Tag: چینی

  • 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ

    5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

    وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ حتمی طور پر ہو گیا ہے، اور چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور اس پر فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے، یہ اقدام چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے وہ ماضی کی حکومتوں سے مختلف اور واضح طور پر بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قومی خزانے پر بوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا۔


    وفاقی حکومت نے نئے مالی سال میں اشرفیہ پر نوازشات کی بارش کردی


    وزارت نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ اُس وقت کیا تھا جب چینی وافر مقدار میں دستیاب تھی، لیکن اب چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے چینی درآمد کی جا رہی ہے۔

  • چینی جو چند دن پہلے 175روپے کلو تھی کیسے 190روپے سے تجاوز کرگئی؟

    چینی جو چند دن پہلے 175روپے کلو تھی کیسے 190روپے سے تجاوز کرگئی؟

    چینی مافیا کی عوام کیخلاف سازش عروج پر ہے، چند دن پہلے ملک بھر میں 175 روپے کلو دستیاب چینی 190 روپے کلو سے تجاوز کرچکی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہرقائد میں ایک بار پھر سے چینی کی قیمتوں نے ایسی اڑان بھری ہے کہ مہنگائی میں پسے عوام کے مزید ہوش اڑ چکے ہیں، لوگ پریشان ہیں جبکہ حکومت بالکل خاموش ہے اور چینی مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

    بازار میں خریداری کے لیے آئے ایک بزرگ شہری نے کہا کہ بہت مہنگائی بڑھتی جارہی ہے چینی کی طرح 100 اشیا ایسی ہیں جس پر 20 روپے سے لے کر 50 روپے تک بڑھ چکے ہیں۔

    ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی

    ایک اور شہری نے بتایا کہ میں 5 کلو چینی لینے آیا تھا مگر اب ڈھائی کلو لےکر جارہا ہوں جبکہ دکاندار کا کہنا ہے کہ چینی پیچھے سے مہنگی آئے گی تو ہمارا بھی پرافٹ اوپر چلا جائے گا۔

    کراچی میں چینی مافیا اس قدر سرگرم ہے کہ اس نے فی کلو پر ایک ساتھ 10 روپے بڑھا دیے ہیں، چند دن پہلے جو چینی 175 سے 178 روپے کلو تک دستیاب تھی وہ اب 190 روپے کلو سے بھی تجاوز کرتی جارہی ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ چینی مافیا کےخلاف موثر کارروائی کی جائے ورنہ چینی مافیا یوں ہی عوام کا خون چوستے رہیں گے۔

  • ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی

    ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی

    اسلام آباد: ملک میں چینی کی قیمت 195 روپے فی کلو تک پہنچ گئی اور شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

    ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے تک ہوگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ مہنگی چینی 195 روپے فی کلو تک میں دستیاب ہے جبکہ راولپنڈی میں چینی فی کلو قیمت 190 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے۔

    کراچی اور پشاور کے شہری بھی فی کلو چینی 190 روپے تک میں خریدنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے، خضدار میں 185 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

    سیالکوٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے تک میں دستیاب ہے، حیدرآباد، بہاولپور اور ملتان میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے تک ہے، سکھر اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ملتان اور بنوں میں بھی فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے تک ہے، حکومت گزشتہ روز چینی کی برآمد کے بعد ساڑھے سات لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

    وزارت فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن خام چینی درآمد کی منظوری کابینہ دے گی جبکہ 5 لاکھ میٹرک ٹن ریفائن چینی درآمد کرنے کی اصولی منظوری کابینہ سے لی جاچکی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sindh-government-provide-all-facilities-to-chinese-company/

  • چینی کی قیمت اور حکومتی وزرا کی تنخواہیں بڑھ رہی ہیں، بیرسٹر سیف کی سخت تنقید

    چینی کی قیمت اور حکومتی وزرا کی تنخواہیں بڑھ رہی ہیں، بیرسٹر سیف کی سخت تنقید

    پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر وفاقی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

    مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی کی قیمت اور حکومتی وزرا کی تنخواہیں بڑھ رہی ہیں، اور اس اضافے کی وجہ یہ ہے کہ کارخانوں اور حکومت کے مالکان ایک ہیں۔

    بیرسٹر سیف نے کہا ’’خام چینی درآمد کا حکومتی فیصلہ دراصل حکمران چینی مافیا کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے، شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید تو میٹھی کر لی لیکن عوام کی عید پھیکی کر دی ہے۔

    کے پی ترجمان نے کہا ’’عرفان صدیقی سے اپیل ہے کہ وزیر اعظم سے کہیں تنخواہ لے لیں لیکن چینی کی قیمت کم کرا دیں۔‘‘


    حکومت کا دہرا معیار : اشرافیہ کو ریلیف اور تنخواہ دار طبقہ محروم، ایسا کیوں؟


    بیرسٹر سیف نے کہا سرکولیشن سمری سے وزرا کی تنخواہوں میں 188 فی صد اضافے کی منظوری لی گئی ہے، اس سے 20 مارچ کے وفاقی کابینہ کا رضا کارانہ کام کرنے کا اعلان جھوٹ ثابت ہو گیا ہے۔

    مشیر اطلاعات نے پاک افغان مسئلے پر کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ معاملات کا حل مذاکرات ہیں، وفاق کو افغانستان کے ساتھ باضابطہ رابطہ کرنا چاہیے، اس سلسلے میں نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ افغانستان اچھی پیش رفت ہے۔

    بیرسٹر سیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’اعتراض ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرحدی علاقے کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا، یہ دنیا کی مشکل ترین سرحدوں میں سے ایک ہے، وفاق اگر ہمیں ہمارے پیسے دے دے تو دہشت گردی کی جنگ میں وفاق کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

  • چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے کا اضافہ

    چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے کا اضافہ

     ملک کے مختلف شہروں میں رمضان میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، کوئٹہ میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ کر دیا گیا۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعد 180روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 175 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روز کے دوران 25 روپے کا اضافہ ہوا، ریٹیل مارکیٹ میں دو روز قبل چینی 155 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں رمضان میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، لاہور میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک کلو چینی 170 روپے ہوگئی، چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

    صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر ملز اور ڈیلرز کارٹل کو توڑا نہیں جا سکا۔

    پشاور میں بھی دس روپے کے اضافے کے بعد ایک کلو چینی 170 روپے کی ہوگئی، رمضان سے پہلے چینی 160 روپے کلو فروخت کی جا رہی تھی۔

    کراچی میں رمضان سے قبل 145 روپے کلو میں فروخت ہونے والی چینی ہول سیل میں 168 اور ریٹیل میں 180 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

  • شوگر مارکیٹ سے سٹے باز غائب، 2 دن سے چینی کی قیمتیں برقرار

    شوگر مارکیٹ سے سٹے باز غائب، 2 دن سے چینی کی قیمتیں برقرار

    لاہور: شوگر ملوں اور گوداموں پر چھاپے اور اسٹاک چیکنگ کے خوف کے باعث شوگر مارکیٹ سے سٹے باز غائب ہو گئے ہیں، اور گزشتہ 2 دن سے چینی کی قیمتیں برقرار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 165 روپے پر برقرار ہے، جب کہ پرچون مارکیٹ میں چینی 170 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

    شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان اور بڑے ڈیلرز نے ملی بھگت سے چینی مہنگی کی، تاہم بڑے شوگر ڈیلرز اب پوچھ گچھ کے خوف سے سودے نہیں کر رہے ہیں، چینی کے فروخت کنندگان موجود ہیں، خریدار فی الحال خاموش ہیں۔

    ذرائع کے مطابق صارفین کی جیبوں سے 2 ماہ میں اربوں روپے نکال لیے گئے ہیں، اور صارفین مطالبہ کر رہے ہیں کہ چینی کی قیمت فوری طور پر رمضان سے پہلے والی سطح پر لائی جائے۔

    چینی کی قیمت 170 روپے کلو تک جا پہنچی، ڈبل سنچری کا امکان

    واضح رہے کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے، ذرائع کے مطابق ملک میں 7.5 ماہ کی چینی موجود ہے، فروری تک ملک میں 56 ملین ٹن گنا کرشنگ کے لیے لایا گیا، فروری تک شوگر ملز نے 53 لاکھ ٹن چینی گنے سے تیار کی، ملک میں چینی کے سابقہ ذخائر 9.5 لاکھ ٹن ہیں، فروری میں شوگر ملز کے پاس چینی کے 40 سے 45 لاکھ ٹن ذخائر ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف چینی کی قیمت میں کمی کے لیے متحرک

  • رمضان المبارک سے قبل چینی مزید کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

    رمضان المبارک سے قبل چینی مزید کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

    ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے جس سے اس کے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی ننیوز کے مطابق ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فی کلو تین سے چار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹری وزارت خزانہ نے تجاویز وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں۔ چینی پر سیلز ٹیکس کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کیلئی تجاویز زیرغور لائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز کا کہنا ہے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جا رہی۔ ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کی تجاویز ہیں جن میں ردوبدل کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ کرشنگ سیزن ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، چند دنوں میں چینی کی قیمت میں 18 روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی ایکس مل کا ریٹ 140 سے 143 روپے تک ہے۔ دسمبر میں چینی کی ایکس مل کا ریٹ 125 روپے کلو تھا جب کہ فروری کیلیے فیوچر ٹریڈ نے 145 روپے مقرر کر دیا ہے۔ چھوٹی پرچون فروش دکانوں پر چینی 150 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کر دی ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

    اگر چینی پر ایف ڈی ایف عائد کیا جاتا ہے اور امکان ہے کہ رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگا جب کہ اس ماہ مقدس میں چینی کی طلب میں ویسے ہی اضافہ ہو جاتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ghee-and-oil-prices-how-much-increase-ramadan/

  • فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ! مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خبر

    فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ! مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے فی کلو چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز سامنے آگئی ،ایف ای ڈی سے عام آدمی بھی اس زد میں آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے چینی پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کرلی گئی، ذرائع نے کہا کہ حکومت نے فی کلو چینی پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فی کلو چینی پر ایف ای ڈی لگانے کیلئے تجاویز وزیراعظم کوبھجوائی گئی ہیں، جس میں سیلزٹیکس کا طریقہ کاربھی تبدیل کرنے کیلئے تجاویز زیر غور لائی گئیں۔

    ذرائع نے کہا کہ ٹیکس لامیں ترمیم کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس عائدکرکے وصول کیا جا سکتا ہے، 3 سے 4 روپے فی کلو تک ایف ای ڈی عائد کیے جانے کی ابتدائی تجاویز ہیں۔

    وزیرمملکت، چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری وزارت خزانہ نےتجاویز تیار کیں، ایف ای ڈی سے عام آدمی بھی فی کلو خریدنے پر اس زد میں آئے گا۔

    ایف ای ڈی اورسیلزٹیکس تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم آفس کی جانب سے ہوگا، وزیرمملکت خزانہ نے بتایا کہ شوگر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جا رہی ہے تاہم ایف ای ڈی اورسیلزٹیکس کی تجاویز ہیں جن میں ردوبدل کا امکان ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی مہنگی، فی کلو قیمت کیا ہوگئی

    یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی مہنگی، فی کلو قیمت کیا ہوگئی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد قیمت 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی ، ذرائع نے بتایا کہ اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    ذرائع یو ایس سی نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پرچینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔

    خیال رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے آپریشنزبند کرنےسےمتعلق کمیٹی تشکیل دی تھی ، وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا ، کمیٹی کوایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، چند دنوں میں چینی کی قیمت میں 18 روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی ایکس مل کا ریٹ 140 سے 143 روپے تک ہے، دسمبر میں چینی کی ایکس مل کا ریٹ 125 روپے کلو تھا تاہم فروری کیلئے فیوچر ٹریڈ نے 145 روپے مقرر کر دیا جبکہ چھوٹی دکانوں میں چینی150 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

  • وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کر دی

    وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کر دی

    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے، حالیہ 2 ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 10 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں چینی کی قیمت 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ 2 ہفتوں میں ملتان میں چینی کی قیمت 10 روپے تک فی کلو بڑھی۔

    خضدار میں چینی کی قیمت میں 8 تک فی کلو اضافہ ہوا، کراچی، لاہور اورفیصل آباد میں چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا، گزشتہ دو ہفتوں میں سکھر میں چینی کی قیمت میں 4 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں 2 ہفتوں میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 23 پیسے تک فی کلو بڑھی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 134 روپے 8 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور میں چینی کی قیمت 140 روپے تک فی کلو ہے، ملتان اور خضدار میں بھی چینی کی قیمت 140 روپے تک فی کلو ہے۔

    پانچ برسوں میں‌ چینی اور تیل کی قیمت میں‌ کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ حیران کن اعدا و شمار

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔