Tag: چینی وزیراعظم لی چیانگ

  • صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

    صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

    بیجنگ : صدر مملکت آصف علی زرداری اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ملاقات میں پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات ہوئی۔

    صدر مملکت اور چینی وزیراعظم کی ملاقات گریٹ ہال آف دی پیپل میں ہوئی ، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ، شرجیل میمن،ناصرشاہ، سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک چین اقتصادی راہداری کےدوسرے مرحلے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    دونوں رہنماؤں کا پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں :صدر پاکستان اور چینی ہم منصب میں ملاقات

    صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پائیدار اور گہری "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹوپارٹنرشپ” پر روشنی ڈالی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پے در پے نسلوں نے دوستی کو مضبوط کیا، اعلامیہ

    صدر نے علاقائی روابط ،اقتصادی ترقی کے فروغ میں سی پیک کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

    فریقین نے سی پیک 2.0 کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بی ٹوبی ، نجی شعبے کے روابط کے ذریعے تجارتی ،اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کے قیام کیلئےعوامی ،ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

  • چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

    اسلام آباد : چینی وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے لیے پاکستان آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات ہوئی۔

    پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چینی وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا ، جس پر لی چیانگ نے گرم جوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دوطرفہ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اوروسعت دینےکے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اورمددکی یقین دہانی کرائی۔

    چینی وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس سے بھی اہم ملاقات کی۔

    یاد رہے گذشتہ روز چین کے وزیراعظم لی چیانگ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محسن نقوی، احسن اقبال اورعطا تارڑ بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

    معزز مہمان کو ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نےپھول پیش کئے اور پاکستان آمد پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی تھی۔

    چین کے کسی بھی وزیراعظم کا گیارہ سال بعد پاکستان کا دورہ ہے، چین کے وزیر اعظم کے ساتھ چین کے وزرا اور اعلیٰ سطح وفد بھی ہے

  • پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہےگا، چینی وزیراعظم لی چیانگ

    پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہےگا، چینی وزیراعظم لی چیانگ

    چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئےچین اپناکرداراداکرتارہےگا، گوادر ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان چینی افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

    لی چیانگ نے کہا کہ گوادر علاقائی ترقی کا محور ہونے کیساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے، پاکستان کےعوام کی خوشحالی ہمارے دل کےبہت قریب ہے۔

    چینی وزیراعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی تذویراتی شراکت داری وقت کیساتھ گہری ہورہی ہے، مشترکہ مستقبل اورترقیاتی اہداف کیلئے ہماراعزم غیرمتزلزل ہے۔

    دریں اثنا پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ نے شرکت کی۔

    دونوں ممالک کے درمیان اسمارٹ کلاس رومز سے متعلق دستاویز کا تبادلہ ہوا، سی پیک کےتحت گوادر پر7ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کےنکات کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔

    اس موقع پر اطلاعات و مواصلات کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت طے ہوئے، پاکستان اورچین کےدرمیان آبی وسائل کے شعبے، غذائی تحفظ کے شعبے اور مشترکہ لیبارٹریوں کے قیام کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

    پاکستان اورچین کےدرمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ ہوا، کرنسی تبادلے کا معاہدہ اسٹیٹ بینک اور پیپلز بینک آف چائنہ کے درمیان طے پایا۔

  • پاکستان چین کا ہر موقع پر ساتھ دینے والا آہنی بھائی ہے، چینی وزیراعظم لی چیانگ

    پاکستان چین کا ہر موقع پر ساتھ دینے والا آہنی بھائی ہے، چینی وزیراعظم لی چیانگ

    اسلام آباد : عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کا ہر موقع پر ساتھ دینے والا آہنی بھائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے پر عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت اور ایس سی اوکانفرنس میں شرکت کیلئے آمد پرخوشی ہوئی، جہاز سے نکلتے ہی گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔

    لی چیانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا ہر موقع پرساتھ دینے والا آہنی بھائی ہے، چینی عوام بھی پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دورے کے ذریعے میں دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تبادلوں کا منتظرہوں، پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کیلئے پُرعزم ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شرف چینی وزیراعظم کےاستقبال کی بےحدخوشی ہوئی، یقین ہےلی چیانگ کےتاریخی دورےکےتعمیری نتائج ہوں گے، دورہ دونوں ملکوں کی دوستی مزید مستحکم کرے گا اور سی پیک پر پیشرفت کےساتھ باہمی تعاون کےنئےامکانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا.

    یاد رہے چین کے وزیراعظم لی چیانگ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ، اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محسن نقوی، احسن اقبال اورعطا تارڑ بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

    معزز مہمان کو ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نےپھول پیش کئے اور پاکستان آمد پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

    چین کے کسی بھی وزیراعظم کا گیارہ سال بعد پاکستان کا دورہ ہے، چین کے وزیر اعظم کے ساتھ چین کے وزرا اور اعلیٰ سطح وفد بھی ہے، لی چیانگ ایس سی او سمٹ میں شرکت کریں گے.