Tag: چینی

  • پشاور میں چینی فی کلو 170 سے 175 روپے میں فروخت ہونے لگی

    پشاور میں چینی فی کلو 170 سے 175 روپے میں فروخت ہونے لگی

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں چینی فی کلو 170 سے 175 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف بجلی کے بھاری برکم بل تو دوسری جانب مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے چینی خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر اشیا خورد و نوش کی طرح چینی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، آئے روز قیمتوں میں اضافے سے پریشان شہری مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں۔

    پشاور میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 20 روپے سے زائد کا فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، تاجروں نے ملبہ نگراں حکومت کی جانب سے بڑھائے گئے پٹرول، گیس اور بجلی قیمتوں پر ڈال دیا۔

    اس صورت حال میں عوام حکومت سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت ساری ذمہ داری آئی ایم ایف پر ڈال کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نظر آ رہی ہے۔

  • ٹی سی پی کا ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد  کرنے کا فیصلہ

    ٹی سی پی کا ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

    لاہور: ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے منگوائی جائے گی۔

    ذرائع محکمہ خوراک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے پاس 10 لاکھ ٹن سرپلس چینی کا ذخیرہ موجود ہے، جب کہ امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے منگوائی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے، سرپلس چینی کے ذخائر ختم کرنے سے امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں آ جائے گی۔

    ذرائع محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ شہری 100 روپے کلو سرکاری نرخ والی چینی 220 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہوں گے، شہریوں کو ایک کلو چینی پر 120 روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گے۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ کراچی میں ایک ہی دن کے دوران فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ چھ روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد چینی کی قیمت 180 روپے پر پہنچ گئی۔

    کراچی کے ہول سیل بازارمیں فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ چھ روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد ہول سیل بازار میں ایک کلو چینی کی قیمت 165روپے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں 180روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن کے چیئرمین روف ابراہیم کے مطابق یکم اگست سے ابتک چینی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے اضافہ ہوا ہے اور صرف ایک ہی دن میں ایکس مل قیمت میں بھی ایک دن میں ساڑھے پانچ روپے اور ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت میں چھ روپے اضافہ ہوا ہے۔

  • ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھا دی گئی

    ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھا دی گئی

    کراچی: ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ جوڑیا بازار میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت ریکارڈ150 روپے پر پہنچ گئی۔

    اطلاعات کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت میں 1ماہ میں 30 روپے فی کلو کاریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے، اگر مارچ کی بات کی جائے تو چینی کی فی کلو قیمت 99 روپے فی کلو گرام تھی۔

    مارچ سے 16 اگست تک چینی کی قیمت میں 51 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوا، چینی کی ری ٹیل قیمت ریکارڈ سطح 160 سے 165 روپے فی کلو ہوگئی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 3.49 روپے مہنگا ہونے کے بعد 295روپے پرٹریڈ کر رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر4 روپے مہنگا ہو کر 304 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ جولائی سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 19.55 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جولائی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر اب تک 24 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

  • شوگر سیکٹر کا منافع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    شوگر سیکٹر کا منافع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: ملک میں شوگر سیکٹر کا منافع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی برآمدات کھلنے اور قیمت میں اضافے کی وجہ سے شوگر سیکٹر کا منافع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    ٹاپ لائن سیکوریٹیز نے ریسرچ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کی فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    رواں مالی سال کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کی فروخت 235 ارب روپے رہی، جب کہ مالی سال 2022 کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کی فروخت 189 ارب روپے تھی۔

    مالی سال 2023 کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر نے 14 ارب روپے کا منافع کمایا،جب کہ مالی سال 2022 کے 9 ماہ میں لسٹڈ شوگر سیکٹر کا منافع 11 ارب روپے تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے شوگر سیکٹر کی فروخت بڑھی، چینی کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بھی شوگر سیکٹر کے منافع میں اضافہ ہوا۔

  • حکومت کا چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہر 15 روز بعد قیمت کا جائزہ لے کر مزید چینی برآمد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں 1 لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت ہوگی۔

    ذرائع وزارت پیدوار کا کہنا ہے کہ ہر 15 روز بعد قیمت کا جائزہ لے کر مزید چینی برآمد ہو سکے گی، مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے گی۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں سمری پیش کر دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے حکومت کے فیصلے کو مثبت قرار دے دیا، فیصلے سے کسانوں کو ادائیگی اور قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

  • سعودی عرب: قدیم عربی اور چینی سکوں کی نمائش

    سعودی عرب: قدیم عربی اور چینی سکوں کی نمائش

    ریاض: سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں عربی اور چینی قدیم دستاویزات، سکوں اور مخطوطات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے چین کی وزارت کے اشتراک سے شاہ عبد العزیز پبلک لائبریری میں عربی اور چینی قدیم دستاویزات و سکوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔

    شاہ عبد العزیز عوامی کتب خانے میں سال 72 ہجری کے سکوں کے علاوہ نایاب و نادر مخطوطات بھی رکھے گئے ہیں جو اسلامی فن اور عرب کی قدیم تاریخ کو اجاگر کرتے ہیں۔

    لائبریری میں شاہراہ ریشم کے حوالے سے ایک نادر اور نایاب دستاویز رکھی گئی ہے جس کی لمبائی 13 میٹر کے قریب ہے۔

    مذکورہ دستاویز شاہراہ ریشم کے بارے میں اس دور کی قدیم ترین دستاویز ہے جس میں اس عظیم شاہراہ کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ان نادر مخطوطات اورسکوں کی ایک نمائش چین کی پیکنک یونیورسٹی میں بھی شاہ عبد العزیز لائبریری کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

  • ایکسپورٹ پالیسی کا تنازع، ملز مالکان کرشنگ شروع نہ کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گئے

    ایکسپورٹ پالیسی کا تنازع، ملز مالکان کرشنگ شروع نہ کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گئے

    لاہور: ایکسپورٹ پالیسی کے تنازع کی وجہ سے ملز مالکان کرشنگ شروع نہ کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیش تر ملز مالکان کرشنگ شروع نہ کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 45 میں سے صرف 8 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے۔

    شوگر ملز مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پہلے ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان کرے، اگر شوگر ملز چلاتے بھی ہیں تو 2 ہفتے بعد بند ہو جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حالات کی سنگینی کے پیش نظر اجلاس پیر کو بلا لیا ہے، جس میں وزارت خزانہ کے حکام کی شوگر مالکان سے ملاقات ہوگی۔

    شوگر ملز مالکان کا کہنا ہے کہ چند حکومتی شخصیات کی ملز چلی ہیں باقی بند ہیں، پیر کو امید ہے اس مسئلے کا حل نکل آئے گا، ہم نے ایکسپورٹ کے بعد چینی کی ایکس ملز قیمت 92 روپے فی کلو کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس وقت 12 لاکھ ٹن چینی موجود ہے، چینی برآمد کرنے سے ایک ارب ڈالر زر مبادلہ ملے گا۔

  • چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش، کسٹمز کی بروقت کارروائی

    چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش، کسٹمز کی بروقت کارروائی

    اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے پاک افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئی بڑی مقدار میں کھاد اور چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے پاک افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے طور خم بارڈر پر کھاد اور چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کھاد کی 140 اور چینی کی 120 بوریاں افغانستان اسمگل کی جارہی تھیں۔

    ایف بی آر کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چینی اور کھاد کی بوریوں سمیت گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ چینی کی قیمت مستحکم کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگائی تھی اور اسمگلنگ کے خلاف بھی سخت اقدامات کا حکم دیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ملکی طلب دیکھتے ہوئے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی کا حکم دیا، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • 70 روپے چینی فروخت کرانے کے انتظامات مکمل

    70 روپے چینی فروخت کرانے کے انتظامات مکمل

    لاہور: پنجاب حکومت نے 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سستی چینی کی فروخت کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، ابتدائی طور پر العربیہ شوگر ملز سے اسٹاک اٹھایا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سستی چینی کی فروخت کا آغاز سرگودھا سے کیا جائے گا، شوگر ملز نے 70 روپے کلو چینی فروخت کرنے پر اتفاق نہ کیا تو ایکشن لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق شوگر ملوں سے چینی اٹھا کر 70 روپے کلو کے حساب سے ادائیگی کر دی جائے گی، اور عوام کو بھی 70 روپے کلو ہی فروخت کی جائے گی، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

    کاشت کاروں کو ادائیگیاں نہ کرنے والی شوگر ملز سے اسٹاک پہلے اٹھائے جا سکتے ہیں، تاہم اس سلسلے میں ایک دو روز میں صورت حال مزید واضح ہو جائے گی۔

  • چینی کی پیداوار میں 36 فیصد اضافہ

    چینی کی پیداوار میں 36 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ چینی کی پیداوار بڑھ کر 7.5 ملین ٹن ہوگئی، یہ پیداوار گزشتہ سال 5.5 ملین ٹن سے 36.3 فیصد زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی پیداوار بڑھ کر 7.5 ملین ٹن ہوگئی ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ یہ پیداوار گزشتہ سال 5.5 ملین ٹن سے 36.3 فیصد زیادہ ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ یہ تحریک انصاف حکومت نے ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.56 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مذکورہ عرصے میں ٹیکسٹائل، فوڈ، مشروبات، تمباکو، فارما سیوٹیکل، آٹو موبیل اور آئرن مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔