Tag: چینی کی قیمتیں

  • چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

    چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

    چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے، اس سلسلے میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مذکورہ درخواست دائر کی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

    چینی عوام کی پہنچ سے دور ہونے سے عام شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے، مؤقف میں کہا گیا ہے کہ آئین کےتحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیا سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا، شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

    عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت کو چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اقدامات کرنے کا حکم دے جب کہ عدالت چینی کی مصنوعی قلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکانزم کومزید مؤثربنانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکانزم کومزید مؤثربنانے کا حکم دیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی، عوام کوزیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھےصوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیزہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

    چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں بلاجوازاضافہ روکنے کے لیے ہرآپشن استعمال ہوگا، متعلقہ محکمے چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدامات کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تھا کہ کسی کی پرواہ نہیں،عوام کوریلیف دینے کے لیے ہراقدام کیا جائے گا۔