Tag: چینی نائب صدر

  • پاکستان اور چین انتہائی بااعتماد دوست اور شراکت دار ہیں، شاہ محمود قریشی

    پاکستان اور چین انتہائی بااعتماد دوست اور شراکت دار ہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین انتہائی بااعتماد دوست اور شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کی دوستی تجربات، اہداف، خوشحالی پر استوار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ’سلک روڈ کے دوست فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی نائب صدر اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، چین کی دہائیوں پر محیط دوستی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں وانگ کشان کا بطور بے مثال معیشت دان، عظیم رہنما احترام کیا جاتا ہے، چین پاکستان شراکت داری میں آپ کی مخلصانہ کاوشیں قابل قدر ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ کی ہماری قیادت سے گفتگو سے دونوں ملکوں کی دوستی کو فروغ ملے گا، چین کی 70 سالہ سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چین کے نائب صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کے لیے ایوان صدر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، صدر عارف علوی نے معزز مہمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

    مزید پڑھیں: چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، شاہ محمود نے استقبال کیا

    یاد رہے کہ آج چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا تھا۔

    چینی نائب صدر کے دورے میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، چینی نائب صدر لاہور بھی جائیں گے جہاں وہ تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے چینی نائب صدر وانگ کشان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

  • چینی نائب صدر 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    چینی نائب صدر 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: چینی نائب صدر وانگ کشن 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران چینی نائب صدر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق چینی نائب صدر وانگ کشن 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چینی نائب صدر چین کے سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے رکن بھی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات کا مظہر ہے، اپنے دورے کے دوران چینی نائب صدر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس دوران متعدد معاہدوں اور باہمی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفت و شنید اور کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اب تک 2 بار چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

    گزشتہ ماہ اپریل میں کیے جانے والے ان کے دورے کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 14 معاہدوں پر دستخط ہوئے اور وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ علاقائی یابین الاقوامی تبدیلی پاک چین تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

  • وزیراعظم کی چینی نائب صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیراعظم کی چینی نائب صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے چینی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کی ہے، جس میں‌ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں  پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کے کردارپر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی.

    وزیراعظم نے کہا کہ غربت اور کرپشن میں کمی کے لئے چین کے تجربوں سے سیکھنا چاہتے ہیں، سی پیک کے ذریعے دونوں ممالک میں اقتصادی زون بنائے جا رہے ہیں، اقتصادی زون دونوں ممالک اور خطے کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوں گے.

    اس موقع پر وزیراعظم نےغربت، کرپشن کے خاتمے کے لئے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور چین کے کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.

    https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/2449912981902444/

    وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کواوپن مارکیٹ میں سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور چین اسٹریٹیجک کوآپریٹو شراکت دار ہیں.


    مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط


    اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ سی پیک اقتصادی اورمعاشی تعاون کونئی بلندیوں تک لےجائے گا.

    چینی نائب صدر نے کی وزیراعظم کوکرپشن کے خاتمے کے لئے کے گئےاقدامات پربریفنگ دی، دونوں رہنماؤں کا علاقائی اورعالمی اہمیت کے معاملات پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے.