Tag: چینی قونصلیٹ

  • چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم شارجہ سے پاکستان منتقل

    چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم شارجہ سے پاکستان منتقل

    کراچی: خلیجی ریاست میں گرفتار کیے جانے والے چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی کردار راشد بروہی کو پاکستان منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی کردار راشد بروہی کو خلیجی ریاست سے پاکستان منتقل کردیا گیا۔ ملزم کو رواں برس جنوری میں شارجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد بروہی چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا، ملزم نے حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں جبکہ اس کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے۔ راشد بروہی کو 9 لاکھ روپے فراہم کیے گئے تھے۔

    راشد کو رواں برس جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا جس کی گرفتاری کا انکشاف محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی عبد اللہ شیخ نے کیا تھا۔

    عبداللہ شیخ کے مطابق سہولت کار نے گرفتاری کے بعد بتایا تھا کہ شارجہ میں را اور دیگر تنظیمیں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، چینی قونصلیٹ پر حملے کے لیے 9 لاکھ ملے جو دہشت گردوں میں تقسیم کیے۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ شارجہ پولیس پہلے ملزم کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حوالے کرنا چاہتی تھی تاہم ملزم کے انکشافات کے بعد باقاعدہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنا دی گئی۔ حملے کے وقت ملزم کراچی میں ہی موجود تھا تاہم چینی قونصل خانے پر حملے کے فوری بعد ملزم شارجہ فرار ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 23 نومبر کو چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے جبکہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

    دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اور تمام عملہ محفوظ رہا تھا۔

    حملے کے گرفتار 5 دہشت گردوں کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) رپورٹ کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کے لیے 15 لاکھ کی رقم خرچ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق 15 لاکھ روپے مختلف وقت میں حملہ آوروں اور سہولت کاروں کو دیے گئے، پیسوں کی منتقلی کے لیے مختلف بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا گیا۔ پیسے ایک دہشت گرد امان اللہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جاتے تھے۔ امان اللہ سہولت کاروں میں ماہانہ پیسے تقسیم کرتا تھا۔

    جے آئی ٹی رپورٹ میں پانچوں دہشت گردوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

  • چینی قونصلیٹ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

    چینی قونصلیٹ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

    سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں جلسے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ضمن میں تفتیش جاری ہے.

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام صوبے آئین کے دائرے میں رہ کر کام کریں گےتوبہترہوگا، آئین سے لاعلمی کے باعث مسئلے بڑھ رہے ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ پانی اور این ایف سی کا مسئلہ بھی آئین کے تحت حل ہوگا، اس کا کوئی اور حل نہیں.

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملز بند ہونے سے گنے کے کاشت کاروں کو مشکلات ہوئی ہیں، گنے کے نرخ سے متعلق جلد پیش رفت نظر آئے گی.

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بتاچکی ہے کہ حکومتی پروگریس زیرو ہے، چیف جسٹس نےکہا کہ سندھ کے اسکول دیگر صوبوں سے بہت ہیں.


    مزید پڑھیں: کے فور منصوبے کو مل کر مکمل کرنے پر سندھ اور وفاق میں اتفاق

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ کے فور کو سندھ اور وفاقی حکومتیں مل کر مکمل کریں گی۔

  • چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے‘ مراد علی شاہ

    چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے‘ مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چینی ہمارے بھائی ہیں اوران کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی سفیر یاؤجنگ اور قونصلرجنرل نے ملاقات کی جس میں چینی قونصل خانے پرحملے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    چینی سفیریاؤجنگ نے کہا کہ کل حملے کا واقعہ پیش آیا اور آج میں آپ سے خود ملنے آیا ہوں، آپ کا شکریہ کہ حملے کے بعد آپ نے ہم سے رابطہ کیا اوراسے ناکام بنایا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے بھائی ہیں اورآپ کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے، حملے کے بعد فوری قونصل خانے پہنچا اورامن وامان پراجلاس کیا۔

    مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام قونصل جنرل کی مزید سیکیورٹی کی ہدایات جاری کی، قونصل خانوں کے سیکیورٹی اہلکاروں کوبلٹ پروف جیکٹ دیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے، ہم شہرکومحفوظ بنانےکے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

    چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    چینی قونصل خانے پرحملے میں دیگر 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جن کی شناخت نیازمحمد اور محمد ظاہرشاہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔

  • چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث 2 مبینہ سہولت کار گرفتار

    چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث 2 مبینہ سہولت کار گرفتار

    کراچی : پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصل خانے پرحملے میں ملوث 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصلیٹ پرحملے میں ملوث 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سہولت کارکو کراچی جبکہ دوسرے کوشہدادپورسے گرفتارکیا گیا، دہشت گردوں نے آخری بارکراچی سے گرفتارشخص سے بات کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سے گرفتارشخص کی نشاندہی پرشہدادپورسے دوسرے ملزم کوگرفتارکیا گیا، کراچی سے حراست میں لیے گئے شخص کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

    چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    چینی قونصل خانے پرحملے میں دیگر 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جن کی شناخت نیازمحمد اور محمد ظاہرشاہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔

    جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا جو ویزے کے حصول کے لیے قونصل خانے گئے تھے۔

  • چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے رقوم کا اعلان

    چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے رقوم کا اعلان

    کراچی : مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور زخمی سیکیورٹی گارڈ کا علاج بھی سرکاری خرچ پر ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے شہید محمد عامر کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد حکومت سندھ کو شہید اہلکاروں کا خیال آہی آگیا، مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب شہید اہلکار عامر کے گھر جا پہنچے۔

    چینی قونصلیٹ حملے میں کراچی پولیس کے اے ایس آئی اشرف داؤد اور اہلکار محمد عامر نے جام شہادت نوش کیا، مشیر اطلاعات و قانون مرتضٰی وہاب شہید اہلکار محمد عامر کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے شہید اہلکار محمد عامر کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا۔

    اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ شہید اہلکاروں کے ورثاء کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ25لاکھ روپے دیئےجائیں گے، اس کے علاوہ زخمی نجی گارڈ کو دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی اور گارڈ کے علاج کا سارا خرچہ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محمد عامر پر فخر ہے، جنہوں  نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر غیر ملکیوں کی حفاظت کی، شہید اہلکار محمد عامر نے ملک کی عزت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

    مشیر اطلاعات سندھ نے اعلان کیا کہ شہید اہلکار محمد عامر کے ورثا کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، سندھ حکومت محمد عامر کے بچوں کو اچھی تعلیم دلائے گی۔

    مزید پڑھیں: چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ دوران ڈیوٹی اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس اہلکاروں کے گھر نہ تو کوئی افسر گیا نہ کسی وزیر نے یہ زحمت گوارہ کی تھی۔

  • حملےان عناصرکی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، وزیراعظم

    حملےان عناصرکی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ حملے ان عناصرکی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، کسی کوشبہ نہیں ہوناچاہیے ہم دہشت گردوں کومکمل طورپرختم کریں گے، دہشت گردکسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری دعائیں غمزدہ خاندانوں کےساتھ ہیں، بہادرسیکیورٹی اورپولیس اہلکاروں کوسلیوٹ کرتا ہوں، اہلکاروں نےجان قربان کرکےچینی قونصلیٹ پرحملہ ناکام بنایا۔

    عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ یقین ہےدونوں حملےمنصوبہ بندی کے تحت بدامنی پھیلانے کے لئے کئے گئے، یہ حملے ان عناصر کی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے ہم دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ ہمارے چین کے دورے میں غیرمعمولی تجارتی معاہدوں کا ردعمل ہے اور اس کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو خوفزدہ اور سی پیک کونقصان پہنچانا تھا، دہشت گرد کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

    ایسی مذموم کوششیں پاک چین دوستی کومتاثرنہیں کرسکتیں، صدر


    دوسری جانب صدرعارف علوی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پردہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملےمیں شہیدہونےوالوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

    عارف علوی نے سیکیورٹی اداروں کی بہادری اورشجاعت کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا ایسی مذموم کوششیں پاک چین دوستی کومتاثرنہیں کرسکتیں۔

    واضح رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئیکے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • چینی قونصلیٹ میں دہشت گردوں کےداخلےکی کوشش ناکام بنادی گئی،آئی ایس پی آر

    چینی قونصلیٹ میں دہشت گردوں کےداخلےکی کوشش ناکام بنادی گئی،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی،چینی عملہ محفوظ ہے، کارروائی  میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی قونصلیٹ میں دہشت گردوں کے داخلےکی کوشش ناکام بنادی گئی، رینجرز اور پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے، علاقہ جلدکلیئرکردیاجائےگا،

    کارروائی میں 3دہشت گردمارے گئے جبکہ قونصلیٹ میں موجودتمام عملہ محفوظ ہے۔

    https://youtu.be/zPGewJ_7Vro
    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    بہادراہلکاروں نے مقابلہ کیا جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

    فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے۔

    دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا۔