Tag: چینی قونصلیٹ پر حملہ

  • چینی قونصلیٹ پر حملہ: ہیرو کون بنا؟ خاتون اے ایس پی یا شہید پولیس اہلکار

    چینی قونصلیٹ پر حملہ: ہیرو کون بنا؟ خاتون اے ایس پی یا شہید پولیس اہلکار

    کراچی : چینی قونصلیٹ پر حملے کے موقع پر دو شہید جوانوں کو چھوڑ کر خاتون اے ایس پی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    دہشت گرد حملے کے وقت خاتون اے ایس پی سہائی عزیز جائے وقوعہ سے کافی فاصلے پر موجود تھیں لیکن اصل ہیرو کون ہے؟ خاتون اے ایس پی یا شہید ہونے والے دو پولیس اہلکار؟

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اے ایس پی سوہائی عزیز فرنٹ لائن پر نہیں تھیں وہ اس جگہ پر موجود تھیں جہاں میڈیا نمائندگان تھے، اس کے علاوہ خاتون اے ایس پی نے بلٹ پروف جیکٹ بھی نہیں پہن رکھی تھی اور نہ ہی انہوں نے دہشت گردوں پر کوئی گولی چلائی۔

    سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کررہا ہے کہ سوہائی عزیز کی ہمت کو سلام لیکن کیا یہ سب ان دو شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی سے بڑھ کر ہے؟ سوہائی عزیز کو شاباش اور قائد اعظم پولیس میڈل کی سفارش کی گئی ہے۔

    دوسری جانب دوران ڈیوٹی اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس اہلکاروں کے گھر تعزیت کے لئے نہ تو کوئی پولیس افسر گیا نہ ہی کسی وزیر نے یہ زحمت گوارہ کی تھی۔

  • چینی قونصلیٹ پر حملہ، پولیس نے شہید باپ بیٹے کی لاشیں تاخیر سے ورثاء کے حوالے کیں

    چینی قونصلیٹ پر حملہ، پولیس نے شہید باپ بیٹے کی لاشیں تاخیر سے ورثاء کے حوالے کیں

    کراچی : چینی قونصلیٹ حملے کے موقع پر فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کے ورثاء میتوں کے حصول کیلئے پولیس کے عدم تعاون پر مزید اذیت میں مبتلا ہوگئے، میڈیا پر خبر چلنے پر میتیں حوالے کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کے دوران شہید ہونے والے باپ بیٹا حاجی نیاز محمد اور محمد ظاہر کے ورثاء اپنے پیاروں میتیں نہ ملنے پر پریشانی کا شکار ہوگئے۔

    جاں بحق باپ اور بیٹے کے ورثا پولیس لیٹر وصول کرنے تھانے پہنچے، اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھائی حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ رشتہ دار کراچی میں ہیں، میتیں ہمارے حوالے نہیں کی جارہیں۔

    لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس لیٹر وصول کرنے تھانے پہنچے ہیں، دن میں بھی تھانے آئے تھے، پولیس لیٹر دینے میں تاخیر کررہی ہے، سرد خانے میں لاشوں کو شناخت کرکے پھر تھانے پہنچے ہیں، نیاز اور ظاہر گزشتہ روز ہی کوئٹہ سے کراچی ویزا لینے آئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ باپ بیٹے نے گزشتہ رات کیماڑی کے ایک فلیٹ میں گزاری، حاجی نیاز کے7بچے ہیں،لاشیں کوئٹہ لے جانے میں12گھنٹے لگیں گے، پولیس سے مطالبہ ہے جلد لیٹر جاری کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    بعد ازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے میتیں ورثاء کے حوالے کردیں، محمد نیاز اور اس کے بیٹے محمد زاہد کی میتیں متوفی کے بھانجے نے وصول کیں، جاں بحق دونوں افراد کی میتیں کوئٹہ منتقل کی جائیں گی۔

  • چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا

    چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا

    کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا، بی ایل اے گروپ کا کمانڈر اسلم عرف اچھو بھارت میں زیر علاج ہے۔

    ذرائع کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملے کا ذمہ دار اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا ہے، اسلم عرف اچھو کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ایک گروپ کا کمانڈر ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا رابطہ بھارت میں موجود اسلم عرف اچھو سے تھا، اسلم عرف اچھو بھارت میں زیر علاج ہے، بی ایل اے کمانڈر میکس اسپتال دہلی میں زیر علاج ہے۔

    دوسری جانب چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا سراغ لگاتے ہوئے شاہراہ قائدین پر واقع شوروم پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گاڑی کے مالک نے جس شوروم پر گاڑی فروخت کی وہاں چھاپہ مارا گیا، گاڑی بعد میں چھینی گئی، چوری ہوئی یا فروخت ہوئی، تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملہ، دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    واضح رہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ایک حملہ آور کی شناخت خاران کے رہائشی رزاق کے نام سے ہوئی، دوسرے دہشت گرد کی شناخت ازل خان مری عرف سنگت دادا کے نام سے کی گئی جبکہ تیسرے حملہ آور کی شناخت رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

    حملہ آوروں کی شناخت کے بعد سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دہشت گردوں سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری بھارت نواز کالعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کی ہے۔

  • کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملہ، دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملہ، دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی جبکہ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ایک حملہ آور کی شناخت خاران کے رہائشی رزاق کے نام سے ہوئی، دوسرے دہشت گرد کی شناخت ازل خان مری عرف سنگت دادا کے نام سے کی گئی جبکہ تیسرے حملہ آور کی شناخت رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

    حملہ آوروں کی شناخت کے بعد سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دہشت گردوں سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں گی۔

    شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    دوسری جانب چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سید سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ کلیم امام نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہداء کو سلامی بھی دی گئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حملے کی فوری تحقیقات اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

    سی پیک کے خلاف بھارت کا پاکستان مخالف عناصر سے گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے، بھارت نواز کالعدم تنظیم بی ایل اے نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن بھی بلوچستان میں پکڑا گیا، کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کرانے کا اعتراف کرچکا ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کلبھوشن کے اعتراف پر مبنی ڈوزیئر دے چکا ہے۔

  • دہشت گردی کو روکنے میں پولیس کا نمایاں کردار سامنے آیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشت گردی کو روکنے میں پولیس کا نمایاں کردار سامنے آیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پولیس سروس میں وقت کے ساتھ بہتری آئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پولیس کا کسی واقعے میں فوری ردعمل وقت کے ساتھ بہت بہتر ہوا ہے، دہشت گردی کو روکنے میں پولیس کا نمایاں کردار سامنے آیا ہے۔

    مزید پڑھیں: چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے میں ہی محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہر احاطے میں ہی مارے گئے جن سے بھاری اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئے۔

    جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئیکے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا، پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرے ہیں۔