Tag: چینی کرنسی

  • چینی کرنسی میں تجارت کیلیے خصوصی بینک کا قیام

    چینی کرنسی میں تجارت کیلیے خصوصی بینک کا قیام

    اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں چینی کرنسی (آر ایم بی) کے استعمال کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان میں چینی کرنسی (آر ایم بی) کی کلیئرنگ کے لیے قائم کیے گئے بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    چائنا بینک

    اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ پُروقار تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

    نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کئی سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔

    شمشاد

    آر ایم بی کلیئرنگ بزنس کے قیام سے پاکستان اور چین میں آف شور آر ایم بی مارکیٹوں کو جوڑنے میں مدد ملے گی، جس سے متعدد شعبوں اور سرگرمیوں میں سرحد پار لین دین میں سہولت میسر آئے گی۔

    اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان 4 موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے لیے دونوں اطراف کے مالیاتی محکموں کی مضبوط حمایت کی ضرورت ہے۔ آر ایم بی کلیئرنگ بینک کا قیام ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مالی حمایت بھی ہے۔

  • پاک چین تجارتی لین دین چینی کرنسی میں کرنے کی تجویز

    پاک چین تجارتی لین دین چینی کرنسی میں کرنے کی تجویز

    اسلام آباد : اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ بیرونی تجارتی لین دین اور سرمایہ کاری کے لیے چینی کرنسی کا استعمال دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    اسلام آباد میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق چینی کرنسی آر ایم بی کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کی مساوی حیثیت حاصل ہے۔

    اسٹیٹ بینک

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان چین کے ساتھ خصوصی اقتصادی تعلقات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین میں چینی کرنسی کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے ملک میں مطلوبہ ریگولیٹری فریم ورک نافذ کر دیا ہے۔

    پاکستان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کیلئے آر ایم بی کا انتخاب کرنے کیلئے آزاد ہیں۔

    چینی کرنسی

    جمیل احمد نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت میں آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دینے کی مرکزی بینک کی کوششوں کے نتیجے میں چین سے پاکستان کی آر ایم بی میں درآمدات مالی سال 18 میں تقریباً 2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 22 میں تقریباً 18 فیصد ہوگئی ہیں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین کو طے کرنے کےلیے چینی کرنسی کا استعمال ان تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

  • ڈالر کو بڑا جھٹکا!

    ڈالر کو بڑا جھٹکا!

    لاپاز: جنوبی امریکی ملک بولیویا نے بھی ڈالر سے منہ موڑ کر چینی اور روسی کرنسی کا استعمال شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بولیویا نے بین الاقوامی مالیاتی لین دین کے لیے امریکی ڈالر کی بجائے سرحد پار تجارت میں باقاعدگی سے متبادل کرنسیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق بولیویا کے وزیر اقتصادیات مارسیلو مونٹی نیگرو نے کہا کہ رواں سال مئی اور جولائی کے درمیان 278 ملین چینی یوآن ($ 38.7 ملین) تجارت کی گئی۔

    لاپاز میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے کہا ’’کیلے، زنک اور لکڑی، گاڑیوں اور کیپٹل گڈز کے درآمد کنندگان یوآن میں لین دین کر رہے ہیں، اور متبادل کرنسیوں کا حصہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھنے کی توقع ہے۔

    بولیویا بینک حکام کے مطابق درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان فروری سے یوآن میں تجارت کر رہے ہیں اور جب کہ مارچ سے بولیویا کے سرکاری قرض دہندہ بنکو یونین روسی روبل میں تجارت کر رہا ہے۔

    واضح رہے بولیویا نے خطے کی دیگر ریاستوں کی پیروی کی ہے، خاص طور پر برازیل اور ارجنٹائن جنھوں نے حال ہی میں اپنی غیر ملکی تجارت میں متبادل کرنسیوں کا استعمال شروع کیا ہے۔

  • چینی بینک سے معاہدہ : پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے اچھی خبر

    چینی بینک سے معاہدہ : پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے اچھی خبر

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے چینی کرنسی آر ایم بی کلیئرنگ کیلئے پیپلز بینک آف چائنا کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمداور پیپلزبینک آف چائنا کے گورنر یی گانگ نے دستخط کیے۔۔ معاہدے سے چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو سرحد پار ٹرانزیکشنز، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا چینی کرنسی آرایم بی کلیئرنگ کیلئے پیپلز بینک آف چائنا کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمداور پیپلزبینک آف چائنا کے گورنر یی گانگ نے دستخط کیے۔

    معاہدہ سے چینی اورپاکستانی سرمایہ کاروں کو سرحدپارٹرانز یکشنزمیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔

    اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ان کے ہمراہ وفد کا حصہ تھے۔

  • امریکا نے چین کو کرنسی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملک قرار دے دیا

    امریکا نے چین کو کرنسی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملک قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکا نے چین کو باضابطہ طور پر کرنسی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملک قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ روز اہم کرنسیوں کے مقابلے میں چینی یوآن کی قدر میں ریکارڈ کمی نوٹ کی گئی تھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں کمی نہ روکنے کے اقدام کو امریکا اور چین کے مابین جاری تجارتی جنگ میں چینی ردِ عمل قرار دیا جا رہا ہے۔

    امریکی حکومت کے مطابق امریکا چینی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث چین کو حاصل ہونے والی غیر منصفانہ تجارتی مسابقت کے خاتمے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا۔

    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے چین کو کرنسی میں چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملک قرار دیے جانے کے بعد دنیا کی دونوں بڑی اقتصادی طاقتوں کے مابین تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کرلے گی۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکا اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات جاپان میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔ ملاقات میں امریکا و چین کے صدور نے مذاکرات کے آغاز پررضا مندی کا اظہار کیا تھا، جبکہ امریکی صدر نے چین پر عائد 300 بلین ڈالرز کے نئے ٹیرف کے نفاذ کی معطلی کا اعلان بھی کیا تھا۔

    جاپان میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ میں چینی و امریکی صدور نے تنازعاتی معاملات میں مزید شدت پیدا نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

    چینی وزارت خارجہ کی جانب سے مسلسل کہا جارہا ہے کہ امریکا تجاری جنگ کے خاتمے کے لیے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہےجبکہ ردعمل میں امریکی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ چین مذاکرات سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔