Tag: چینی نائب وزیرخارجہ

  • چین پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کو مستقل بنانے کیلئے متحرک

    چین پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کو مستقل بنانے کیلئے متحرک

    بیجنگ : چین پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کو مستقل بنانے کیلئے متحرک ہوگیا اور کہا دونوں ملکوں میں پائیدار جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چینی نائب وزیرخارجہ سن وڈونگ نے پاک بھارت سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔

    چینی نائب وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سےملاقات میں پاک بھارت سیز فائر کا خیرمقدم کیا اور ملاقات میں اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سن ویڈونگ نے کہا چین پاکستان اور بھارت کی جانب سے جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اورحمایت کرتا ہے اور دونوں ملکوں میں پائیدار جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں پائیدار جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، چین پاکستان اور بھارت کی جانب سے جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اورحمایت کرتا ہے۔

    واضح رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

    بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا۔

    جس کے بعد ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

  • آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ ژوان یو نے جی ایچ کیو میں‌سپہ سالار سے ملاقات کی.

    [bs-quote quote=”دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چینی نائب وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پربات چیت ہوئی، باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکیورٹی امورپر تبادلہ خیال کیا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع آرمی چیف جنرل قمر  جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین مثالی تعلقات باہمی اعتماد پرمبنی ہیں.


    مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے معاون وزیر خارجہ کی ملاقات

     چینی نائب وزیرخارجہ کونگ ژوان یو نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں.

    یاد رہے کہ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • مالی مسائل سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کی ہر حال میں مدد کرے گا،چینی نائب وزیرخارجہ

    مالی مسائل سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کی ہر حال میں مدد کرے گا،چینی نائب وزیرخارجہ

    بیجنگ : چینی نائب وزیرخارجہ ،کونگ ژوینگ یو کا کہنا ہے کہ مالی مسائل سےنمٹنےکیلئے چین پاکستان کی ہر حال میں مدد کرےگا،  دورے میں پاکستان کی مدد کیلئے اصولی طورپربات طے ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی نائب وزیرخارجہ کونگ ژوینگ یو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا  چین پاکستان کی مالی بحران حل کرنے کے لئے مدد کرے گا اور مدد کے معاملے پر مذاکرات کریں گے۔

    کونگ ژوینگ یو نے واضح کیا کہ سی پیک کے تحت معاہدوں منصوبوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کمی نہیں، سی پیک معاہدے میں کوئی رودبدل نہیں کیا گیا۔

    چینی نائب وزیرخارجہ نے کہا حالیہ دو رے میں دونوں ممالک کےدرمیان پاکستان کی مدد کی بات اصولی طور پرطےہوچکی ہے، عملی اقدامات کیلئےمتعلقہ حکام تفصیلی گفتگوکریں گے۔

    یاد رہے آج پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئےگئے۔

    مزید پڑھیں :  پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط

    جن میں زراعت ،تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون ، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چینی وزیراعظم نے عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ  بھرپور میزبانی پر وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کاشکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور سی پیک منصوبوں سے متعلق اظہار اطمینان  کیا، وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو نئے پاکستان کے وژن سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے گزشتہ ماہ سعودیہ عرب کی جانب سے پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا امدادی پیکج ملا تھا تاہم اس کے باوجود ادائیگیوں کاتوازن برقرار رکھنےکیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سےبھی پروگرام لینا پڑےگا۔

  • وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےچینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےچینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

     اسلام آباد : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے چینی نائب وزیرخارجہ کانگ ژن ژو نے ملاقات کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کاآزمودہ دوست ہے۔ سی پیک کےتحت توانائی اوربنیادی ڈھانچےکےمنصوبےپرپیش رفت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے چینی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی، نائب وزیرخارجہ نے چین کےوزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کاپیغام دیا۔

    ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی نائب وزیر خارجہ کانگ ژن ژو کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی شعبے میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین پاکستان کاآزمودہ دوست ہے، سی پیک کےتحت توانائی اوربنیادی ڈھانچےکےمنصوبےپرپیش رفت جاری ہے۔ اور پرامن ہمسائیگی کےحوالےسے پاکستان اور چین کا وژن مشترک ہے، تعلیم،صحت جیسے منصوبوں میں تعاون مزید مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔

    ملاقات میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور چینی سفیربھی موجود تھے۔

    دوسری جانب سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا ساتواں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ان کے چینی ہم منصب کر رہے ہیں، اجلاس میں جاری منصوبوں کا جائزہ جبکہ نئے منصوبوں کی منظوری متوقع ہے۔

    اجلاس میں ستائس ارب ڈالر کے بائس میگا منصوبوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے، ان منصوبوں میں اسپیشل اکنامک زون،کراچی لاہور پشاور ریلوے لائن، ملتان سکھر موٹر وے اور گوادر انٹر نشنل ائیر پورٹ شامل ہے۔

    سی پیک کے تحت زرعی ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    گزشتہ روز اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان نے گوادر میں چین کی جانب سے اس کی کرنسی کےاستعمال کی تجویز مسترد کردی تھی، پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ چینی کرنسی کے آزادانہ استعمال یا اس کو ڈالر کا درجہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے کیونکہ اس سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔