Tag: .چینی کی فی کلو قیمت

  • 6 سال کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں  کتنا فیصد اضافہ ہوا؟ بڑا انکشاف

    6 سال کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں کتنا فیصد اضافہ ہوا؟ بڑا انکشاف

    اسلام آباد : موجودہ دور حکومت چینی کی زیادہ قیمتوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں،اتحادی دور قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 6 سال میں 202 فیصد تک اضافے کا انکشاف سامنے آیا، مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ موجودہ دور حکومت چینی کی زیادہ قیمتوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں ، اتحادی دور میں قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنی تھی۔

    ذرائع نے کہا کہ ستمبر2022 میں شوگر کی فی کلو اوسط قیمت سب سے زیادہ 166 روپے ہوگئی تھی جبکہ اکتوبر اورنومبر2018 میں فی کلو اوسط قیمت55 روپے تھی۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ مالی سال 19-2018 سے 24-2023تک شوگر کی فی کلو اوسط قیمت  125فیصد بڑھی، پی ٹی آئی حکومت میں فی کلو قیمت میں40.63 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد فی کلو قیمت 60 فیصد بڑھی۔

    مالی سال19-2018 میں شوگر کی فی کلو اوسط ریٹیل قیمت 64 روپے ، مالی سال20-2019 میں ریٹیل قیمت81 روپے جبکہ مالی سال21-2020 میں قیمت بڑھ کر 98 روپے ہوگئی تھی۔

    مالی سال22-2021 میں شوگر کی فی کلو سالانہ اوسط قیمت 90 روپے، مالی سال23-2022 میں قیمت 116 روپے اور مالی سال24-2023 میں 144 روپے پر پہنچ گئی۔

  • پٹرول کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

    پٹرول کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان میں ہول سیل  مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے، حالیہ اضافے کا ذمہ دار شوگر ملوں کو ٹھرایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہول سیل میں چینی 4 روپے مہنگی ہوئی ، جس کے بعد مارکیٹ میں فی کلو چینی 94 روپے سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی 105 سے 110 روپے فی کلومیں فروخت ہورہی ہے۔

    ہول سیل گروسرزایسوسی ایشن عبدالروف نے کہا کہ ہول سیل میں سو کلو چینی 9400 روپے سے بڑھ کر 9800 روپے ہوگئی ، حکومت شوگر ملز سے کاسٹ پر چینی فراہمی کو یقینی بنائے۔

    عبدالروف کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنےکے لئے بجی شعبے کو چینی کی درامد کی اجازت دی جائے ، ہول سیل سے سب پوچھتے ہیں اسی طرح شوگر ملز سے بھی پوچھا جائے ،شوگر ملز والے بھی بتائیں چینی کیوں مہنگی کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ میں چینی کی تھوک قیمت 64 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے فی کلو ہے۔

    یاد رہے اپریل میں وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے دعوی کیا تھا کہ حکومت پنجاب چینی پر 15 روپے فی کلو سبسڈی دے رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام "دی رپورٹرز” میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ عدالت نے حکومت سے چینی کی قیمت طے کرنے کو کہا ہے، صوبہ بھر میں 85 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوگی، عدالت نے حکومت سے چینی کی قیمت طے کرنے کو کہا ہے۔