Tag: چینی وزارت خارجہ

  • چین کا بھارتی جارحیت پر ردعمل سامنے آگیا

    چین کا بھارتی جارحیت پر ردعمل سامنے آگیا

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے افسوسناک ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

    ترجمان کے مطابق بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اورہمیشہ رہیں گے، دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں امن کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔

    اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تحمل کامظاہرہ کریں اورصورتحال پیچیدہ نہ ہونے دیں، چین ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج بھارت کو مزید منہ توڑ جواب دے گی۔

    ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پربلااشتعال جارحیت کی۔

    بھارت نے جارحیت کی اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا، پاکستانی افواج اس وقت بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستانی افواج بھارت کو مزید بھی منہ توڑ جواب دے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر 6 مقامات پر 24حملے کیے گئے، جس میں 8 پاکستانی شہید، 35 زخمی ہوئے اور 2 افراد لاپتہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں سبحان اللہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 بیگناہ پاکستانیوں کو شہید کیا گیا ان میں 3سال کی ایک بچی بھی شامل ہے، احمد پورشرقیہ میں 31پاکستانی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    کوٹلی میں مسجد عباس کونشانہ بنایا گیا،بچے سمیت2شہادتیں ہوئی، مظفرآباد میں میں بھی مسجد بلال کو نشانہ بنایا،ایک بچی زخمی ہوئی، مریدکے میں بھی مسجد کو نشانہ بنایا گیا، ایک پاکستانی شہید ایک زخمی ہوا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیالکوٹ کے گاؤں لوہارا اور شکرگڑھ کے قریب اسٹرائیک کی گئیں لیکن وہاں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    بھارتی فوج نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

    حملے کا بھرپور جواب پاکستانی قوم کی حمایت سے مسلح افواج دے رہی ہیں، جن علاقوں میں حملے ہوئے عالمی میڈیا اور قومی میڈیا کو دورہ کرایا جائے گا، عالمی اور قومی میڈیا کو بھارتی جارحیت، شہریوں کو نشانہ بنانے کے ثبوت دکھائے جائیں گے۔

  • پاک چین دوستی سے متعلق چینی وزارت خارجہ کا بڑا اعلان

    پاک چین دوستی سے متعلق چینی وزارت خارجہ کا بڑا اعلان

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات خراب کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

    یہ بات انہوں نے بیجنگ میں پریس بریفنگ میں کہی، ترجمان وزارت خارجہ لین جیان نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    China

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات خراب کرنے والے دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکیں گے، دہشت گردی پوری انسانیت کی دشمن ہیں۔ اس کا مقابلہ کرنا اور سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنا بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی  :  چین کی جانب سے اہم بیان آگیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی : چین کی جانب سے اہم بیان آگیا

    بیجنگ : امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر چین کی جانب سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے صدارتی انتخاب امریکا کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا اور کہا ہم امریکی عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

    چینی مصنوعات پر ساٹھ فیصد ٹیرف لگانے کے سوال پر ترجمان نے کہا اس طرح کے فرضی سوالات کا جواب نہیں دیتے، ٹرمپ نے چینی درآمدات پر ساٹھ فیصد سے زیادہ ٹیرف لگانے اور چین کی سب سے زیادہ پسندیدہ ملک کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کی تجویزپیش کی ہے، چین ہر سال چار سو بلین ڈالر سے زیادہ کی اشیا امریکا کو فروخت کرتا ہے۔

    امریکی صدارتی انتخاب 2024 تمام خبریں

    واضح رہے امریکا میں صدارتی دوڑ کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، انھوں نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

    ٹرمپ نے سوئنگ اسٹیسٹس شمالی کیرولینا، جارجیا، پینسلوینیا اور وسکونسن میں کاملا ہیرس کو شکست دی۔

    ٹرمپ انڈیانا، کنٹیکی کٹ، مغربی ورجینیا، اوکلا ہوما، مسیسپی، الاباما، فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، ٹینیسی اور آرکنساس سے کامیاب ہوئے۔

  • انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، چینی وزارت خارجہ

    انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، چینی وزارت خارجہ

    پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر چین نے کہا ہے کہ پاکستان تمام موسموں کا اسٹریٹیجک شراکت دار اور فولادی دوست ہے۔ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    بیان کے مطابق حملوں میں جانی نقصان پر دکھ ہے، لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی ہے۔پاکستان میں ہونے والے حملوں پر گہری تشویش ہے۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق تمام موسموں کا اسٹریٹیجک شراکت دار اور فولادی دوست ہونے کی حیثیت سے امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے انتخابات ہموار، مستحکم اور محفوظ انداز میں ہوں۔

    یوکرینی صدر زیلنسکی نے آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کردیا

    چین دہشت گردی کے خاتمے، معاشرے کے تحفظ اور سلامتی کے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی انتھک کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

  • چین کے صدر شی جن پنگ کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور مسئلہ فلسطین کے جلد، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر بتایا کہ چین فلسطین دوستی دونوں ممالک کے عوام کو بہت عزیز ہے۔ دونوں فریقوں نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین فلسطینی قوم کے جائز حقوق اور مفادات کی بحالی کے لیے ان کے منصفانہ مقصد کی ہمیشہ بھر پور حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی۔

    جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا سعودی عرب کا دورہ عرب دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا عرب دنیا ترقی پذیر ممالک کی صفوں کا ایک اہم رکن ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صدر آج بھی عرب لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں کے ایجنڈے میں چھ رکنی خلیج تعاون کونسل کے ساتھ ساتھ ایک وسیع تر چین عرب سربراہی اجلاس کے آغاز پر بات چیت بھی شامل ہے۔

  • پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا: چینی وزارت خارجہ

    پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا: چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے جامعہ کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ نے متاثرین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    خیال رہے کہ 26 اپریل کی دوپہر کو جامعہ کراچی میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 3 چینی اساتذہ اور ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوئے۔

    دھماکے میں ایک غیر ملکی اور 2 ینجرز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    دھماکے کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی و انتہا پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے قبول کرلی ہے، خود کش خاتون حملہ آور کی جاری کی گئی تفصیل کے مطابق خاتون کا نام شیری بلوچ ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ تھی جبکہ ان کے شوہر بھی ڈاکٹر ہیں۔

    شیری بلوچ نے دھماکے سے قبل ٹویٹر پر بلوچ زبان میں الوداعی پیغام بھی پوسٹ کیا تھا۔

  • چین کا پاکستان کے قومی وقار کے دفاع میں حمایت کا اعلان

    چین کا پاکستان کے قومی وقار کے دفاع میں حمایت کا اعلان

    بیجنگ: چین نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت، اور قومی وقار کے دفاع میں حمایت کااعلان کر دیا ہے۔

    چینی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی حفاظت میں اس کی مدد کریں گے، چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور مضبوط ترین حامی ہے۔

    ادھر چینی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے چین میں ملاقات ہوئی ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ گریٹ پاور ٹیم میں خطے کے چھوٹے ممالک نشانہ نہیں بننے چاہیئں۔ چینی وزارت خارجہ نے خطے میں روس اور یوکرین جنگ کے تناظر میں کہا کہ چھوٹے اور درمیانے ممالک سرد جنگ کا ہتھیار نہیں بنیں گے۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ہم سرد جنگ کے دور کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، چھوٹے اور درمیانے ممالک کو سرد جنگ کا ہتھیار نہ بنایا جائے۔

  • روس و یوکرین کی جنگ پر چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان

    روس و یوکرین کی جنگ پر چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کی جنگ کا حصہ نہیں، واشنگٹن اپنے آپ سے پوچھے کہ یوکرین کو کس نے مقابلے کا میدان بنایا؟ واشنگٹن کا رویہ اس بحران سے فائدہ اٹھانے کی عکاسی کرتا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کی جنگ کا حصہ نہیں، واشنگٹن کو یوکرین کے بحران کی اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرنا چاہیئے۔

    چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا جو ہتھیاروں کے پیکج کیف بھیج رہا ہے اس سے تنازعہ اور بڑھے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے آپ سے پوچھے کہ یوکرین کو کس نے مقابلے کا میدان بنایا؟ واشنگٹن کا رویہ اس بحران سے فائدہ اٹھانے کی عکاسی کرتا ہے۔

  • پاکستان  میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ ،  چین کا ردعمل آگیا

    پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ ، چین کا ردعمل آگیا

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک پر جلد بات چیت اور مذاکرات کرنے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی حدود میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر چین کا ردعمل آگیا ، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں دونوں ممالک پر جلد بات چیت اور مذاکرات کرنے پر زور دیا۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ علم میں ہے، دونوں ممالک کو معاملے پر بات کرنی اور جائزہ لینا چاہیے۔

    چین نے کہا بھارت اور پاکستان مذاکرات اور میزائل گرنے کی تحقیقات کریں اور واقعے سے متعلق معلومات کو شیئرکیا جائے ساتھ ہی رپورٹنگ طریقہ کار طے کیا جائے تاکہ ایسے واقعہ پھر نہ ہو۔

    یاد رہے اس سے قبل امریکا نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے معاملے پر تبصرے سے انکار کردیا تھا ، اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قراردیا ہے، میزائل گرنے کے معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    خیال رہے کہ 9مارچ کو ایک انہونا اور خطرناک واقعہ ہوا تھا، بھارت سے ایک سپرسانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستان میں گرا تھا، بھارتی میزائل 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں گرا تھا۔

  • چینی قونصل خانہ بند کرنے پر چین کا امریکا کو برابر کا جواب

    چینی قونصل خانہ بند کرنے پر چین کا امریکا کو برابر کا جواب

    بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، ہیوسٹن میں امریکا کے چینی قونصل خانہ بند کرنے کے حکم پر چین کا ردِ عمل بھی آ گیا، چین نے شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ 1985 میں بنایا گیا تھا جہاں 200 لوگ کام کرتے ہیں، اس سے 2 دن قبل امریکا نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ایک دوسرے کے قونصل خانے بند کرنے کے احکامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے، ادھر چینی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو نامناسب قرار دیا ہے، کہا گیا ہے کہ چینی اقدام امریکا کے غیر مناسب اقدام کا مناسب جواب ہے۔

    وزارتِ خارجہ چین کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جو صورت حال ہے چین ایسا کبھی نہیں چاہتا تھا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار سراسر امریکا ہے۔

    چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ

    چینی وزارت خارجہ نے یہ مطالبہ بھی کر دیا ہے کہ صورت حال کی بہتری کے لیے امریکا اپنا غلط فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔

    یاد رہے کہ امریکا نے 21 جولائی کو ہیوسٹن شہر میں واقع چینی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کرونا وبا کی وجہ سے بڑھی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سلسلے میں تسلسل کے ساتھ چین کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔