٹوئٹ میں لکھا: ’’میں پوری قوم کی جانب سے چینی صدر کو سی پی سی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘

    انھوں نے لکھا: ’’یہ چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانش مندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ ایک اور مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں، آئندہ پانچ سال کے لیے چینی صدر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

    چینی صدر شی جن پنگ کے حوالے سے اہم خبر

    چینی صدر نے خطاب میں کہا دنیا کو ہماری ضرورت ہے، ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہم پُرعزم ہیں، آئندہ سو سال مزید ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

    ان کی نئی ٹیم میں لی کیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ، کائی کی، ڈنگ ژوئی ژیانگ اور لی ژی شامل کیے گئے ہیں، چین میں دو بار سے زائد صدارت کے عہدے پرپابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار کی گئی۔

  • چینی صدر کا رتبہ ماؤزئے تنگ کے برابر قرار دے دیا گیا

    چینی صدر کا رتبہ ماؤزئے تنگ کے برابر قرار دے دیا گیا

    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کا رتبہ ماؤزئے تنگ کے برابر قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی نے ایک تاریخی قرارداد کے ذریعے صدر شی جن پنگ کا رتبہ چینی کمیونسٹ انقلابی رہنما ماؤزے تنگ اور ڈینگ زیاؤپنگ کے برابر قرار دے دیا ہے۔

    پارٹی کی جانب سے اپنی نوعیت کی اس تیسری قرارداد کے بعد صدر شی کی اقتدار پر گرفت ہمیشہ کے لیے مضبوط ہو گئی ہے۔

    قرارداد کی طویل دستاویز میں پارٹی کی تاریخ کے درست نقطۂ نظر کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے، چینی سماج اور اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ صدر کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر چلیں۔

    قرارداد میں شی جن پنگ کے نظریے کو چینی ثقافت اور روح کا نچوڑ قرار دیا گیا، کہا گیا کہ حکمراں جماعت کے قلب میں شی جن پنگ کی موجودگی اس حوالے سے فیصلہ کن اہمیت کی حامل ہے، کہ اس جماعت نے چینی قوم میں ایک نئی روح اور جوش پیدا کرنے کے تاریخی عمل کو فروغ دیا۔

    پارٹی کی فیصلہ ساز کمیٹی نے پوری جماعت، پوری فوج اور تمام نسلی گروپس سے تعلق رکھنے والے افراد کو شی جن پنگ کی قیادت میں پارٹی سینٹرل کمیٹی کے ساتھ پوری طرح متحد ہونے کی اپیل بھی کی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان فون پر رابطہ ہوا، وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان فون پر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں میں خطے کی صورتحال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر کو کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات پر مبارکباد دی، انہوں نے غربت کے خاتمے کے لیے چین کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔

    دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کے 70 سال پورے ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی، گفتگو میں دو طرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا جبکہ سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل سے متعلق بھی خصوصی بات چیت ہوئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک کے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر کام کا جلد آغاز علاقائی ترقی کا باعث بنے گا۔

    وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چینی اقدامات کو بھی سراہا۔ دونوں رہنماؤں میں مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

    گفتگو میں دونوں رہنماؤں کی افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد کرنی ہوگی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔