Tag: چینی وزیر اعظم

  • دو بڑی جوہری طاقتوں کے وزرائے اعظم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

    دو بڑی جوہری طاقتوں کے وزرائے اعظم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : چین کے وزیراعظم لی کیانگ اور روسی وزیراعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا، آئندہ ہفتے دو بڑی جوہری اور ویٹو طاقتوں کے وزرائے اعظم پاکستان آئیں گے۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ چین کے وزیراعظم لی کیانگ 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے وزیراعظم کا تین روزہ دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے دو طرفہ حصے میں چینی وزیراعظم کی وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ پاکستانی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    ذرائع نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کی پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، سی پیک نئے منصوبوں ، چینی باشندوں اور منصوبوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گے۔

    سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے کثیر الجہتی دورے پر مشتمل ہوگا،چینی وزیراعظم 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے ، 11سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا، ان کے دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روسی فیڈریشن کے وزیراعظم کی بھی 14 اکتوبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہیں ، وہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    روسی وزیراعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن کے ہمراہ ایک وفدبھی پاکستان پہنچے گا جبکہ روسی صحافیوں کی بڑی تعداد بھی پاکستان پہنچے گی۔

    دورہ پاکستان میں روسی وزیراعظم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوگی، میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن دیگر اعلیٰ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ روسی وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

    حال ہی میں 18 ستمبرکو روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کیا تھا۔

  • چینی وزیر اعظم کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    چینی وزیر اعظم کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے فون پر مبارک باد وصول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے چینی ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، چین کے درمیان تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

    چین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے ہر منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے، اس دور میں پاک چین دوستی میں مزید استحکام آئے گا۔

    نو منتخب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی مشکل کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے، پاک چین دوستی کو بلندیوں تک لے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ عمران خان رواں برس 17 اگست کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے اور 18 اگست کو  ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

  • چین میانمر کی اقتصادی ترقی کی حمایت کرتا ہے،چینی وزیر اعظم

    چین میانمر کی اقتصادی ترقی کی حمایت کرتا ہے،چینی وزیر اعظم

    اولن بتور: چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی اقتصادی ترقی کی حمایت اور اس کے عوام کے ذریعہ معاش میں بہتری کےلیے میانمر کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے پر آمادہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق منگولیا کے دارالحکومت میں گیارہویں ایشیا،یورپ اجلاس کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر میانمر کے صدر ہٹن کیاؤ نے چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کےساتھ ملاقات کی.

    میانمر کے صدر ہٹن کیاؤ نے کہا کہ چین اور میانمر جنہوں نے 36سال قبل اپنے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سے اصولوں کی بنیاد پر اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کو مستحکم کیا.

    چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین میانمر کی خود مختاری اور علاقائی یکجہتی اور ترقی کے اس راستے کا احترام کرتا ہے جس کا انتخاب میانمر کی عوام نے اپنے قومی حالات کے مطابق آزادانہ طورپر کیا ہے.

    میانمر صدر ہٹن کیاؤ نے کہا کہ چین اور میانمر نے کافی عرصے سے پر امن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کو سربلند رکھا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مسلسل فروغ پذیر ہیں،انہوں نے کہا کہ میانمر کی نئی حکومت چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت دیتی ہے اور اعلیٰ سطح پر تبادلے برقرار رکھنے پر آمادہ ہے.