Tag: چینی وزیر دفاع

  • چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

    چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

    بیجنگ: بدعنوانی کے الزام میں زیر تفتیش چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

    اے ایف پی کے مطابق وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اگر ان رپورٹس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو وہ صرف ایک سال کے دوران فوج میں بڑے کریک ڈاؤن کا شکار ہونے والے تیسرے وزیر دفاع بن جائیں گے۔

    وزیر دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنھیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔

    ڈونگ جُن سابق بحری کمانڈر ہیں، انھیں گزشتہ سال دسمبر میں لی شنگ فو کی جگہ وزیر دفاع بنایا گیا تھا، اس دوران چین نے جاسوسی سمیت مختلف الزامات میں قید 3 امریکی شہریوں کو رہا کیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی ہم منصب سے گفتگو میں امریکی شہریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

    واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ایک دہائی قبل اقتدار میں آنے کے بعد سے سرکاری بدعنوانی کے خلاف بھرپور مہم چلائی ہے، پچھلے برس اس مہم نے مسلح افواج پر توجہ مرکوز کی ہے، 2023 کے موسم گرما کے بعد سے تقریباً 20 فوجی اور دفاعی صنعت کے اہلکاروں کو ہٹایا گیا ہے۔

    کرپشن کی تحقیقات کا ہدف بننے والی شخصیات میں نمایاں ڈونگ جُن سے پہلے کے وزرائے دفاع تھے، جن کے بارے میں سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ وی فینگے اور لی شانگفو دونوں کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا ہے اور ان کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • چینی وزیر دفاع جنرل لی شانگفو منظر عام سے غائب ہو گئے

    چینی وزیر دفاع جنرل لی شانگفو منظر عام سے غائب ہو گئے

    بیجنگ: چینی وزیر خارجہ کے بعد وزیر دفاع کے منظر عام سے غائب ہونے پر قیاس آرائی شروع ہو گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر دفاع لی شانگفو کے منظرعام سے غائب ہونے پر قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں، وہ دو ہفتوں سے عوام کے سامنے نہیں آئے۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے کہا ہے کہ چینی وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے، لی شانگفو کے خلاف یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انھیں بدعنوانی کے کسی مقدمے میں سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔

    چین کے وزیر دفاع لی شانگفو دو ہفتوں سے عوام کے سامنے نہیں آئے اور اہم میٹنگز میں شرکت بھی نہیں کی، جاپان میں امریکی سفیر نے چین کے وزیر دفاع لی شانگفو کے منظر عام سے غائب ہونے کے بارے میں سوال اٹھایا۔

    روئٹرز کے مطابق صدر شی جن پنگ کے اقتدار کے گزشتہ عشرے کے دوران چینی فوجی طاقت جتنی بڑھی اتنا ہی امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات تلخ ہو گئے، اور جنرل لی شانگفو چینی فوج کو جدید تر بنانے کی اس مہم کا اہم حصہ رہے، وہ رواں سال ہی ترقی کرتے ہوئے وزیر دفاع بنے تاہم چھ ماہ کے اندر ہی وہ کرپشن کی تحقیقات کے بادل تلے غائب ہو گئے۔

    صدر شی جن پنگ نے جس طرح جنگی قوت کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں، اسی طرح شی کی مہم کا ایک حصہ اُس بدعنوانی کو ختم کرنا بھی تھا جس نے چین کی فوج اور دیگر ریاستی اداروں کو طویل عرصے سے جکڑ رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ چین کی خلائی اور سائبر جنگ کی ترقی کے رہنما اور پھر ملٹری پروکیورمنٹ کے سربراہ 65 سالہ لی شانگفو کو مارچ میں وزیر دفاع بنایا گیا تھا۔ وزیر دفاع لی سے پہلے بھی کئی اعلیٰ چینی فوجی افسران کو ملازمتوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

  • چینی وزیر دفاع سی پیک کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے پر آرمی چیف کے شکر گزار

    چینی وزیر دفاع سی پیک کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے پر آرمی چیف کے شکر گزار

    راولپنڈی : چینی وزیر دفاع نے ملاقات میں سی پیک کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات میں اہم ستون ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ چین کے 2 روزہ دورے پر پہنچے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کی چینی وزیردفاع سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چینی وزیردفاع نے کہا کہ چین پاکستان کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔

    چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات میں اہم ستون ہے، پاکستان اور پاک فوج کیساتھ باہمی تعاون کوفروغ دینا چاہتے ہیں۔

    ملاقات میں انھوں نے مزید کہا سی پیک پرپیش رفت سےدونوں ممالک کوفائدہ ہوگا، سی پیک کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے پر آرمی چیف کے شکر گزار ہیں، خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں گراں قدرہیں۔

    چینی وزیردفاع نے سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں پر اظہار رنج وغم کرتے ہوئے کہا چین سیلاب متاثرین کیلئےہرممکن امداداورتعاون کرے گا۔

    چینی وزیردفاع نے پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

    آرمی چیف نے چینی وزیردفاع کے جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

  • امریکا نے حملہ کیا توچین آخری حد تک جائے گا، چینی وزیردفاع

    امریکا نے حملہ کیا توچین آخری حد تک جائے گا، چینی وزیردفاع

    بیجنگ: چینی وزیر دفاع ویئی فنگے نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ دنیا بھرکے لیے تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر دفاع نے امریکا کو تائیوان کے معاملے میں مداخلت پروارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان ہمارے لیے مقدس سرزمین کی حیثیت رکھتا ہے۔

    ویئی فنگے نے سنگاپور میں منعقدہ علاقائی سیکیورٹی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ تائیوان اور جنوبی چین کے سمندر کے پانیوں میں مداخلت سے باز رہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ چاہتا ہے توچین اس کے لیے تیار ہے، امریکا بات چیت کا راستہ اختیار کرتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

    چینی وزیردفاع نے کہا کہ اگر کسی نے بھی چین کے تائیوان کے ساتھ معاملے میں مداخلت کی تو چین آخری حد تک جنگ لڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ چین کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، تائیوان کے معاملے میں کسی بھی قسم کی مداخلت کا انجام بہت برا ہوگا۔

    چینی وزیردفاع نے کہا کہ اگرامریکا ناقابل تقسیم ہے تو چین بھی ناقابل تقسیم ہے، چین کو ہرحال میں متحد ہونا چاہیے اور یہ متحد ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تائیوان کی خودمختاری کی بات دوہرا رہے ہیں اور اس کے علاوہ تائیوان اور چین کے درمیان سمندر میں امریکی بحریہ کے جہازوں کوبھی بھیجا ہے۔