Tag: چینی کمپنی

  • ملازمین کو نکالنے کیلئے کمپنی نے اپنا دفتر پہاڑ پر منتقل کردیا!

    ملازمین کو نکالنے کیلئے کمپنی نے اپنا دفتر پہاڑ پر منتقل کردیا!

    کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی کہ ’سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے‘ اس کی مثال بنتے ہوئے چینی کپمنی نے ملازمین کو نکالنے کیلئے نہایت منفرد فیصلہ کیا۔

    چینی ایڈورٹائزنگ کمپنی نے ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے اپنے آفس کو پہاڑ پر منتقل کردیا تاکہ وہ تنگ آکر خود ہی مستعفی ہوجائیں۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ کمپنی کو اپنے درجنوں ملازمین کو کسی طرح کی کوئی ادائیگی نہ کرنی پڑے۔

    منتظمین نے کمپنی کے دفاتر کو دور دراز کے پہاڑی مقام پر منتقل کردیا تاکہ ملازمین تنگ آکر خود ہی نوکری چھوڑ دیں اور معاوضے مانگنے کے قابل نہ رہیں۔

    سابق ملازمین نے الزام لگایا کہ چینی ایڈورٹائزنگ کمپنی ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے ایسا کررہی ہے اس طرح وہ خود ہی تنگ آکر چلے جائیں گے اور انھیں کوئی معاوضے کی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

    خبروں کے مطابق چین کے صوبے شانگژی کے شیان شہر کے ڈاؤن ٹاؤن میں قائم یہ ایڈورٹائزنگ کمپنی ملازمین کو بنا معاوضے کے نوکری سے نکالنا چاہتی تھی۔

    اپنا مقصد پورا کرنے کے لیے کمپنی نے یہ انتہائی حربہ استعمال کیا کہ دفاتر کو ایک دیہی پہاڑی علاقے میں منتقل کردیا جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کافی محدود تھی۔

    سابق ملازم نے انکشاف کیا کہ جس جگہ آفس منتقل کیا گیا تھا وہاں جانے میں دو گھنٹے سفر کرنا پڑتا اور صرف ایک بس ہر تین گھنٹے بعد چلتی تھی۔ اس کے علاوہ پہاڑ پر تین کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا تجا جبکہ ٹیکسی کا کرایہ آٹھ ڈالر تھا۔

    خواتین کو پبلک ٹوائلٹ کے لیے قریبی گاؤں جانا پڑتا تھا اور کافی مشکلات ہوتی تھیں۔ متعدد شکایت کے باوجود نتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا، مجبوراً 20 میں سے 14 ملازمین نے جاب چھوڑ دی۔

    مزے کی بات یہ ہے یہ جیسے ہی لوگوں نے جاب چھوڑی کمپنی پرانی جگہ پر واپس آگئی۔ تاہم کمپنی سابق ملازمین کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انھیں قانونی چارہ جوئی سے ڈرا رہی ہے۔

  • چینی کمپنی نے سیف سٹی کیمرے ٹھیک کرنے کے لیے سامان امپورٹ کرلیا

    چینی کمپنی نے سیف سٹی کیمرے ٹھیک کرنے کے لیے سامان امپورٹ کرلیا

    لاہور: لاہور کو محفوظ بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، چینی کمپنی نے سیف سٹی کیمرے ٹھیک کرنے کے لیے سامان امپورٹ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے چینی کمپنی کو عید تک تمام ضروری آلات منگوانے کا الٹی میٹم دیا تھا، چینی کمپنی نے کیمرے، پاور بیٹریاں، ایل سی ڈیز سمیت دیگر تکنیکی اشیا امپورٹ کرلیں۔

    ترجمان کے مطابق چینی کمپنی کو 14 اگست تک مزید دو ہزار کیمرے فعال کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، فیشل ریکگنائزیشن سسٹم سمیت تمام سافٹ ویئرز کو بھی مکمل فعال کیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق چینی کمپنی پراجیکٹ کو 100 فیصد مکمل فعال بنانے کی ذمہ دار ہے۔

  • چینی کمپنی  سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہشمند

    چینی کمپنی سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہشمند

    کراچی : چینی کمپنی نے سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا، شرجیل میمن نے چینی کمپنی کے خواہش کا خیر مقدم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرشرجیل میمن سے چائنا پاور کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاون خصوصی قاسم نویدقمر، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو شریک تھے۔

    چینی کمپنی کی جانب سےسندھ میں بجلی پر چلنےوالی گاڑیاں بنانےوالی صنعت لگانےکی خواہش کااظہار کیا گیا ، شرجیل میمن نے چینی کمپنی کے خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہر قسم کے معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرمایہ کاروں ،صنعتکاروں کی معاونت کیلئےسندھ حکومت ہمہ وقت تیار ہے، صنعتکاروں کو زمین دینے کے ساتھ ساتھ انہیں سبسڈی بھی دی جائے گی۔

    ،صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پلانٹ لگنے سے ملک و قوم کو فائدہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔

  • کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے مابین اہم معاہدہ ہو گیا

    کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے مابین اہم معاہدہ ہو گیا

    کراچی: کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 1000 میگا واٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور چائنا تھری گورجز کارپوریشن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بڑے گرڈز پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم لگانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

    سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ ایم او یو کراچی کے صارفین کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ہم ملکی جنریشن مکس میں صاف، پائیدار، اور سستی توانائی کا حصہ بڑھانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

    مونس علوی نے کہا کہ ایم او یو کے مطابق آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے۔

    کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح، وزیر اعظم نے چینی بھائیوں سے بجلی کی قیمت میں کمی کی امید باندھ لی

    مونس علوی کے مطابق معاہدے کے تحت چائنا تھری گورجز کارپوریشن پاکستان میں 6 ارب مالیت سے 2.6 گیگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گی۔

  • وزیراعظم کی چینی کمپنی کو پاکستان  میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیراعظم کی چینی کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمپنی کو سولرآئزیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ، جس پر وفد نے منصوبوں میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم نےچینی کمپنی کے پاکستان میں پن بجلی منصوبوں میں کام کو سراہا۔

    شہباز شریف نے چینی کمپنی کو سولرآئزیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور وفد نے سولرآئزیشن سے متعلق 600 میگاواٹ کے منصوبوں میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمارا کا دیرینہ دوست ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک میں سرمایہ کاری چین کی پاکستان سے دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، چینی کمپنیاں حکومت کے سولرآئزیشن منصوبے میں حصہ لیں۔

    چینی وفد نے وزیراعظم کوسیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 1 لاکھ ڈالر کا امدادی چیک دیا ، جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کمپنی کے سیلاب زدگان کی مدد کے جذبے کو سراہا۔

  • چینی کمپنی شیاؤمی کا بڑا اعزاز

    چینی کمپنی شیاؤمی کا بڑا اعزاز

    چینی کمپنی شیاؤمی پہلی بار دنیا کی نمبر ون اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب ہوگئی، سام سنگ اور ایپل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق شیاؤمی نے اپریل سے جون 2021 کی سہ ماہی کے دوران پہلی بار دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور ایپل کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا تھا، مگر اب پہلی بار اس نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر نمبرون کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    ریسرچ کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق جون 2021 کے دوران شیاؤمی نے سام سنگ اور ایپل سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیے۔

    جون میں کمپنی نے مئی 2021 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور دنیا بھر میں فون مارکیٹ میں اس کا شیئر 17.1 فیصد رہا۔

    سام سنگ اور ایپل اس عرصے میں بالترتیب 15.7 فیصد اور 14.3 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

    رپورٹ میں عندیہ دیا گیا کہ شیاؤمی کی یہ برتری عارضی ہوسکتی ہے کیونکہ ویت نام میں کرونا وائرس کی نئی وبا کے باعث جون میں سام سنگ فونز کی پروڈکشن متاثر ہوئی، جس سے اس کے دستیاب فونز کی تعداد میں کمی آئی۔

    سام سنگ نے بھی دوسری سہ ماہی کی آمدنی رپورٹ میں ویت نام میں لاک ڈاؤن کے باعث پروڈکشن میں مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے توقع ظاہر کی تھی کہ صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے فونز کی فروخت متاثر ہونے کے بعد سے شیاؤمی کی جانب سے اس خلا کو بھرنے کے لیے جارحانہ کوششیں کی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیاؤمی چین، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریق میں ہواوے کی جگہ لے رہی ہے، یہ وہ مارکیٹس ہیں جہاں ہواوے فونز بہت زیادہ فروخت ہوتے تھے۔

    شیاؤمی کے زیادہ تر فونز کم آمدنی یا متوسط طبقے کو مدنظر رکھ کر متعارف کرائے جاتے ہیں مگر اب چینی کمپنی فلیگ شپ فونز میں بھی اپنا شیئر بڑھانا چاہتی ہے، جس پر ابھی سام سنگ اور ایپل کی بالادستی ہے۔

  • مسکرائے بغیر دفتر میں داخلہ منع ہے

    مسکرائے بغیر دفتر میں داخلہ منع ہے

    مسکراہٹ نہ صرف چہرے کے عضلات کو صحت مند رکھتی ہے بلکہ یہ موڈ پر بھی خوشگوار اثر ڈالتی ہے، چین میں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو مسکرانے پر مجبور کرنے کے لیے انوکھا طریقہ نکالا ہے۔

    چین کی ایک کمپنی نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے کام کرنے والے ایسے فیشل ڈیٹیکٹرز نصب کیے ہیں جو ملازم کے مسکرانے پر دروازہ کھول دیتے ہیں۔

    گویا اس چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کو پابند کردیا ہے کہ وہ مسکرائیں ورنہ وہ دفتر میں داخل نہیں ہوسکتے۔ سسٹم سے منسلک دروازہ صرف اس صورت میں کھلے گا جب ملازم مسکرائے گا۔

    اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ دفتر آتے ہوئے ملازمین کا موڈ بہتر ہو اور وہ سست روی سے بچیں، ان کا موڈ بہتر ہونے سے ان کی پرفارمنس پر بھی فرق پڑے گا۔

  • پاکستان میں کرونا ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر

    پاکستان میں کرونا ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے ایک اور چینی کمپنی نے خواہش کا اظہار کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک اور چینی کمپنی نے بیجنگ میں پاکستانی مشن سے رابطہ کر کے پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

    چینی کمپنی نے پاکستانی مشن سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

    پاکستانی مشن کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زافائی لانگ کام چینی صوبے اینوئی کی مقامی دوا ساز کمپنی ہے، جس نے چائینز سائنس اکیڈمی کے تعاون سے کرونا ویکسین تیار کی ہے، اب یہ کمپنی پاکستان میں ممکنہ ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی خواہش مند ہے۔

    پاکستان کی بڑی کامیابی ، کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل 

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز مقامی فارما کمپنی کے تعاون سے ہوں گے، ٹرائلز کے لیے یہ کمپنی ویکسین اور ٹیسٹ کٹس پاکستان منتقل کرنا چاہتی ہے، چین سے آلات کی پاکستان منتقلی میں سفارت خانہ تعاون کرے۔

    مراسلے کے مطابق چینی کمپنی نے درخواست کی ہے کہ پاکستان میں کلینیکل ٹرائلز کے لیے آلات کی ترجیحی بنیاد پر کسٹم کلیئرنس کی جائے۔ جس پر وزارت خارجہ نے متعلقہ حکام سے مؤقف مانگ لیا ہے۔

    ادھر پاکستانی فارما کمپنی نے بھی چینی کمپنی کے ساتھ مجوزہ کلینیکل ٹرائلز کی تصدیق کر دی ہے، فارما کمپنی کے نمائندے ڈاکٹر احمد عاطف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے انعقاد کے لیے تیاریاں جاری ہیں، ٹرائلز کا آغاز حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

    ڈاکٹر احمد عاطف نے بتایا کہ کلینیکل ٹرائلز کے لیے جلد ڈریپ کو باضابطہ درخواست دی جائے گی، ڈریپ سے ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت جلد ملنے کی امید ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں چینی کمپنی کین سائینو کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز پہلے ہی سے جاری ہیں۔

  • اسلام آباد میں چینی شہریوں کے لیے کرونا آئسولیشن مراکز قائم

    اسلام آباد میں چینی شہریوں کے لیے کرونا آئسولیشن مراکز قائم

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں چینی شہریوں کے لیے کرونا آئسولیشن مراکز قائم کر دیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کے تحت اسلام آباد میں چینی شہریوں کے لیے کرونا آئسولیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

    ذرایع نے بتایا کہ چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے 2 آئسولیشن مراکز قائم کیے ہیں، این آئی ایچ کی ٹیم نے چینی کمپنی کے کرونا آئسولیشن مرکز کا دورہ کیا، قومی ادارہ صحت نے چینی کمپنی کے آئسولیشن مراکز کو کلیئرنس بھی دے دی ہے۔

    ذرایع کے مطابق چینی کمپنی کے 300 ملازمین کی رواں ماہ چین سے واپسی شروع ہوگی، ان ملازمین کو 14 دن آئسولیشن مراکز میں رکھا جائے گا، چینی کمپنی 300 ملازمین کو مرحلہ وار پاکستان واپس لائے گی، چینی کمپنی کے یہ ملازمین سالانہ تعطیلات کے لیے چین گئے تھے۔

    کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گیا، اموات 2619 ہو گئیں

    چینی کمپنی کے آئسولیشن مراکز 20 بستروں پر مشتمل ہیں، ان مراکز میں چینی شہریوں کی 2 ہفتے مانیٹرنگ ہوگی، 20 ملازمین کی کرونا کلیئرنگ کے بعد چینی کمپنی مزید ملازمین بلوائے گی۔

    خیال رہے کہ نہایت مہلک کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے، چین، جاپان، تائیوان، ایران، اٹلی، فلپائن سمیت متعدد ملکوں میں وائرس سے اموات کی تعداد 2619 ہو گئی ہے۔

    قاتل کرونا وائرس نے ایران میں بھی 7 افراد کی جان لے لی ہے، جب کہ 28 سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد تہران سمیت کئی شہروں میں جامعات ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے، سینما ہالز پر بھی تالے پڑ گئے، تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں، سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ایران کے سفر سے روک دیا۔ عراق اور ترکی نے ایران کے ساتھ سرحدیں بند کر دیں، عراقی ایئر ویز کا آپریشن بھی معطل کر دیا گیا، پاکستان نے بھی تفتان اور چاغی بارڈر بند کر دیے، ایران سے ملحقہ بلوچستان کے اضلاع میں ایمرجنسی کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔

  • ایکس سی ایم جی کمپنی  کا پاکستان میں 2 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان

    ایکس سی ایم جی کمپنی کا پاکستان میں 2 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایکس سی ایم جی کمپنی کےگلوبل سیلز پریزیڈنٹ ڈاکٹر ہنسن لیو نے پاکستان میں2 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا جبکہ چینی کمپنی پاکستان میں ہیوی مشنری پلانٹ لگائے گی اور 50 لاکھ گھروں کے حکومتی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشکل حالات میں بھی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، وزیراعظم سے ایکس سی ایم جی کمپنی کےگلوبل سیلزپریزیڈنٹ ڈاکٹرہنسن لیو نے ملاقات کی ، ملاقات میں ڈاکٹرہنسن لیونےپاکستان میں2بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کیا ، سرمایہ کاری ہاؤسنگ اور مینو فیکچرنگ کے شعبے میں کی جائے گی۔

    چینی کمپنی نے پاکستان میں ہیوی مشنری پلانٹ لگانے کا فیصلہ


    اس موقع پر چینی کمپنی نے پاکستان میں ہیوی مشنری پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ، کمپنی کااونچی عمارتوں اورہاؤسنگ یونٹس کی تعمیرمیں وسیع تجربہ ہے جبکہ 50 لاکھ گھروں کےحکومتی منصوبےکوپایہ تکمیل تک پہنچائےگی۔

    وزیراعظم کی جانب سے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم کیا گیا اور سرمایہ کاروں کےلئےاٹھائےگئےاقدامات سےآگاہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کوتحفظ فراہم کررہی ہے، سرمایہ کاری میں آسانی،مراعات کا بہترخیال رکھاجارہاہے اور ملک میں کاروبارکےلئےدوستانہ ماحول فراہم کررہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا 50 لاکھ گھروں کی تعمیرحکومت کااہم منصوبہ ہے، منصوبے سے روزگار اور انڈسری کو فروغ ملے گا۔

    مزید پڑھیں : ایڈوٹکوگروپ ملائشیا کا پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان سے ایڈوٹکوگروپ ملائشیا کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں ایڈوٹکوگروپ نے پاکستان میں250ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا گروپ پہلے سے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، اگلے 5سال میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائےگی۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم سے کارگل نامی ایک بین الاقوامی کمپنی کے ہیڈ مارشل اسمتھ نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی تھی ، کمپنی کے سربراہ مارشل اسمتھ نے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔