Tag: چینی کی ایکسپورٹ

  • کراچی کے تاجروں  کا  چینی کی ایکسپورٹ پر  پابندی لگانے کا مطالبہ

    کراچی کے تاجروں کا چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

    کراچی :  جوڑیا بازار  کی ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں نے چینی کی ایکسپورٹ پر تین ماہ کیلئے پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتیں 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت3ماہ کیلئےچینی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرے۔

    رؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہول سیل بازارمیں چینی کی قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی، مارکیٹ میں ذخیرہ مافیا سرگرم ،مارچ کے ایڈوانس سودے ہو رہے ہیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز نے کہا کہ چینی کے مارچ کےایڈوانس سودے152روپے فی کلوتک پہنچ گئے، رمضان میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے تک جا پہنچی

    ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چینی کی ماہانہ کھپت ساڑھے 5لاکھ ٹن ہے، رمضان میں یہ کھپت 10لاکھ ٹن پہنچ جاتی ہے۔

    رؤف ابراہیم نے بتایا کہ دسمبر سے چینی کی قیمتوں میں 26 روپے کلو کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ گزشتہ سال بھی منافع خوروں نے چینی کی قیمت 180 روپے پر پہنچا دی تھی۔

    خیال رہے یوٹیلٹی اسٹورزپربھی چینی 5 روپےاضافے سے145 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

  • افغانستان کیلئے 32 ہزار میٹرک ٹن چینی کی ایکسپورٹ کا کوٹہ ختم ہوگیا

    خیبر:افغانستان کیلئے 32 ہزارمیٹرک ٹن چینی کی ایکسپورٹ کا کوٹہ آج ختم ہوگیا، کسٹمزذرائع کا کہنا ہے کہ 32ہزارمیٹرک ٹن چینی کوٹے کی منظوری حکومت پاکستان نے دی تھی۔

    کسٹمزذرائع کے مطابق منظوری کے بعد افغانستان کو چینی برآمد کی جاتی رہی، اسمگلنگ بھی ہوتی رہی، مختلف مواقع پر طورخم اورمیچنی پرکسٹم حکام نے اسمگلنگ کو ناکام بنایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چند مہینے میں 50 کلو چینی کے477 بیگز برآمد کر کے ضبط کئے گئے، 20کیسز رجسٹرڈکئے اور10 گاڑیاں پکڑی گئی ہیں۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان میں چینی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک مخصوص کوٹے کے تحت 32ہزار میٹرک ٹن چینی بر آمد کروانے کی منظوری دی گئی تھی، جس کی معیاد آج ختم ہوگئی۔