Tag: چینی ڈینٹل کلینک

  • کراچی : صدر چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے ملزم کا نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف

    کراچی : صدر چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے ملزم کا نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف

    کراچی : صدر چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے ملزم کے نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے واقعے میں ملزم کے نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف ہوا۔

    تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم شام 3:54 بجے صدر میں کلینک کے پاس پہنچا اور شام4:06 بجے تک ادھر ادھر گھومتا رہا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم 4:07 بجے ڈینٹل کلینک کے اندر گھسا ، پھر 2منٹ بعد باہر آیا اور ماسک اتارا، ماسک اتارنے سے اس کی شکل کیمرے میں ریکارڈ ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نے کانوں پر موبائل فون ہینڈ فری لگا رکھا تھا، جس کا مطلب ملزم کسی سے مسلسل رابطے میں تھا۔

    ملزم چند منٹ کلینک میں بیٹھا پھر نائن ایم ایم پستول سےفائرنگ کی، سی سی ٹی وی میں ملزم کو واردات کے بعد کلینک سے نکل کر فرار ہوتے دیکھا گیا۔

    ملزم کا ساتھی اسٹارٹ موٹرسائیکل پر جہانگیر پارک کے گیٹ پر موجود تھا۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ ملزم بھاگتے ہوئے جمپ لگاکر موٹر سائیکل پر بیٹھا ایم اے جناح روڈ کی طرف فرار ہوئے، ملزم نے بلیو پینٹ شرٹ ،موٹر سائیکل چلانے والے نے ماسک اور شلوار قمیض پہنی تھی ۔

    پولیس کے مطابق دہشت گردی میں ملوث ملزم نے ریڈ کیپ کے علاوہ چہرے پر ماسک بھی لگا رکھا تھا۔

  • کراچی: چینی ڈینٹل کلینک پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ ، مقدمہ درج

    کراچی: چینی ڈینٹل کلینک پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ ، مقدمہ درج

    کراچی : صدر میں چینی نژاد پاکستانی کی ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمےمیں دہشت گردی ، قتل و دیگردفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر پریڈی اسٹریٹ میں غیر ملکی افراد پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایس ایچ اوپریڈی کی مدعیت میں دہشت گردی اور قتل ودیگردفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ واقعہ ڈینٹل کلینک پرپیش آیا، حملے میں 2 دہشت گرد شامل تھے، نامعلوم دہشت گرد کی فائرنگ سے چینی نژاد پاکستانی ہلاک ہوا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ فائرنگ سے چینی نژاد پاکستانی مرد اور خاتون زخمی ہوئے، واقعے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں سے ابتدائی بیان حاصل کیا گیا۔

    ایس ایچ اوپریڈی کا کہنا تھا کہ کلینک پرڈاکٹر رچرڈڈان کی زوجہ اور کیشئر کام میں مصروف تھے کہ ایک شخص 5 فٹ7 انچ نیلی پینٹ کالی شرٹ لال ٹوپی پہنے کلینک میں داخل ہوا، ویٹنگ ایریامیں بیٹھ کراس نے بتایا کہ مجھے دانتوں کی صفائی کرانی ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق 5 سے 6 منٹ کے اندر ہی ویٹنگ لاؤنج کےڈاکٹرزکےکیبن کیجانب بڑھااوراسلحہ نکال لیا اور کلینک میں موجود تمام افراد پر فائرنگ شروع کردیا، گولیاں لگنےسےخاتون سمیت3 افراد گرگئے اور ملزم باہرکی جانب بھاگا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کلینک کےباہرملزم کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل پر موجود تھا،دونوں فرار ہو گئے ، رونلڈ رائمنڈ چاؤ موقع پر ہلاک جبکہ ڈاکٹر رچرڈاور اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔

    کراچی:جائےوقوعہ سےنائن ایم ایم کے4خول،3عددسکےملے، واقعےکی ذمہ داری کالعدم تنظیم نےقبول کی ہے۔

    کیس کی تفتیش کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ شعبہ تفتیش کے سپرد کرکے حملےمیں ملوث دودہشتگردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔