Tag: چینی وزیر خارجہ

  • کرفیو، مواصلات بندش نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورت حال پیدا کردی، وزیراعظم

    کرفیو، مواصلات بندش نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورت حال پیدا کردی، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، مواصلات بندش نے مسنگین صورت حال پیدا کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ باہمی اعتماد پر مبنی شراکت داری خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بھارتی اقدام و کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ بھارت کی کشمیری عوام پر پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور دیگر پابندیوں کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے پاک چین مشاورتی عمل جاری رکھا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے کوشاں ہے، مزید چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، پاکستانی صنعت، زراعت میں جدید پالیسیاں لائے ہیں، پالیسیوں سے مستفید ہونے کے لیے سرمایہ کاری کریں۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی

    دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ٹھوس اور اٹوٹ ہیں۔

    واگ ژی نے کہا کہ چین موجودہ حالات میں پاکستان سے ہر طرح کا تعاون جاری رکھے گا، بھارت کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کریں گے، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی بحالی میں انقلابی منصوبہ ہے۔

    چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے پاکستان کی معاشی اور مالی حالت بہتر ہورہی ہے، خطے میں معاشی ترقی، امن و سلامتی کے مشترکہ اہداف کے حصول میں مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی وفد کے ساتھ ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی وفد کے ساتھ ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ اور اسٹیٹ کونسلر وانگ ئی نے وفد کے ہم راہ ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ئی نے نائب وزیر خارجہ لو زاہوئی، پاکستان میں چینی سفیر یاو جِنگ اور دیگر سینئر چینی حکام کے ہم راہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر پلاننگ خسرو بختیاراور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے، ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کی مضبوطی سمیت علاقائی امور زیر بحث آئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان، افغانستان اور چین کا انسداد دہشت گردی کے لئے مشترکہ اقدامات کا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان اور چین نے مل کر انسداد دہشت گردی کے لیے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سہ ملکی مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔

    مذاکرات کے تیسرے دور کو حکومت نے مفید قرار دیا، جس میں باہمی تعلقات اور افغان امن عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، اور آیندہ سہ فریقی مذاکرات بیجنگ میں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات میں سیکورٹی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی، کہا چین ہمارا دوست اور بہترین ہم سایہ ہے، خطے میں استحکام کے لیے افغان امن عمل ناگزیر ہے، افغان امن عمل کی کام یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی کو طویل المدت تعلقات میں تبدیل ہونا چاہیے، چینی وزیر خارجہ

    پاک بھارت کشیدگی کو طویل المدت تعلقات میں تبدیل ہونا چاہیے، چینی وزیر خارجہ

    بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک بھارت کشیدگی ختم کر کے دونوں ممالک کو صفحہ پلٹ کر آگے چلنے کا مشورہ دے دیا۔

    چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ نے پاک بھارت ہم منصوبوں کے نام جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان اوربھارت صفحہ پلٹیں اورآگےچلیں، دونوں ممالک کو خطے میں امن کے لیے کشیدگی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کو طویل مدت کےلئے بہتر تعلقات میں تبدیل ہونا چاہیے تاکہ خطے کے ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی معاہدے کر سکیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی، چینی وزیرخارجہ کا بھارتی ہم منصب کے سامنے دو ٹوک مؤقف

    یاد رہے کہ چودہ فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات اٹھائے تھے۔

    بھارتی فضائیہ نے 25 اور 26 فروری کی شب پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالا کوٹ کے مقام جبہ پر طیاروں کا ایمونیشن گرایا تھا جس کے بعد وہاں کی حکومت نے کامیابی کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے۔

    ایک روز بعد بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھرپور دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے انڈین ائیر فورس کے دو جہاز تباہ اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا تھا۔

    پاکستان نے مستحکم پوزیشن ہونے کے باوجود خطے میں امن کے لیے اقدامات کیے اور عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا جس کے بعد اُسے واہگہ کے راستے بھارت واپس بھیجا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتے: سشما سوراج

    وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کو بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا، اقوام متحدہ نے بھی پاکستان کے امن و امان کے اقدامات کی تعریف کی اور اُسے سراہا بھی تھا۔ دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور صحافیوں نے مودی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور لوک سبھا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مودی دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے خطے کو جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

  • مائیک پومپیو کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات، سخت جملوں کا تبادلہ

    مائیک پومپیو کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات، سخت جملوں کا تبادلہ

    بیجنگ: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان شدید  تجارتی جنگ جاری ہے، دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافی محصولات بھی عائد کردیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے اپنے چینی ہم منصب سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی، اس دوران باہمی تنازعات کے پیش نظر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مذاکرات چاہتے ہیں، تاکہ عالی تجارتی جنگ کے بجائے باہمی قربتیں پیدا ہوں۔

    تجارتی جنگ ، چین کا امریکہ سے تمام تجارتی مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان

    ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے تجارتی جنگ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن حکومت نے ’تجارتی جنگ‘ شروع کرتے ہوئے باہمی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔

    بعد ازاں پائیک پومپیو اور وانگ ژی کے درمیان سخت جملے کہے گئے، تاہم امریکی وزیر خارجہ نے موقف اختیار کیا کہ امریکی حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ چین نے امریکا سے تمام تجارتی مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چینی وفد کا دورہ امریکا بھی منسوخ کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ امریکا نے چین کی پانچ ہزار منصوعات پر دوسوارب ڈالر کے زائد ٹیکس لگائے تھے، تو چین نے بھی جواباً امریکا سے تمام تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے تھے۔

  • خطے کی بدلتی صورت حال میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘ چینی وزیرخارجہ

    خطے کی بدلتی صورت حال میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘ چینی وزیرخارجہ

    بیجنگ : چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال میں بیجنگ اور اسلام آباد ایک صفحے پر ہیں۔

    چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ہرممکن کوشش کی ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اورچین کےمفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک عوام اورخطےمیں امن کےلیےمل کرکام کریں گے۔

    چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان میں اختلافات کم کرانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے چینی تعاون سے پاکستان اور افغانستان میں تعلقات بہتر ہوں گے۔

    وانگ یی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے کی بجائے ملکوں کو اس کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔


    خواجہ آصف نے خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چین کے دورے پر روانگی سے قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف نےخارجہ پالیسی کے بنیادی خدو خال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قربانیوں کا اعتراف کرنے والے ممالک کے ساتھ پاکستان آگے بڑھے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

    آرمی چیف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

    بیجنگ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جیو پولیٹیکل صورتحال اور خطے کے امن و سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے میں بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے۔

    انہوں نے پاکستان کی بھارت اور افغانستان سمیت ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

    دوسری جانب آرمی چیف نےچینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر اور اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے اہم ایشوز پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے چین کی عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں۔ خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف کی چینی عسکری قیادت سے ملاقات

    چینی عسکری قیادت نے پاک فوج کی تعریف کی اور سی پیک کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی اور فوجی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا تھا۔

  • سی پیک پرکام کی رفتار قابل تعریف ہے،چینی وزیرخارجہ

    سی پیک پرکام کی رفتار قابل تعریف ہے،چینی وزیرخارجہ

    بیجنگ : چین نے اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے اسے صدر شی چنگ پنگ کی جانب سے2013 میں پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا اہم عنصر قرار دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں وزارت خارجہ میں پانچویں یوروایشیا نمائش کے حوالے سے ’’مشترکہ کاوشیں اور مشترکہ مفادات،شاہراہ ریشم کے مواقع اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر سترہویں لینٹنگ فورم سے خطاب کیا.

    انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ 70 سے زیادہ ممالک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی حمایت کررہے ہیں جبکہ چین اور 44 مختلف ملکوں کے درمیان معاہدے بھی طے پائے ہیں تاکہ پائیدار ترقی کے مقصد میں کامیابی حاصل کی جاسکے.

    سی پیک پر عملدرآمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نفاذ کے حوالے سے فی الوقت وسطی ایشیائی اور یورپی ملکوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں سمیت متعدد اسکیموں میں ڈھالا جارہا ہے جنہیں مختلف مراحل میں پورا کیا جائےگا.

    یورو ایشیا اقتصادی راہداری کے حوالے سے وانگ یی نے کہا کہ یہ شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کا اہم عنصر ہے جسے اکیسویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے تاکہ عالمی تاریخی و ثقافتی ورثے پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ مشرق اور مغرب کے درمیان تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا جائے.

  • سابق صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    سابق صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے وزیر خارجہ او ر امریکا سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

    اسلام آباد کے زرداری ہاوٴس میں سابق صدر زرداری سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک، شیری رحمان اور سندھ کے صوبائی وزیر مراد علی شاہ نے سابق صدر زرداری کی معاونت کی۔

    اس کے علاوہ پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر جیسپرسورن سن، اسپین کے سفیر کار باجوژا اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بھی سابق صدر زرداری سے ملاقاتیں کیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات جس میں پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ مضبوط دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم جزو ہے۔چین پاکستان کا ہمیشہ سے مخلص دوست ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی اقتصادی راہداری کو انتہائی اہمیت دیتے ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کے صدر شی جن ینگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

    چینی شہریوں کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے راہداری کے تحت جلد مکمل ہونے والے منصوبوں پر پیشرفت تیز ہوگی۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد چینی صدر کے رواں سال دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاری ہے۔چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کو چینی صدر کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

    ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

  • یروشلم: چین اسرائیل، فلسطین میں امن کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ

    یروشلم: چین اسرائیل، فلسطین میں امن کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ


      چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کا خواہاں ہے۔

    چینی وزیر خارجہ ان دنوں اسرائیل کے دورے پر ہیں، اپنے دورے کے دوران ینگ یی نے یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق تنازعے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات میں پیشرفت جاری رکھیں گے۔

    چینی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات استوار کرنا ہے، وانگ یی نے اس سے قبل رام اللہ کےدورے کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔