Tag: چینی کی قیمت

  • ایک کلو چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری   ، خریداروں کے اوسان خطا ہوگئے

    ایک کلو چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری ، خریداروں کے اوسان خطا ہوگئے

    کراچی : ملک کے کئی شہروں میں ایک کلوچینی کی قیمت کی ڈبل سنچری ہونے کے بعد خریداروں کے اوسان خطا ہوگئے ، عوام چینی سستی کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی مسلسل بڑھتی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے، کئی شہروں میں چینی کی فی کلوقیمت ڈبل سنچری سے بھی اوپر چلی گئی۔

    عوام نے حکومت سے اپیل کی ہےکہ اب گزارا مشکل ہوگیا،، قیمتیں کم کی جائیں ، چمن کے لوگ چینی سب سے مہنگی خریدرہے ہیں، جہاں فی کلو قیمت دوسوتیس روپے ہوگئی۔

    کوئٹہ اور سکھر والے دوسوبیس روپے فی کلو چینی خریدنےپر مجبورہیں جبکہ معاشی حب کراچی میں بھی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہے،، شہری فی کلو چینی ایک سواسی سےدوسوروپے میں خرید رہے ہیں۔

    لاہورمیں فی کلو چینی ایک سو پچانوے سے دوسو روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ جھنگ اور فیصل آباد میں بھی صورت حال مختلف نہیں۔

    دوسری جانب چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات شروع ہوگئیں ہیں، لاہور میں شوگر ملز مالکان، ڈیلرز اور دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

    چینی کا کاروبار کرنے والوں کا چھ ماہ کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کی بھی فہرستیں تیار ہے جبکہ صوبائی حکومت کو ایک ہفتے میں کریک ڈاؤن کر کے چینی قیمت کم کرنے کا ہدف دے دیا ہے۔

  • ’’چینی کی قیمتوں سے متعلق کسی کو ذمہ دار قرار دینے کی ضرورت نہیں‘‘

    ’’چینی کی قیمتوں سے متعلق کسی کو ذمہ دار قرار دینے کی ضرورت نہیں‘‘

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں سے متعلق کسی کو ذمہ دار قرار دینے کی ضرورت نہیں۔

    اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے چینی کے اسٹاک سے متعلق رپورٹ رکھی جاتی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق کسی کو ذمہ دار قرار دینے کی ضرورت نہیں۔

    قمر زمان نے کہا کہ حکومت رپورٹ کی بنیاد پرہی ایکسپورٹ سے متعلق فیصلہ کرتی ہے، سرپلس چینی ہوتی ہے تو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان کو چینی، گندم اور فرٹیلائزر اسمگل ہوتی ہے، افغانستان کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی اشیا اسمگل ہوتی ہیں۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ایکسپورٹ کی اجازت نہ دی جائے تو شوگر مل مالکان کسانوں کو پریشان کرتے ہیں۔

    شوگرمل مالکان کسانوں کو گنے کے پیسے نہیں دیتے، گنا نہیں اٹھاتے۔ یہ درست ہے ملک میں چینی کے ساتھ ساتھ بےشمار مافیاز ہیں۔ یہ مافیاز مرضی کی پالیسیاں بنواتے ہیں،اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کل تک حکومت کا حصہ تھا آج کس منہ سے ایسی باتیں کر رہا ہوں، اس میں کوئی دو رائے نہیں بجلی کے بل بہت زیادہ آئے ہیں۔ عام آدمی پریشان ہے، میں حقائق کے ساتھ ہوں۔ آئی ایم ایف معاہدے پرعمل نہیں کریں گے تو مسائل مزید بڑھیں گے۔

  • چینی کی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

    چینی کی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

    پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف بجلی کے بھاری برکم بل تو دوسری جانب مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے چینی خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر اشیا خورد و نوش کی طرح چینی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، آئے روز قیمتوں میں اضافے سے پریشان شہری مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 20 روپے اضافے کیساتھ چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے سے زائد ہوگئی جبکہ چینی کی ہول سیل ریٹ 210 روپے ہے، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 کلو چینی کا تھیلا 10 ہزار 500 کا ہوگیا۔

    اس صورت حال میں عوام حکومت سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت ساری ذمہ داری آئی ایم ایف پر ڈال کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نظر آ رہی ہے۔

  • چینی کی قیمت بے لگام ، چائے کا ایک کپ 80 روپے میں ملے گا

    چینی کی قیمت بے لگام ، چائے کا ایک کپ 80 روپے میں ملے گا

    کوئٹہ : چینی کی قیمت دو سو روپے فی کلو تک جاپہنچی ، جس کے باعث چائے کا آدھا کپ بھی مزدور کی دسترس میں نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھنے سے عام شہری تو پہلے سے ہی پریشان ہیں اب چینی سے بننے والی چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

    مٹھائی،آئسکریم اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، چینی مہنگی ہونے کے باعث کوئٹہ شہر کے ہوٹل مالکان بھی پریشانی سے دوچار ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ اب انہیں چائے کی قیمتیں بڑھانی ہونگی یا پھر ہوٹل بند کرنا پڑیں گے۔

    چائے کے کپ کی قیمتوں میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دس روپے اضافہ ہوا جبکہ اب دس روپے مزید اضافے کی صورت میں ایک کپ چائے اسی روپے کی ملے گی۔

    مہنگائی کے باعث پہلے ہی ہوٹلوں پر نصف قیمت میں آدھا کپ چائے دینے کا رجحان بڑھ رہا تھا اب شاید غریب اور مزدور کار افراد کے لئے آدھا کپ چائے پینا بھی دشوار ہوگا۔

  • اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ بتا دی

    اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ بتا دی

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کے ریٹ مناسب انتظامی کنٹرول نہ ہونے سے بڑھ رہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت نے چینی برآمد کا فیصلہ تمام متعلقین کی مشاورت سے کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ چینی کی برآمد کی اجازت دینے سے پہلے اسٹاک کی تصدیق کی گئی تھی، اسٹاک کو مدنظر رکھتے ہوئے 12.5 کروڑ ڈالر کی چینی ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

    سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گنے کی کرشنگ کا سیزن محض ڈھائی ماہ دور ہے، گنے کی کرشنگ 16 نومبر سے شروع ہوتی ہے۔

    اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے مزید کہا کہ گنے کی نئی فصل آنے سے پہلے قیمت بڑھنے کا کوئی جواز نہیں، ملک میں چینی کے 23 لاکھ ٹن ذخائر موجود ہیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں چینی کی قلت اور اسٹاک میں کمی کا تاثرگمراہ کن ہے، ملک میں ماہانہ چینی کی کھپت 5 لاکھ ٹن ہے، نئی کرشنگ کے وقت بھی 10 لاکھ ٹن چینی موجود ہوگی، ملک میں چینی کے ریٹ بڑھنے کا تعلق اسٹاک سے نہیں۔

  • کراچی میں ایک ہی دن میں  فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ 6 روپے کا اضافہ

    کراچی میں ایک ہی دن میں فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ 6 روپے کا اضافہ

    کراچی : شہر قائد میں ایک ہی دن میں فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ چھ روپے کا اضافہ ہوگیا ، جس کے بعد قیمت 180 روپے پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہول سیل بازارمیں فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ چھ روپے کا اضافہ ہوگیا،جس کے بعد ہول سیل بازار میں ایک کلو چینی کی قیمت ایک سو پینسٹھ روپے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں ایک سو اسّی روپے تک پہنچ گئی۔

    ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن کے چیئرمین روف ابراہیم نے بتایا کہ یکم اگست سے ابتک چینی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور صرف ایک ہی دن میں ایکس مل قیمت میں بھی ایک دن میں ساڑھے پانچ روپے اور ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت میں چھ روپے اضافہ ہوا ہے۔

    روف ابراہیم نے چینی کی اسمگلنگ کی وجہ سے ڈر ہے کہ یہ ڈبل سنچری کراس کرجائے گی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں ہر دکاندار نے چینی کے الگ ریٹ رکھے ہوئے، پیٹرول مہنگا ،بجلی مہنگی اب چینی خریدنا بھی ممکن نہیں رہا۔

    عوام کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور بجلی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو خون کے آنسو رلانے پر مجبور کر دیا ہے، اب چینی کی قیمت بھی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے۔

  • کراچی میں ایک کلو چینی 176 روپے پر پہنچ گئی

    کراچی میں ایک کلو چینی 176 روپے پر پہنچ گئی

    کراچی : شہر قائد میں چینی تین ماہ میں سو روپے سے 176 روپے پر پہنچ گئی، تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی افغانستان اسمگل ہورہی ہے، اسمگلنگ نہ روکی گئی تو اس ہی طرح اس کی قیمت روزانہ بڑھتی رہے گی

    تفصیلات کے مطابق چینی کے بڑھتے داموں نےخریداروں کی زندگی میں کڑواہٹ گھول دی، کراچی میں ایک کلوچینی کر ایک سو چھہتر روپے کی ہوگئی۔

    چیئرمین ہول سیلرگروسرز عبدالروف نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی157روپے میں فروخت ہورہی اور ریٹیل میں چینی 160 سے 170 روپے کلوتک پہنچ گئی ہے۔

    عبدالروف کا کہنا تھا کہ سٹے باز اور شوگر ملز مالکان کا گٹھ جوڑ فوری توڑا جائے اور چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    انھوں نے مزید کہا اگر چینی کی اسمگلنگ نہ روکی گئی تو اس ہی طرح اس کی قیمت روزانہ بڑھتی رہے گی، چینی بغیر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ٹیگ کے افغانستان اسمگلنگ کی جا رہی ہے، اگر مافیا کو نہیں روکا گیا تو ذرمبادلہ کا بھی نقصان ہوگا

    دوسری جانب کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت 145 سے بڑھ کر 35روپے اضافے کے بعد 180روپے کلو ہوگئی ، چینی کے ہول سیل ریٹ 170روپے فی کلو اور ریٹیل ریٹ 180روپے فی کلو ہے، کوئٹہ کے تاجروں کہتے ہیں چینی افغانستان اسمگل ہو رہی ہے۔

    کوئٹہ:چینی کی قیمت میں اضافہ قومی شاہراہوں پر ٹرکوں کےروکے جانے کے باعث ہے،ہو

    پشاور میں بھی چینی نایاب اور ایک سو باہتر روپے میں بھی مشکل سے دستیاب ہے جبکہ فیصل آباد کےشہری بھی مہنگی چینی خریدنے پر مجبورہے۔

  • چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی

    چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں تمام چینی بینکوں کے پاس گروی پڑی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتیں کئی شہروں میں ڈیڑھ سو روپے سے اوپر پہنچ گئیں، حکومت نے مارچ میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت بھی دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی کا اسٹاک جنوری 2024 تک کا موجود ہے لیکن پاکستان میں تمام چینی بینکوں کے پاس گروی پڑی ہوئی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ شرح سود بڑھنے کے بعد بینکوں نے شوگر ملز کیلئے بھی شرح سود پچیس سے اٹھائیس فیصدکر دیا، شوگرفیکٹریز ایک سو پچیس سے ایک سو تیس روپے میں چینی فراہم کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چینی پر حکومت سترہ فیصد سے بڑھا کر پچیس فیصد تک کا سیلز ٹیکس لے رہی ہے۔

    رواں سیزن میں گنے کی سپورٹ پرائس تین سو روپے تھی جبکہ آئندہ کرشنگ کیلئے حکومت ساڑھے چارسو سے پانچ سو روپے گنے کی سپورٹ پرائسر رکھنے کا پلان بنا رہی ہے۔

  • کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک جانے کا خدشہ

    کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک جانے کا خدشہ

    کراچی : شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 14 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، ہول سیلز نے چینی کی قیمت 150 روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں فی کلو میں 14 روپے اضافہ ہوا ، جس کے بعد ہول سیل میں چینی 131اور ریٹیل میں 135روپے فی کلو ہو گئی۔

    چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں نے مارکیٹ میں چینی کی سپلائی کم کر دی، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالروف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی نہیں کی تو خدشہ ہے کہ چینی 150 روپے کلو سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

    ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا بیگ 200 روپے بڑھ کر 6500 روپے کا ہوگیا ہے ، چینی کی قیمت بڑھنے کے ساتھ افغانستان اور ایران میں چینی کی اسمگلنگ جاری ہے۔

  • کراچی میں  چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا  اضافہ

    کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ

    کراچی : شہر قائد میں چینی کی قیمت میں فی کلوچار روپے اضافہ ہوگیا ، جس کے بعد چینی 131 روپے فی کلو ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بری خبر آگئی ، چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں عید کے بعد فی کلو 12 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں نے چینی کا بحران پیدا کردیا اور مارکیٹ میں چینی کی سپلائی کم کر دی، چئیرمین ہولسیل گروسرز ایسوسی ایشن روف ابراہیم نے کہا کہ عید سے قبل چینی کی فی کلو قیمت 117 روپے کلو تھی اور عید کے تعطیلات کے بعد بازار میں چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا۔

    چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن کا بتانا تھا کہ مارکیٹ میں پھر 4 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے اور چینی 131 روپے فی کلو ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے کے ساتھ افغانستان اور ایران میں چینی کی اسمگلنگ جاری ہے ، حکومت نے اقدامات نہ کیے تو چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔