Tag: چینی موبائل کمپنی

  • چینی موبائل کمپنی نے پی ٹی اے کو 37 ارب 16 کروڑ روپے فیس ادا کردی

    چینی موبائل کمپنی نے پی ٹی اے کو 37 ارب 16 کروڑ روپے فیس ادا کردی

    اسلام آباد: چین کی موبائل کمپنی نے لائسنس کی تجدید کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو 37 ارب 16 کروڑ روپے فیس ادا کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ چائنا موبائل (سی ایم پاک) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کولائسنس کی تجدید کی فیس کی مد میں 37 ارب 16 کروڑ روپے (238.6 ملین امریکی ڈالر کے برابر) ادا کردیے۔

    پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’لائسنس کی تجدید کے حوالے سے ملنے والی رقم فیڈرل کونسولیڈیٹیڈ فنڈ (ایف سی ایف) میں جمع کرادی گئی ہے‘۔

    ترجمان پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے لائسنس تجدید فیسوں کی مد میں حال ہی میں 107 ارب روپے سے زائد رقم ادا کی گئی جو سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی، مذکورہ رقم سے معیشت اور قومی خزانے کو معاونت فراہم ہو گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی موبائل کمپنیوں کو پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس جاری کیا گیا ہے جس کی تجدید انہیں ہر سال فیس ادا کر کے کرانا ہوتی ہے۔

  • چینی موبائل کمپنی آئی فون سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار

    چینی موبائل کمپنی آئی فون سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار

    بیجنگ: چین کی موبائل کمپنی ون پلس ایسا موبائل فون متعارف کروانے جارہی ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں  آئی فون کو شکست دے سکتا ہے۔

    موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہیں اپیل کے آئی فونز میں نت نئے فیچرز اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے  دنیا بھر میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی خاصی بڑی تعداد موجود ہے۔

    چینی موبائل کمپنی ون پلس کی جانب سے گذشتہ برس پہلا اسمارٹ فون ون پلس فائیو ٹی متعارف کروایا گیا جس نے صارفین کو بہت زیادہ متاثر کیا اور کمپنی نے شاندار کاروبار بھی کیا تھا۔

    چینی کمپنی نے ایپل کے متوقع ماڈل آئی فون ایکس کے مقابلے میں ون پلس 6 اسمارٹ فون تیار کرنا شروع کردیا جس میں نہ صرف جدید فیچرز ہوں گے بلکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ مارکیٹ میں آئی فون کی جگہ حاصل کرلے گا۔

    کمپنی کی جانب سے نئے ماڈل ون پلس 6 کی نئی تصاویر اور ٹریلر  سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، جس کے ساتھ موبائل کی تفصیلات بھی درج ہیں۔

    ون پلس 6 کی ایل سی ڈی 6.15 انچ کے قریب ہے جبکہ اس میں سم کارڈ لگانے کے ساتھ بائیں ہاتھ سے استعمال کرنے کا خصوصی فیچر بھی شامل کیا گیا۔ (نئے فیچر کے بارے میں کمپنی کی جانب سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں)۔

    ون پلس کے چیف ایگزیکٹو پیٹی لاؤ نے جنوری میں نئے ماڈل کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فون کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے اپریل سے جون کے ماہ میں پیش کیا جاسکتا ہے جس کی قیمت ممکنہ طور پر 749 ڈالر ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے نئے سیٹ کی قیمت اتنی زیادہ اس لیے رکھی گئی کہ اس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی ڈیٹا محفوظ کرنے کی جگہ ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔