Tag: چینی ہم منصب

  • وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، سی پیک فیز II کو تیز کرنے  کا عزم

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات ، سی پیک فیز II کو تیز کرنے کا عزم

    واشنگٹن : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں سی پیک فیز ٹو کوتیزکرنے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور ان سے چینی شہریوں پردہشت گرد حملے پر تعزیت کااظہارکیا۔

    وفاقی وزیرخزانہ نے پاکستان کی ترقی میں چین کی شراکت کو سراہتے ہوئے سی پیک فیز ٹو کوتیزکرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیرخزانہ نے زر مبادلہ کے محفوظ ذخائرکو رول اوور کرنے پر چینی حکومت کاشکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ توسیعی پروگرام میں داخل ہو رہا ہے، جس کے لئے چین کی حمایت کا منتظر ہے، پاکستان مالی سال 26 -2025 کے دوران پانڈا بانڈلانچ کرنا چاہتےہیں۔

    ملاقات میں وزیرخزانہ اور چین کے وزیر خزانہ نے بین الاقوامی اداروں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پراتفاق کیا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات

    بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دو طرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی، سیکیورٹی تعاون اور افغان امن سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ہوئی۔

    ایک ہفتے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی یہ دوسری ملاقات ہے، اس دوران سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستانی سفیر معین الحق بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران دو طرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، عالمی وبا، افغان امن اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے کا عزم کیا اور ون چائنہ پالیسی اور چین کے بنیادی مفادات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

    انہوں نے علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سی پیک کے اعلیٰ معیار اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان سے متعلق اجلاس کی میزبانی پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • پاک چین سفارتی تعلقات کے70 سال مکمل،  وزیراعظم اورچینی ہم منصب کا دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    پاک چین سفارتی تعلقات کے70 سال مکمل، وزیراعظم اورچینی ہم منصب کا دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب کا ٹیلی فون پررابطہ ہوا، جس میں پاک چین تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور کوروناویکسین کے معاملےمیں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ رابطےکےدوران سی پیک منصوبے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے ویکسین فراہمی میں چین کی پاکستان کو جاری مدد اور ویکسین کی تیاری کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چین کاتعاون کورونا کےمقابلہ کےلیےپاکستان کی کوششوں کومزیدتیزکرےگا۔

    دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کیلئے اعلی سطح رابطے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو مریخ پر خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا مریخ پرخلائی جہاز کی لینڈنگ چین کی بڑھتی ہوئی تکنیکی قابلیت ظاہرکرتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کےلیےاجتماعی اور انتھک کوشش کی گئی، دونوں ملکوں نےتعلقات آل ویدراسٹریٹجک کوآپریٹوپارٹنرشپ میں تبدیل کردیے،وزیراعظم

    پاک چین اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈانیشی ایٹو فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کو فروغ ملے گا اور دوطرفہ اور علاقائی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے سال 2021 پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کا70 واں سال ہے۔

  • اماراتی وزیر خارجہ کی بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

    اماراتی وزیر خارجہ کی بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

    بیجنگ:اماراتی وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ڑی سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کی بیجنگ آمد کا خیرمقدم کیا اور اس دورے کو دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کی فروغ کی کوششوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قراردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، چینی اور اماراتی اقوام میں رابطے بڑھانے، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تعلیمی، سیاحتی اور متبادل توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    چینی اور اماراتی وزراءخارجہ کی ملاقات میں عالمی حالات بالخصوص مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے جمہوریہ چین اور چینی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے اور تعلقات کومزید وسعت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

  • چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے، شاہ محمود قریشی

    چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے، شاہ محمود قریشی

    بشکک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں کہا چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ، علاقائی امن و استحکام اور قومی سلامتی کے معاملات پر چین کا کر دار ہمیشہ قابل تحسین رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب مسٹر وانگ ژی سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ، پاک چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہمیں قومی سلامتی کے معاملات درپیش ہوں یا علاقائی امن و استحکام کی بات ہو چین کا کردار ہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے ۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب کو دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر اور چائینہ کے سترھویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا اس فورم کی کامیابی عالمی برادری کا چین کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس  میں شرکت کے لئے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچے تھے ۔

    مزید پڑھیں : خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے: وزیر خارجہ

    بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا۔ 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کروں گا، اس کے علاوہ 3 اہم دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیں۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے، چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے باالخصوص ملنا چاہوں گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ چاہوں گا کہ مستقل 5 ارکان سے مشاورت کروں، واپسی پر خصوصی اجلاس میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ جائزے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کو واضح نقطہ نظر دے سکیں گے۔

  • ٹرمپ کا چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کرنے کا اعلان

    ٹرمپ کا چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کرنے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےتجارتی تناؤ کے باوجود اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی صدر سے ملاقات جون کے آخر میں متوقع ہے.

    خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ملاقات جاپان میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ہو گی۔

    یاد رہے کہ امریکا اور چین کے مابین تجارتی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر نئے اضافی ٹیکسز نافذ کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکا چین ٹیکس تنازع، بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، تجارتی سرگرمیاں متاثر

    دوسری جانب چین اور امریکا میں تجارتی تنازع میں شدت آنے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے.

    عالمی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں، چین پر امریکا کی جانب سے مزید ٹیکس کے نفاذ اور چین کے جوابی اقدامات کے اعلان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

  • وزیر اعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، کئی معاہدوں پر دستخط

    وزیر اعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، کئی معاہدوں پر دستخط

    بیجنگ: وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے دورہ چین میں چینی رہنماؤں اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چین میں اپنے 6 روزہ دورے کے پہلے دن چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔

    دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے اور پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

    ملاقات میں اقتصادی راہداری منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہا کہ پاکستانی وفد میں چاروں وزرائے اعلیٰ شامل ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے ہم سب ایک ہیں اور سی پیک کے ترجیحی منصوبوں کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔

    pm-china

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے اہم رہنماؤں کی فورم میں شرکت خوش آئند عمل ہے۔

    چینی وزیر اعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت پر وزیر اعظم نواز شریف کاخیر مقدم اور شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم 6 روزہ دورے پر چین میں ہیں جس کے بعد وہ ہانگ کانگ بھی جائیں گے۔ وزیر اعظم کے وفد میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت اسحاق ڈار، احسن اقبال، خرم دستگیر، خواجہ سعد رفیق، انوشے رحمان اور دیگر شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔