Tag: چینی وزیراعظم

  • چینی وزیراعظم کا 14 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس خطاب متوقع

    چینی وزیراعظم کا 14 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس خطاب متوقع

    اسلام آباد : چینی وزیر اعظم لی چیانگ کی آمد پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 14 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے، جس سے چینی مہمان کا خطاب بھی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیراعظم لی چیانگ پیر کو پاکستان پہنچیں گے، ان کی آمد کے موقع پر پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے چینی وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع ہے، قومی اسمبلی اورسینیٹ چودہ سے سولہ اکتوبر تک فعال رہیں گے، جس کے پیش نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

    خیال رہے چین کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا تین روزہ دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔

    دورے کے پہلے دو طرفہ حصے میں لی چیانگ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ پاکستانی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ چین کے وزیراعظم کی پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، سی پیک نئے منصوبوں ، چینی باشندوں اور منصوبوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گے۔

    سفارتی ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے کثیر الجہتی دورے پر مشتمل ہوگا، وہ 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے ، 11سال بعد کسی بھی چین کے وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا، ان کے دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

  • شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات:  سی پیک منصوبوں کی جلد ازجلد تکمیل پر اتفاق

    شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات: سی پیک منصوبوں کی جلد ازجلد تکمیل پر اتفاق

    بیجنگ: وزیراعظم شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے سی پیک منصوبوں کی جلد ازجلد تکمیل اور وسعت دینے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم شہبازشریف گریٹ ہال آف پیپل پہنچے تو انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبوں کی جلداز جلد تکمیل اور وسعت دینے پر اتفاق کرلیا۔

    ملاقات کے بعد چین اور پاکستان کےدرمیان یادداشوں ،معاہدوں پردستخط بھی کئے گئے۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم کی چین کےصدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    چینی صدرنے کہا پاکستان کی معاشی صورتحال مستحکم کرنے میں تعاون فراہم کریں گے۔

    ملاقات میں سی پیک فریم ورک کے تحت ایم ایل ون شروع کرنے کیلئے مشترکہ کام کرنے اور کے سی آرکے جلد آغاز کیلئے تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دینے پراتفاق ہوا اور سی پیک کے لیے باہمی وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    اس موقع پر صدرشی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین پائیداراقتصادی ترقی، جیو اکنامک حب کے طور پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • صدر مملکت عارف علوی کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

    صدر مملکت عارف علوی کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

    بیجنگ: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا پاکستان اور چین ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست اور آہنی برادرز ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، اسد عمر،چینی وزیر خارجہ، چین میں پاکستانی سفیر اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کثیرالجہت تعلقات کو فروغ دینے کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، مشکل وقت میں بھرپور تعاون پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل سے مشترکہ طو پر نمٹنے کے لیے تعلقات کو وسعت دینا ہوگی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، پاکستان نے ثابت کیا ہم پر امن بقائے باہمی اور عدم مداخلت پر عمل پیرا ہیں۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست اور آہنی برادرز ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چین میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی وبا پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی حکومت نے چین کے لیے اظہار ہمدردی کے پیغامات بھیجے۔

  • روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین کےدارالحکومت پہنچ گئے

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین کےدارالحکومت پہنچ گئے

    بیجنگ : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین کےدارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے تیس سے زائد معاہدوں پر دستخط کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی وزیراعظم شی جن پنگ سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پچاس ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اٹھاون منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے.

    اس موقع پر دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت،امور خارجہ،انفرااسٹرکچر،ٹیکنالوجی،زراعت،توانائی اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے تیس معاہدوں پر دستخط کیے گئے.

    واضح رہے کہ صدر پیوٹن کے دورے سے قبل ان کے معاون نے میڈیا کو بتایا تھا کہ روسی صدرکی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں توانائی، ائیرواسپیس،شمالی کوریا اور شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیاجائےگا.

  • آرمی چیف کا دورہ چین بامقصد رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا دورہ چین بامقصد رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ چین مکمل ہوگیا، اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف دو روز قبل سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، اس دورے میں سی پیک منصوبے اور اقتصادی راہداری سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

      ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہےکہ آرمی چیف کا دورہ چین نہایت بامقصد اور ثمر آور رہا ، اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات ، خطے میں امن و استحکام  کے علاوہ اہم  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا, اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری اور استحکام پیدا ہو گا۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف راحیل شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

     واضح رہے دو روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے، اس دور ے میں ان کی ملاقات وزیر اعظم لی کی چیانگ کے علاوہ سیاسی و عسکری سربراہان سے بھی ہوئی۔

    دو روزہ سرکاری دورے میں اقتصادی راہداری اور سی پیک منصوبے کے حوالے سے آنے والی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بات کی گئی، دونوں ممالک کے سربراہان نے اس بات کا عزم کیا کہ منصوبوں کی کی تکمیل سے دونوں ممالک کو اس کے ثمرات میسر ہونگے۔