Tag: چینی وزیرخارجہ

  • پہلگام فالس فلیگ حملہ، چینی وزیر خارجہ کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

    پہلگام فالس فلیگ حملہ، چینی وزیر خارجہ کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گفتگو میں باک بھارت تنازع سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی، چینی ہم منصب نے پہلگام فالس فلیگ حملے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کو پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور اس کا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، وانگ ژی نے کہا کہ چین پہلگام حملے کی جلد شفاف و منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

    چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے دونوں ممالک پر بات چیت سے معاملات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کامقابلہ کرنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، وانگ ژی نے پاکستان کے سیکیورٹی خدشات سے متعلق چین کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔

    دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے موقع پر چینی وزیرخارجہ نے خود مختاری، سلامتی کے مفادات کے تحفظ کیلئےاسلام آباد کی حمایت کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے پاکستان کیلئے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

    علاوہ ازیں لاہور میں اولڈ راویان ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے خارجہ محاذ پر مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے اور بھارت کے اقدامات کا بھرپور اور مناسب جواب دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کو غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو معطل یا تبدیل نہیں کرسکتا، اس کے لیے فریقین کی باہمی رضامندی ضروری ہے۔

  • چینی وزیرخارجہ کل  پاکستان پہنچیں گے

    چینی وزیرخارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : چین کے وزیرخارجہ چن گانگ کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ، عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی وزیرخارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیرخارجہ چن گانگ کل سے پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر چینی وزیرخارجہ 5 اور6 مئی کو پاکستان میں قیام کریں گے، عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پاکستان کاپہلا دورہ ہے۔

    پاک چین وزرائےخارجہ کی مشترکہ سربراہی میں چوتھےدوطرفہ تزویراتی مذاکرات کا انعقاد ہوگا، اسٹریٹجک ڈائیلاگ ایک منظم طریقہ کار ہے جو اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیتا ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی ہم منصب مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی، عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

    دونوں فریق ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مستقل زندگی کی توثیق کریں گے جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کرنے سمیت ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی کیانگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کو اعلیٰ عہدے کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی تھی۔

    دونوں وزرائے اعظم کے درمیان گفتگو روایتی گرمجوشی اورہم آہنگی پر مبنی تھی اور اس میں پاک چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنر شپ نمایاں تھی۔ دوران گفتگو سی پیک سمیت اہم شعبوں میں تعاون کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر چین کے اصولی مؤقف پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جب کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ نے چین کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا تھا۔

  • او آئی سی میں چین کی  پہلی بار شرکت، چینی وزیرخارجہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    او آئی سی میں چین کی پہلی بار شرکت، چینی وزیرخارجہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پہلی بار چینی وزیر خارجہ اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائےخارجہ سے ملاقات ہوئی، مسلم امہ کومختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں چین کی پہلی بار شرکت ہے، چینی وزیرخارجہ اجلاس سےخطاب کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ عالمی تناظرمیں یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے، کانفرنس کی سائیڈلائن میٹنگ میں کشمیرپربات ہوگی، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق صورتحال پرتوجہ مبذول کرانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنیوالے وزرائے خارجہ 23مارچ کی پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہرسال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف دن منایا جائے گا، ناموس رسالت،گستاخانہ خاکوں سےمسلمانوں کی دل آزاری ہوتی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز چینی وزیرخارجہ 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچے تھے، اس موقع پر وزارت خارجہ کے حکام اور چینی سفارتکاروں نے معزز مہمان کااستقبال کیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے چینی ہم منصب کیساتھ نیوز کانفرنس کی تھی، جس میں شاہ محمودقریشی نے چین کے وزیرخارجہ کی پہلی مرتبہ اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آمد کا خیرمقدم کیا تھا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کیساتھ باہمی تعلقات کےمزیداستحکام کاخواہاں ہے، پاکستان چین دوطرفہ تجارت بڑھانےکےوسیع مواقع ہیں، چین نےہمیشہ ہرفورم پرپاکستان کی مددکی ہے۔

    چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان چین کاتذویراتی شراکت دارہے، اوآئی سی اجلاس میں شرکت میرےلیےباعث مسرت ہے، پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کومزیدوسعت دینے کے خواہاں ہیں، چین عالمی فورمزپرپاکستان کی معاونت جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہے۔

  • کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی : چینی وزیرخارجہ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

    کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی : چینی وزیرخارجہ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

    نئی دہلی : چینی وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کے مظالم پر بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، چینی وزیرخارجہ کا9سے10ستمبرکو نئی دہلی کادورہ شیڈول تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑگئی، کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کردیا تاہم وہ ہفتے کے روز پاکستان آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی ستمبر کی نو تاریخ کو نئی دہلی میں بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول سے ملاقات شیڈول تھی۔

    اس موقع پر چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعات کے حوالے سے مذاکرات ہونا تھے لیکن مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر چینی وزیرخارجہ نے بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا ہے۔

    اس صورتحال سکے پیش نظر بھارتی حکام بھی پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے چینی وزیرخارجہ کے دورے کی نئی تاریخ طے کرنے کی سر توڑ کوششیں کیں لیکن اب تک کامیاب نہیں ہوسکیں۔

    دوسری جانب چینی وزیر خارجہ بھارتی دورے پر پاکستان کے دورے کو ترجیح دیتے ہوئے ہفتے کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے ایک ماہ مکمل ہوگیا، مہینہ بھر سے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی، چینی وزیرخارجہ کا بھارتی ہم منصب کے سامنے دو ٹوک مؤقف

    پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی، چینی وزیرخارجہ کا بھارتی ہم منصب کے سامنے دو ٹوک مؤقف

    ووژن: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کے سامنے پاکستان کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالف کی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووژن میں روس، چین، بھارت سہہ فریقی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی وزیر خارجہ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت چین کے مشترکہ دوست ہیں، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی کھل کر مخالفت کی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’چین بھارت اور پاکستان خطے میں دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، چین بھارتی اور پاکستانی دوستوں کے عدم جارحیت کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘۔

    وانگ ژی کا کہنا تھا کہ چین کو امید ہے اسلام آباد اور نئی دہلی خطے میں امن و استحکام کی خاطر ایک دوسرے سے بات چیت کر کے کوئی حل نکالیں گے، چین دونوں ممالک کے مذاکرات کے درمیان تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتے: سشما سوراج

    اجلاس میں اقوام متحدہ کی سربراہی میں انسداد دہشت گردی مکینیزم اوربھارتی تجویز کردہ عالمی دہشت گردی پر جامع کنونشن پر بات چیت ہوئی۔

    بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی انسانیت کے خطرہ بن چکا، خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہم پاکستان سے مزید جاحیت یا دراندازی نہیں چاہتے بلکہ خواہش ہے تینوں ممالک اپنا کردار ادا کریں۔

  • چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، چینی وزیرخارجہ جمعہ سے اتوار تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق چینی وزیرخارجہ کی صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ پاک چین وزرائے خارجہ وفودکی سطح پرمذاکرات بھی کریں گے۔

    چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنرہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔

    دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود وفود کی سطح پر چینی وزیرخارجہ سے بات چیت کرینگے، نئی حکومت آنے کے بعد اعلیٰ چینی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

  • چینی وزیرخارجہ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    چینی وزیرخارجہ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد : چینی وزیرخارجہ وانگ ژی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے امید ہے روایتی دوستی کی تجدید اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ،جہاں وہ پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے ،ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق چینی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ پاک چین وزرائے خارجہ وفودکی سطح پرمذاکرات بھی کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر چینی وزارت خارجہ کا ٹوئٹ شیئر کیا، جس میں ترجمان کا کہنا کہ چینی وزیرخارجہ7تا9ستمبرپاکستان کاسرکاری دورہ کریں گے، دورے میں چینی اسٹیٹ کونسلربھی ہمراہ ہوں گے، امید ہے روایتی دوستی کی تجدید اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    یاد رہے دو روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے ، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کی تھی۔

    امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے رشتوں کو مزید استحکام دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ترجمان دفتر ِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکی وفد پر واضح کیا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر بھروسے اور احترام کی بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے پاک امریکا تعلقات میں نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندگان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کرے۔

  • اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا سرحد یونیورسٹی کاونوکیشن خطاب

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا سرحد یونیورسٹی کاونوکیشن خطاب

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے جدید علوم سے آگاہی ضروری ہے تربیت کے بغیر تعلیم کا عمل نا مکمل رہتا ہے خواتین کی تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد میں سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے منفی سوچ کے حامل عناصرکی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے،دنیا میں بغیر تعلیم انسانی ترقی ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرحد یونیورسٹی کا نمایاں کارنامہ فاصلاتی نظام تعلیم ہے،ملالہ جیسی کئی بیٹیاں خیبر پختونخواہ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، فاٹا کی مختلف ایجنسیوں میں تعلیمی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

    صدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائی،مشکل حالات میں خیبر پختونخواہ کے طلباء اور اساتذہ نے حوصلہ نہیں ہارا،اقتصادی راہداری سے ترقی اور امکانات کے نئے باب کھلیں گے۔

  • جنرل راحیل شریف سے چین کے وزیرخارجہ کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے چین کے وزیرخارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سےچین کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال اوردفاعی تعلقات پربات چیت کی گئی ۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے خطےمیں امن واستحکام کےلیےپاک فوج کی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کیا ۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان وفودکی سطح پربھی مذاکرات ہوئے، چینی وزیرخارجہ نے جی ایچ کیومیں یادگارشہداپر بھی حاضری دی اورپھول چڑھائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جینی وزیر خارجہ کی  وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی۔

  • چینی وزیرخارجہ کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

    چینی وزیرخارجہ کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ  پاکستان اور چین دہشتگردی، انتہاپسندی اور علیحدگی کی تحریکوں کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔

    اسلام آباد میں  صدر ممنون حسین نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں ان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اوریہ رشتہ ہرآزمائش پرپورا اترا ہے۔

     صدر مملکت کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب پوری قوت سے جاری ہے اور تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے۔

    انہوں  نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی حکومت کی ترجیح ہے، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں آنے والی تبدیلیوں پر پاکستان اور چین دونوں کی نظر ہے، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری اور اقتصادی تعاون وقت کے ساتھ بڑھے گا۔