Tag: چینی کی قیمتوں

  • چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات ، شوگر ملز مالکان، ڈیلرز  کے گرد گھیرا تنگ

    چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات ، شوگر ملز مالکان، ڈیلرز کے گرد گھیرا تنگ

    لاہور : چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد شوگر ملز مالکان ڈیلرز اور دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا اور چینی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی بھی فہرستیں تیار کرلی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان ڈیلرز اور دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی کا کاروبار کرنے والوں کا 6 ماہ کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے اور چینی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی بھی فہرستیں تیار کرکے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت کو ایک ہفتے میں کریک ڈاؤن کر کے چینی قیمت کم کرنے کا ہدف دیدیا گیا، سیکرٹری خوراک اور کین کمشنر ٹاسک فورس کے انچارج ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے کمشنرز ڈی سی ان کی ہدایات پر عمل کے پابند ہوں گے، اسمگلنگ پوائنٹس پربھی ناکہ بندی سخت کردی گئی۔

  • ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم

    ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم

    اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ، کراچی اور اسلام آباد میں چینی 160 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بارچینی کی قیمت160روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلوقیمت 160روپےتک ہوگئی ہے جبکہ کوئٹہ میں چینی کی قیمت 152روپے فی کلو، راولپنڈی،لاہور ،خضدارمیں چینی کی قیمت150روپےفی کلو تک ہے۔

    پشاور میں بھی فی کلو چینی کی قیمت150 روپے تک پہنچ گئی جبکہ سیالکوٹ میں 148،گوجرانوالہ میں 146روپے، فیصل آباد،سرگودھا،حیدرآباد میں چینی کی قیمت145روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت145روپے اور سکھر،بنوں،بہاولپور میں چینی کی قیمت140روپے فی کلو تک ہے۔

  • چینی کی قیمتوں کے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

    چینی کی قیمتوں کے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

    اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی حکومت نے چینی مہنگی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتوں کے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی۔

    حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت 150روپے تک پہنچےکا اعتراف کرلیا ہے ، ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت150 روپے ہوگئی ہے۔

    لاہور اور خضدارمیں چینی کی فی کلوقیمت 145روپے تک جبکہ کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت142 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، پشاور،فیصل آباد،ملتان،بنوں میں چینی کی فی کلوقیمت140روپےتک ہے جبکہ حیدر آبادمیں چینی کی فی کلو قیمت 138 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    اس کے علاوہ سرگودھا، سکھر، لاڑکانہ اور بہاولپورمیں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے تک ہوگئی ہے۔

  • کراچی میں دودھ اور چکن کی قیمتوں کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی من مانہ اضافہ ، شہری پریشان

    کراچی میں دودھ اور چکن کی قیمتوں کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی من مانہ اضافہ ، شہری پریشان

    کراچی : کھانے پینے کی روز مرہ کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں ، کراچی میں دودھ اور چکن کی قیمتوں کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی من مانہ اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف بازاروں میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، میں آٹا ، دودھ ، گوشت ، چکن ، پھل اور سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔

    مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہو کر بیف کے بھاو بکنے لگا جبکہ چینی 130 روپے فی کلو سے زائد میں دستیاب ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی بے لگام دودھ فروش مافیا نے دودھ غیر قانونی طور پر 230 روپے میں فروخت کرکے ریکارڈ بنا دیئے، روز مرہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافہ متعلقہ محکموں کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے،۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اشیاء خورونوش کی روز بروز بڑھتی قیمتوں کے باعث غریب کے لئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

    آٹا 140 ، چینی 125 ، کوکنگ آئل 650 ، مٹن دو ہزار جبکہ چکن 700 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے غریب کا جینا محال کر دیا ہے، سبزیاں اور پھل بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔

    شہریوں نے مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ، حکمران 32 ہزار روپے میں گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں۔

    عوام کا کہنا ہے کہ بیروزگاری کے باعث پہلے ہی سخت مالی پریشانیوں کا شکار ہیں جبکہ حکومتی ناقص پالسیوں سے مسلط ہونے والی مہنگائی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، پی ٹی سی ریکارڈڈ حکومت نے اشیاء خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے جلد اور ٹھوس اقدامات نہ کئے تو آنے والے دنوں میں غریب کے لئے جینا بھی مشکل ہو جائے گا۔

  • چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا  خدشہ

    چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ

    لاہور : چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے خدشے کے پیش نظر قیمتوں میں متوقع اضافہ روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا ہے کہ حکومت کوقیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات کا پابند کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمتوں میں متوقع اضافہ روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی۔
    .
    جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافےکاخدشہ ہے، حکومت کوقیمتوں میں اضافہ روکنےکیلئےاقدامات کا پابند کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنےکیلئےبھی اقدامات کاپابندکیاجائے۔

    یاد رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے5لاکھ ٹن تک چینی کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے قیمتیں کم رکھنے کے لیے سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ سفید اور خام چینی کی درآمد پر 5.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کم کر کے 0.25 فیصد کرنے کی منظوری بھی دی گئی، فیصلےسےشوگر ملز30جون تک 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کر سکیں گے۔