Tag: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ، چین کا بڑا بیان سامنے آگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ، چین کا بڑا بیان سامنے آگیا

    بیجنگ : چین نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدام کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے سمیت ہر قسم کے دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ، دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدام کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔

    یاد رہے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں چاردہشت گرد مارے گئے جبکہ حملہ آوروں سے مقابلے میں سب انسپکٹر اورتین سیکیورٹی گارڈزشہید ہوئے۔

    ہلاک دہشتگردوں کےقبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بی بی سی کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    بعد ازاں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل عمراحمدبخاری نے کہا آٹھ منٹ میں چاردہشت گردوں کوہلاک کیا، دو دہشت گردوں کواسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پرمارگرایا، دہشت گردوں کےپاس کھانے کاسامان بھی تھا، را کی فرسٹریشن سب کے سامنے ہے، حملہ انٹیلی جینس کی ناکامی نہیں۔

  • سرحدی صورتحال،  چین نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا

    سرحدی صورتحال، چین نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت صورتحال کا غلط اندازہ نہ لگائے اورنہ ہی چین کی خودمختاری کی حفاظت کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین،بھارت سرحد پرصورتحال کنٹرول میں ہے، اورچینی فورسز پرحملہ کیا۔

    ترجمان لی جیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ بھارت کےفرنٹ لائن فوجیوں نے سرحدی خلاف ورزی کی ، بھارت صورتحال کا غلط اندازہ نہ لگائے اورنہ ہی چین کی خود مختاری کی حفاظت کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں رہے۔

    گذشتہ روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لاؤ جیاں ژاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کٹرول پر جو واقعہ ہوا بالکل واضح ہے، جو کچھ ہوا، چین کے علاقے میں ہوا، اس کی ذمہ داری چین پرعائد نہیں ہوتی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی گلوان ہمیشہ سے چین کا حصہ ہے، بھارت سے سفارتی اور فوجی سطح پر رابطے میں ہیں۔

    یاد رہے لداخ کےعلاقے گلوان میں بھارتی سورماؤں نے چینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ تعدد بھارتی فوجی زخمی ہوئے جن میں چاربھارتی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    چین کا کہنا تھا لداخ میں سرحدی صورتحال کا ذمہ داربھارت ہے، بھارتی فوجیوں نے حملہ کیا اورچینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، بھارت اپنے فوجیوں کوبازرکھے اورایسا اقدام نہ کرے جس سے کشیدگی بڑھے۔