Tag: چین امریکا تجارتی جنگ

  • عالمی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    کراچی: عالمی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حصص کے عالمی بازاروں میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جاپانی حصص بازار میں 125 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تجارتی رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ اور ایس اینڈ پی انڈیکس بھی منفی زون میں چلا گیا، گزشتہ ہفتے امریکی اور یورپی حصص بازاروں کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کے باعث حصص بازار مندی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

    ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، 83 پیسے کمی کے بعد برینٹ کی قیمت 61 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا نے حملہ کیا توچین آخری حد تک جائے گا، چینی وزیردفاع

    امریکی خام تیل کی قیمت میں 62 سینٹ کی کمی واقع ہوئی، ایک بیرل 52 ڈالر 88 سینٹ کا ہو گیا، دو دن میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر 2 سینٹ کی کمی ہوئی جب کہ برینٹ کی قیمت 2 دن میں 8 ڈالر 50 سینٹ کم ہوئی۔

    واضح رہے کہ آج چینی وزیر دفاع ویئی فنگے نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ دنیا بھر کے لیے تباہی کا باعث بن سکتی ہے، وزیر دفاع نے امریکا کو تائیوان کے معاملے میں مداخلت پر وارننگ دی، کہا کہ تائیوان ہمارے لیے مقدس سرزمین کی حیثیت رکھتا ہے۔

  • چین امریکا تجارتی جنگ، یورپی کمپنیاں بھی خسارے میں

    چین امریکا تجارتی جنگ، یورپی کمپنیاں بھی خسارے میں

    برسلز: چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے نتیجے میں یورپی کمپنیاں بھی خسارے کا شکار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی میں شدت آچکی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی منصوعات پر اضافی ٹیکس بھی عائد کردیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایک کاروباری سروے کے مطابق چینی امریکی تجارتی جنگ سے ایک تہائی یورپی کمپنیوں کو خسارے کا سامنا ہے، تنازعہ حل نہ ہوا تو مزید مسائل کھڑیں ہوں گے۔

    رواں برس جنوری اور فروری میں کرائے جانے والے اس سروے میں کہا گیا ہے کہ یورپی کمپنیوں کو امریکی اور چینی محصولات میں اضافے کے منفی اثرات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

    بیشتر یورپی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں چین اور امریکا کے محصولات میں اضافے کے دوطرفہ اقدامات سے اُن کے کاروبار پر کوئی بوجھ نہیں پڑا۔ البتہ دوطرفہ تنازعے حل نہ ہوا تو خسارہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز پر گوگل کی سروسز معطل کردی گئیں، گوگل نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب چند روز قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہواوے کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔

    ہواوے موبائلز پر گوگل اور اینڈرائڈ سسٹم بند

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت امریکی کمپنیوں پر ایسی غیر ملکی کمپنیوں کے تیار کردہ ٹیلی کام آلات استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جنہیں امریکی حکومت قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتی ہو۔