Tag: چینی کمپنی

  • چینی کمپنی کا  پاکستان کی بحری صنعت میں بڑی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    چینی کمپنی کا پاکستان کی بحری صنعت میں بڑی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان کی بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کےتعاون سے چین کی سرمایہ کاری کے ذریعے بحری صنعت کے فروغ کا آغاز ہوگیا۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی معروف تعمیراتی کمپنی کی جانب سے بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

    پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر جیسی بندرگاہوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجودہیں، اس ضمن میں پورٹ قاسم پر نمکین پانی کوپینے کے قابل بنانے کا پلانٹ لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔

    چینی کمپنی کی جانب سے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کے ذریعے پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    چین نے پاکستان کی وزارت بحری امور کے ساتھ مستقبل میں بھی مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

    ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے چین کی سرمایہ کاری کے باعث بحری شعبےمیں جدیدسہولیات اور ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

  • چینی کمپنی کا پاکستانی نوجوانوں  کے لیے بڑا اعلان

    چینی کمپنی کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد : چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 60 ہزار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 3لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے اور ایچ ای سی کا اشتراک ہے ، جس میں 15جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔

    نوجوانوں کوجدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے ، ہواوے ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اس اہم اقدام کی بدولت ڈیجیٹل انفراسٹرکچرمیں بہتری اورآئی ٹی انقلاب کی راہیں ہموار ہوگی اور پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

    ہواوے کے تربیت یافتہ ماہرین مقامی سطح پر نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتوں پر تربیت دی جائے گی، ایس آئی ایف سی ٹیکنالوجی کی ترقی سےمعاشی استحکام اور ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

  • بونس دینے کا انوکھا طریقہ، کمپنی نے میز پر نوٹوں کے ڈھیر لگادیئے

    بونس دینے کا انوکھا طریقہ، کمپنی نے میز پر نوٹوں کے ڈھیر لگادیئے

    چینی کمپنی نے ملازمین کو بونس دینے کا منفرد طریقہ اپنایا ہے، جس کے باعث ورکرز مالا مال ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی کمپنی نے بونس کے فیصلے کا اختیار ملازمین کے ہاتھوں میں دے دیا، میز پر 11 ملین ڈالر کے نوٹوں کے ڈھیر لگائے اور پندرہ منٹوں میں جو جتنا گن سکتا ہے اتنے نوٹ لے جائے۔

    رپورٹس کے مطابق 15منٹ میں ہاتھوں کی تیزی دکھانے والے مالامال ہوگئے، سوشل میڈیا پرکمپنی کی سخاوت اور منفرد طریقے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک چائنیز کمپنی نے حیرت انگیز اقدام اُٹھایا تھا، انسٹا 360 نامی ٹیکنالوجیکل کمپنی شینزین میں واقع ہے جس نے یہ نئی کمپین متعارف کرائی ہے کہ کمپنی کا جو بھی ملازم ’ڈیٹ‘ پر جائے گا اسے کیش ریوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    کمپنی کے مطابق اس فلمی اقدام کا مقصد کام کی جگہ پر خوشی کے احساس کو بڑھانا اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے راہ دکھانا ہے۔

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے بتایا کہ کمپنی چاہتی ہے کے افرادی قوت کے درمیان روابط کام کی جگہ سے جڑے احساس کو بڑھایا جائے، کمپنی ایک ڈیٹنگ کے لیے اپنے ملازمین کو 66 یوآن یعنی تقریباً 770 بھارتی روپے ادا کررہی ہے۔

    کوئی بھی ملازم کمپنی کے انٹرنل ڈیٹنگ پلیٹ فارم پر کسی شخص کو لاتا ہے تو اسے یہ رقم دی جائے گی جبکہ یہ تعلق اگر 3 ماہ تک برقرار رہتا ہے تو دونوں پارٹنرز کو 1000 یوآن دیے جائیں گے۔

    اس پروگرام میں ملازمین کافی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، اب تک کمپنی کے فورم پر اس طرح کی تقریباً 500 پوسٹ شائع کی جاچکی ہیں۔

    25 فیصد بونس حاصل کرنیوالے ملازم کو کمپنی نے نکال دیا

    انسٹا 360 کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ کمپنی کے فورم پر اپنے دوستوں کی پروفائل شیئر کرنے والے خواتین و حضرات میں اب تک 10 ہزار یوآن کے کیش ریوارڈ تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

  • پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر

    پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر

    کراچی: سندھ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کرنے والی چینی گروپ کر ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی گروپ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس میں 340 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اس اعلان پر سندھ حکومت نے چینی کمپنی کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار اگر رعایتی نرخوں پر الیکڑک گاڑیاں فروخت کرتی ہے تو مقامی طور پر بننے والی 20 فیصد گاڑیاں سندھ حکومت خرے گی۔

    ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت چارجنگ پلانٹس کے لئے جگہ اور ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی، یاد رہے کہ چینی کمپنی نے چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں، منی ٹرکس اور ایس یو ویز مقامی طور پر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او نے کہا کہ چینی کمپنی چارجنگ پلانٹس پر 90 ملین ڈالر، مینوفیچکرنگ پلانٹس پر 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر بھمبھانی نے کہا کہ ملک بھر میں 3 ہزار چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں گے، سال کے اخر تک ملک بھر میں ایک ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگ جائیں گے جبکہ دسمبر تک پاکستان میں الیکڑک گاڑیاں بننا شروع ہوجائیں گی۔

    یاسر بھمبانی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سالانہ 72 ہزار الیکڑک گاڑیاں تیار  کریں گے، پاکستان سے ان گاڑیوں کو مڈل ایسٹ، سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی ایکسپورٹ کرینگے۔

     

  • انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو بھتے کی پرچی موصول

    انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو بھتے کی پرچی موصول

    سکھر: کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کنسٹرکشن کمپنی سے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کر دیا۔

    خط کے متن مطابق بڈل نامی ڈاکو نے کنسٹرکشن منیجر کو فون کر کے 50 لاکھ روپے نقد، 2 موبائل فونز، اور ایک موٹر سائیکل دینے کا مطالبہ کیا ہے، ڈاکوؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو کام کرنے والے مزدوروں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

    چینی کمپنی کے خط میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی کشمور اور ڈی سی کشمور کو بھی ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ کیا گیا ہے، کمپنی نے الزام لگایا ہے کہ مقامی انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

    حکومتی اقدامات میں، چینی کمپنی کی جانب سے موصول خط پر محکمہ داخلہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کو چینی کمپنی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق علاقے میں کام کرنے والی کمپنی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔

  • چینی کمپنی سے  کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا پاکستانی  گرفتار

    چینی کمپنی سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا پاکستانی گرفتار

    کراچی : چینی کمپنی سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے پاکستانی کو گرفتار کرلیا گیا ، ذیشان افضل بلگرامی نے کنٹینر میں کروم کی جگہ مٹی پتھر بجری بھر کر بھیج دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے آئی آئی چند ریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنی سے دھوکہ دہی میں ملوث ملزم ذیشان افضل بلگرامی کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم ذیشان افضل بلگرامی ڈینز و ٹریڈر کا مالک ہے، گرفتار ملزم نے چینی کمپنی سے 11 کروڑ 39 لاکھ کا فراڈ کیا تھا، بینک فراڈ کے مرتکب ملزم نے پاکستان کا نام بد نام کیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے زونل بورڈ کی منظوری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا، چینی کمپنی کی امپورٹر مس کورائن چن کی شکایت پر مقدمہ ہوا تھا، پاکستانی ایکسپورٹر اور چینی امپورٹر نے 17 جنوری کو معاہدہ کیا تھا۔

    معاہدے کے تحت کمپنی نے 1500 میٹرک ٹن کروم اورے ایکسپورٹ کرنا تھا، 11 فروری کو کراچی بندرگاہ سے چائنا بندرگارہ کنٹینر بھیجا گیا، کنٹینر میں کروم کی جگہ مٹی پتھر بجری بھری ہوئی تھی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان بلگرامی نےبینک میں جعلی انسپکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا، چینی کمپنی کی بھیجی گئی رقم ملزم نے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکرلی تھی۔

  • چینی کمپنی کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

    چینی کمپنی کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : چینی کمپنی نے پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا اعلان کردیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی تعاون کوبڑھانااوردو طرفہ تعلقات کوفروغ دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے چین نے پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا اعلان کردیا۔

    چین کے رُویِی شینڈونگ گروپ نے سندھ اورپنجاب میں پارکس قائم کرنے کا اعلان کیا ، جوٹیکسٹائل پارکس کا قیام سی پیک کا حصہ ہے، اسکامقصد دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی تعاون کوبڑھانااوردو طرفہ تعلقات کوفروغ دینا ہے۔

    دورہ پاکستان پرآئےرُویِی شینڈونگ گروپ کےوفدنےپاکستان بورڈآف انویسٹمنٹ کیساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے ، چین کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 5 بلین ڈالر تک اضافہ اور عالمی ٹیکسٹائل حب کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنانا ہے، چین کی تقریباً 100بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے ذریعے برآمدات میں 2 بلین ڈالر سے 5 بلین ڈالر تک اضافہ متوقع ہے

    اس کےعلاوہ یہ منصوبہ مقامی باشندوں کیلئے5لاکھ تک ملازمتیں پیداکرکےمعاشی ترقی میں اہم کرداراداکرسکے گا ،ان پارکس کوجدیدٹیکنالوجیزاورشمسی توانائی کےذریعےکام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا، جن میں کاربن کا اخراج صفر ہوگا۔

  • چینی کمپنی کا پاکستان میں موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

    چینی کمپنی کا پاکستان میں موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : چینی کمپنی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگزو چیئرمین ژوژاؤ جیانگ نے شینزن میں ملاقات کی، ملاقات میں چینی کمپنی نے پاکستان میں موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم سے اس ملاقات میں چینی کمپنی نے موبائل فونز تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت، فن ٹیک میں سرمایہ کاری پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور چینی سفیر کو ٹرانشیئن ہولڈنگز کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، سب سے بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے۔

  • چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

    چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : چینی کمپنی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

    چینی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم سےچیئرمین وانگ جائیچنگ کی زیرقیادت ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    چینی کمپنی نے معدنیات و کان کنی کےشعبےمیں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    چینی کمپنی نے وزیراعظم کو منرل پارک کے قیام اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے، چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے، ہر مشکل وقت میں مددکرنےپرپاکستانی قوم چینی قیادت وعوام کی مشکور ہے۔

    وزیراعظم نے چینی کمپنی کو برآمدی اشیا کی تیاری کیلئےسرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے متعلقہ وفاقی وزرا،افسران کوچینی کمپنی کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی۔

    انھوں نے کہا کہ مشاورتی عمل میں وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے۔

  • ناخوش چھٹیاں : گھر جاکر آرام کریں، کمپنی کی انوکھی پیشکش

    ناخوش چھٹیاں : گھر جاکر آرام کریں، کمپنی کی انوکھی پیشکش

    بیجنگ : چین کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کی کیفیت کے پیش نظر انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ناخوش چھٹیوں کی انوکھی پیشکش متعارف کرائی ہے۔

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک چینی ریٹیل اسٹور چین نے حال ہی میں اپنی فرم میں ‘ناخوش چھٹیوں’ کا انوکھا آئیڈیا متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین ناخوش ہونے کی صورت میں چھٹی لے سکتے ہیں۔

    Unhappy leaves

    ریٹیل چینی کمپنی پینگ ڈونگ لائی کے بانی اور چیئرمین یو ڈونگلائی نے ناخوش چھٹیوں کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ ملازمین اب اپنی سہولت کے مطابق اس چھٹی کے 10 دن کی اضافی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ "میں چاہتا ہوں کہ ہر ملازم کو یہ آزادی حاصل ہو کہ وہ اس وقت کام پر نہ آئے جب وہ خوش نہ ہوں۔”

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی کو اس چھٹی سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ایسا کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہوگی۔

    chines

    اس اعلان کے بعد ملازمین کی جانب سے اپنے باس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ناخوش چھٹیوں کے اس کلچر کو ملک بھر میں فروغ دیا جانا چاہیے۔