Tag: چینی کا گیم

  • "پاکستان میں ہرسال چینی کا گیم کیا جاتا ہے”

    "پاکستان میں ہرسال چینی کا گیم کیا جاتا ہے”

    عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال چینی کا گیم کیا جاتا ہے، یہ کام کرنے والے تجربہ کار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مل مالکان کو ضرورت ہوتی ہے تو چینی ایکسپورٹ کھول دی جاتی ہے، حکومت نے وعدہ کیا چینی کی قیمت 140 سے بڑھےگی تو ایکسپورٹ روک دیں گے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چینی کی قیمت کچھ دنوں کےلیے کم ہوگی تو سارے سال کے گنے کی قیمت کم ہوجائےگی، چینی کی قیمت کم کرکے مل مالکان سستہ گنا خرید لیں گے۔

    شوگرانڈسٹری سے معاملات طے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر

    سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں بھی چینی مل مالکان کابینہ میں ہوتے تھے، چینی مل مالکان وزیراعظم سے ملاقات کرسکتے ہیں، کاشتکار ملاقات نہیں کرسکتا۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے قیمتوں میں کمی کی تھی تاہم شہری اب بھی 200 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

    پاکستان میں چینی کی قیمت کا بحران سنگین ہو گیا ہے اور حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک بھر میں کہیں بھی چینی سستی نہیں ہو سکی ہے۔

    وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے شوگر ملوں سے مذاکرات کے بعد اس کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی تھی اور ریٹیل قیمت 172 روپے فی کلو کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sugar-sector-deregulation-high-level-committee-17-07-2025/