Tag: چینی عوام

  • چینی عوام میں ’ٹرمپ ٹوائلٹ برش‘ کی مقبولیت، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

    چینی عوام میں ’ٹرمپ ٹوائلٹ برش‘ کی مقبولیت، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

    امریکی صدر نے چین پر بھاری بھرکم تجارتی ٹیرف کیا عائد کیا چینی عوام ان کے خلاف ہو گئے اور اب وہاں ٹرمپ ٹوائلٹ برش مقبول ہو رہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوں تو اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے فیصلوں کے باعث دنیا بھر میں تنقید کی زد میں ہیں تاہم ان کے ٹیرف نے دنیا میں تجارت کی ایسی جنگ چھیڑ دی ہے کہ نصف سے زائد دنیا اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

    ٹرمپ کی ٹریڈ ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر چین ہوا ہے کیونکہ امریکی صدر نے اس پر 245 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ اس صورتحال کے بعد چینی عوام بھی میدان میں آ گئے ہیں اور وہ ٹرمپ پر غصہ نکالنے کے نت نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں۔

    اس وقت چینی مارکیٹ میں سب سے زیادہ مانگ ٹرمپ کے ماڈل پر مبنی ٹوائلٹ برش ہیں جو دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔

    پیلے رنگ کے یہ ٹوائلٹ برش گوگہ کہ ان کے پہلی صدارت کی مدت کے دوران کا ہے جب چین اور امریکا دونوں میں ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔

    چینی میڈیا کے مطابق اب امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ریکارڈ ٹیرف لگانے کے بعد چینی عوام ٹرمپ کے فیصلوں کا مذاق اڑانے کے لیے ان کے ماڈل لگے یہ ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔

    ییوو نامی چینی شہر میں بہت سی چھوٹی فیکٹریاں ہیں جو کم لاگت والی پلاسٹک کی مصنوعات تیار کرتی ہیں جن میں سے ایک یہ ٹرمپ تھیم والا ٹوائلٹ برش ہے۔

    دوسری جانب امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ میں شدت کے ساتھ چینی سوشل میڈیا پر صارفین ٹرمپ سے مشابہہ چیزیں بنا کر پوسٹ کر رہے ہیں۔

    A golden pheasant at the Beijing Zoo, which netizens say is a Trump lookalike. (Internet)

    کچھ چینی نیٹیزنز نے RedNote پر ٹرمپ کی مختلف شکلیں بھی پوسٹ کی ہیں، جن میں بیجنگ چڑیا گھر میں سنہری تیتر کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے سے مشابہہ چڑیا بھی ہے۔

    اسی طرح کچھ netizens نے RedNote پر ٹرمپ کی ایک طنزیہ ترمیم شدہ تصویر دوبارہ پوسٹ کی ہے، جس میں انہیں شاہی لباس میں ملبوس بیٹھے اور ٹیرف کارڈ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    Netizens dubbed Trump the “Tariff Emperor” and hailing “long live the [tariff] emperor”. (Internet)

    اس کے علاوہ چینی صارفین نے سوشل میڈیا پر ایک قدیم لباس میں ٹرمپ کا مجسمہ بھی بنایا ہے، جس پر چوان (川) کے کردار کے ساتھ ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔ اس کے پاس تہ رین ژیاؤ وو [تائی فینگ ڈیان] (他人笑我(太疯癫) لکھا ہوا ایک تہہ کرنے والا پنکھا ہے، جس کا مطلب ہے "دوسرے مجھ پر بہت زیادہ پاگل ہونے کی وجہ سے ہنستے ہیں”)۔

    A figurine of Trump with a folding fan. (Internet)

  • وزیراعظم کی چینی عوام کی مدد کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز بھیجنے کی پیشکش

    وزیراعظم کی چینی عوام کی مدد کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز بھیجنے کی پیشکش

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی عوام کی مدد کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز بھیجنے کی پیشکش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد چین کے فوری، مؤثر اقدامات کو دنیا بھرمیں سراہاگیا، چینی صدر کی قیادت میں چین کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت، عوام کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے چین کےساتھ ہے۔ انہوں نے چینی عوام کی مدد کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز، فیلڈ اسپتال بھجوانے کی پیشکش کر دی۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امید ہے چین پاکستانی شہریوں، طلبا کی خصوصی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب چینی صدر نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف بروقت اور تیز ترین اقدامات کر رہا ہے، چینی عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔

    شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کی اپنے شہری کی طرح دیکھ بھال اور علاج کیا جا رہا ہے، پاکستانی طلبا کی حفاظت،صحت اور فلاح یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    چینی صدر نے اقتصادی شراکت داری کو نئی جہتوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی شراکت داری کا محور ہوگا۔ پاکستان، چین کی قیادت نے دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

  • چینی عوام چینی قونصل خانے پرحملے کے شہداء کیلئے میدان میں آگئے

    چینی عوام چینی قونصل خانے پرحملے کے شہداء کیلئے میدان میں آگئے

    بیجنگ : چین کےعوام چینی قونصل خانے پرحملے کے شہداء کے لیے میدان میں آگئی، چین کے مختلف شہروں میں شہداء کی فیملی کے لئے فنڈ ریزنگ کی گئی ، جمع ہونے والا فنڈ شہدا کی فیملی کو بھجوایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی عوام نے عظیم دوست ہونے کا ثبوت دے دیا، چینی قونصل خانے میں حملے کے شہدا ءکے لئے چین کے مختلف شہروں میں فنڈریزنگ کا اہتمام کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق چینی عوام کیجانب سے جمع کی گئی رقم شہداءکےخاندان کو بھیجی جائے گی، چین میں فنڈریزنگ باکس کے ساتھ شہداءکی تصاویر بھی آویزاں ہیں۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی شہدا ءکے خاندان سے اظہار یکجہتی کی جارہی ہے، پاکستان میں متعین چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لجیان ژاؤ نے سوشل میڈیا پر پیغام ریکارڈ کرایا۔

    لجیان ژاؤ نے بتایا کہ چینی عوام نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، پاکستان اور چین کی دوستی لوہے سے زیادہ مضبوط ہے۔

    یاد رہے 23 نومبر کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیاگیاتھا، جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دو اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔