Tag: چین امریکا

  • چینی دوستوں کو واضح کہا تھا ڈیل نہ کی تو چین کو بہت نقصان ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    چینی دوستوں کو واضح کہا تھا ڈیل نہ کی تو چین کو بہت نقصان ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی دوستوں کو واضح کہا تھا ڈیل نہ کی تو چین کو بہت نقصان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی دوستوں کو پہلے ہی کہا تھا ڈیل نہ کی تو چین کو بہت نقصان ہوگا، کمپنیاں چین سے نکل کر دوسرے ملکوں میں چلی جائیں گی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ چین میں خریداری بہت مہنگی ہوگی، اچھی ڈیل تقریباً مکمل ہورہی تھی اور آپ پیچھے ہٹ گئے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔

    چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کے مذاکرات جاری تھے جو ٹرمپ کی جانب سے اضافی محصولات عائد کیے جانے کے بعد ناکام ہوگئے۔

    امریکی اقدام کے ردعمل میں چین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکا پر جوابی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، اس سے قبل بھی چین جواباً 110 بلین ڈالر اضافی محصولات امریکی منصوعات پر عائد کرچکا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا تجاری جنگ کے خاتمے کے لیے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ جبکہ ردعمل میں امریکی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ چین مذاکرات سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

  • چین امریکا تجارتی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، وائٹ ہاؤس

    چین امریکا تجارتی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کوڈلو نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کوڈلو نے کہا ہے کہ چین نے پہلی مرتبہ تجارتی مسائل کو تسلیم کیا ہے، جن مسائل کو چین نے تسلیم کیا امریکا کئی برسوں سے ان کی نشاندہی کرتا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور امریکی دارالحکومت میں شروع ہوچکا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ مذاکرات میں چینی وفد کی قیادت کرنے والے نائب وزیراعظم لیو ہی سے ملاقات کریں گے اور مذاکراتی عمل پر گفتگو کریں گے۔

    واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث عالمی معیشت پر بھی دباؤ نظر آرہا ہے، دونوں ممالک کی معیشت دنیا کی دو بڑی معیشت تصور کی جاتی ہیں، جس کا براہ راست اثر عالمی معیشت پر پڑتا ہے۔

    مزید پڑھیں: تجارتی جنگ، امریکی صدر نے چین کے ساتھ جلد معاہدہ طے پانے کی نوید سنا دی

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ احسن انداز میں جاری ہے، ممکن ہے دوطرفہ مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ایک معاہدہ ہوجائے۔

    خیال رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر 16 ارب کے اضافی محصولات عائد کیے تھے جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کردئیے تھے۔